الی وڈ کی مقبول اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پریتی نے شوہرکے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جڑواں بچوں جے اور جیا کی آمد کے حوالے سے اطلاع دی۔پریتی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آج آپ سب کو ایک بہترین خبر سے متعلق بتانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ میں اور جین گڈ انف یہ بتاتے ہوئے خاصی خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہم دونوں نے بے پناہ محبت کے ساتھ اپنی فیملی میں جڑواں بچوں جے زنٹا گڈ انف اور جین زنٹا گڈ انف کو خوش آمدید کیا ہے۔
پریتی نے لکھا کہ وہ اور اُن کے شوہر اپنی فیملی میں ان بچوں کی آمد پر بے حد خوش اور پر جوش ہیں۔
اداکارہ نے اس سفر میں ساتھ دینے والے ڈاکٹرز، نرسز اور سروگیٹ ( بچوں کو جنم دینے والی ماں ) کا شکریہ بھی ادا کیا۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ