Tuesday, 16 November 2021

پاکستان کو ICC ایونٹس کی میزبانی ملنے پر ملکی و غیرملکی کرکٹرز خوش

 


پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر ملکی و غیر ملکی کرکٹرز نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر، وقار یونس، ڈینی موریسن، ورنن فیلنڈر، اظہر علی اور کرونارتنے نے پیغامات شیئر کیے۔ 

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر کافی خوش ہوں۔

سابق بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ واپس اپنے ٹریک پر آگئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی اور موجودہ نامور کمنٹیٹر ڈینی موریسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہونا اچھی خبر ہے۔

سابق جنوبی افریقی کھلاڑی اور پاکستان ٹیم کے موجودہ بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو مبارکباد دی۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے بہت محنت کی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2024 سے 2031 تک ہونے والے ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا۔ 

ان میں پاکستان کو 2025 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان 29 سال بعد کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان میں آخری مرتبہ 1996 کا کرکٹ ورلڈکپ کھیلا گیا تھا جبکہ اس کے مشترکہ میزبان بھارت اور سری لنکا بھی تھا۔


No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ