Tuesday, 16 November 2021

نواز شریف، آصف زرداری و دیگر نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، ن لیگی نائب صدر مریم نواز سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ہے۔

سیاسی رہنماؤں نے شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کو فون کرکے سابق وزیراعظم کی خیریت دریافت کی ہے۔

ن لیگی قائد نواز شریف اور مریم نواز نے سالک حسین سے فون پر رابطہ کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔نواز شریف نے دوران گفتگو کہا کہ چوہدری شجاعت حسین وضع داری کی علامت ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم سب چوہدری شجاعت کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے اسپتال جاکر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی بھی موجود تھے، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ملک کے سینئر سیاستدان اور نہایت نفیس انسان ہیں، ان کی مکمل صحتیابی اور تندرستی کے لیے دعا گو ہیں۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے بھی چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ق لیگی سربراہ کی جلد صحتیابی کےلیے دعا کی۔


 

No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ