اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر علی امین گنڈاپور پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ بلدیاتی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کو مہنگی پڑگئی، الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔الیکشن کمیشن نے انہیں جرمانے کی رقم جمعہ تک سرکاری خزانے میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے اور وفاقی وزیر کو آئندہ ضابطہ اخلاق پر عمل کی سخت تنبیہ بھی کر دی۔الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ دوبارہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نااہلی کی کارروائی بھی شروع ہوسکتی ہے۔
کامران ظفربھٹی (چیف ایڈیٹر) سردارمحمدمعظم ڈوگر(ایگزیکٹو چیف ایڈیٹر)
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
ایک سال میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دینے والی انٹرنیٹ سروس انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نئی سروس نے صارفین کی تعداد میں ...
-
ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج سونا 2 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے...
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ