Friday, 31 December 2021

سلمان خان کی سالگرہ پر سب سے سستا تحفہ کس نے دیا؟

 بالی وڈ اداکار سلمان خان نے 27 دسمبر کو اپنی 56 ویں سالگرہ منائی اور ان کے ذاتی فارم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں کیا جاتا ہے اور وہ اپنی سخاوت کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔بالی وڈ خان اپنے ساتھ فلموں میں کام کرنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کو مہنگے تحائف دینے کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔انہوں نے سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کو ان کی شادی پر مہنگا تحفہ بھی دیا تھا اوراب ان کی سالگرہ پر انہیں ساتھی اداکاروں نے قیمتی تحفے دیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان نے بیٹے کو 56 ویں سالگرہ پر سب سے مہنگا تحفہ دیا ہے اور وہ تحفہ ممبئی کے پوش ترین علاقے میں اپارٹمنٹ کی صورت دیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سلیم خان نے بیٹے کو جوہو میں 12 سے 13 کروڑ بھارتی روپے کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا۔سلمان خان کے بھائی اور پروڈیوسر ارباز خان نے انہیں 2 سے 3 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی لگژری گاڑی تحفے میں دی۔انیل کپور نے بھی سلمان خان کو سالگرہ پر چمڑے کی جیکٹ تحفے میں دی۔ رپورٹس کے مطابق انیل کپور کی جانب سے دی گئی جیکٹ کی مالیت 27 سے 29 لاکھ بھارتی روپے ہے۔سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے بھی سالگرہ پر انہیں بی ایم ڈبلیو ایس 1000 آر آر کا تحفہ دیا اور ان کے تحفے کی مالیت 23 سے 25 لاکھ بھارتی روپے ہے۔شلپا شیٹی بھی سلمان خان کی قریبی دوست سمجھی جاتی ہیں اور وہ حال ہی میں ان کے ساتھ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی پرفارم کرچکی ہیں۔شلپا نے بھی سلمان کو سونے اور ڈائمنڈ کی بریسلٹ تحفے میں دی ہے جو 16 سے 17 لاکھ بھارتی روپے کی ہے۔سلمان خان کی بہن ارپتا نے بھی بھائی کو قیمتی تحفہ دیا۔ انہوں نے بڑے بھائی کو 15 سے 17 لاکھ بھارتی روپے کی رولیکس گھڑی تحفے میں دی۔سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس بھی سلمان خان کی قریبی دوست ہیں اور وہ کئی سال سے ان کے ساتھ کنسرٹ میں شرکت کرچکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق جیکولین نے عالمی شہرت یافتہ جیولری برانڈ کی قیمتی گھڑی تحفے میں دی ہے جس کی مالیت 10 سے 12 لاکھ بھارتی روپے ہے۔سنجے دت بھی اپنے دوست سلمان کو سالگرہ کے موقع پر تحفہ دینے میں پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے 56 ویں سالگرہ پر سلمان کوڈائمنڈ بریسلٹ تحفے میں دیا اور ان کی قیمت 7 سے 8 لاکھ بھارتی روپے ہے۔بالی وڈ اداکارہ اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی کترینہ نے بھی سلمان خان کو سالگرہ پر تحفہ دیا۔رپورٹس کے مطابق کترینہ نے بھی سلو میاں کو سونے کا بریسلٹ گفٹ کیا جس کی قیمت 2 سے 3 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔اس فہرست میں سلمان خان کو سب سے کم مالیت کا تحفہ ان کے بہنوئی آیوش شرما نے دیا۔آیوش نے سلمان کو سونے کی چین تحفے میں دی ہے جس کی مالیت 73 سے 75 ہزار بھارتی روپے ہے۔


No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ