Friday, 31 December 2021

بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ مسلمانوں کیساتھ بدترین سلوک پر مودی سرکار پر پھٹ پڑے

 منافرت کے بڑھتے رجحان پر پھٹ پڑے اور کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کو دیئےگئے انٹر ویو میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے اور یہ ہر شعبے میں ہو رہا ہے۔نریندر مودی کے بھارت میں مسلمان ہونا کیسا لگتا ہے؟کے جواب میں بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کو کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے، مسلمان اپنےگھر، خاندان اور بچوں کا دفاع کر رہے ہیں، مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خون خرابے اور نسل کشی پر مکمل خاموشی کے سوال پر نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی کو کسی کی کوئی پروا نہیں ہے، مودی نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔


No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ