بالی وڈ میں باربی ڈول کے نام سے مشہور کترینہ کیف نے شادی کے بعد پہلا پیغام اور تصاویر شیئر کردیں۔کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل کی شادی آج راجستھان میں انجام پائی جس میں خاندان کے قریبی لوگ، دوست احباب اور کچھ شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
شادی سے قبل مختلف طرح کی خبریں منظر عام پر آرہی تھیں کہ کترینہ کیف نے اپنی شادی کی تصاویر کے حقوق کروڑوں روپے میں فروخت کیے ہیں البتہ اب انہوں نے خود ہی اپنی شادی کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں۔انسٹاگرام پر جاری تصاویر کے ساتھ شادی کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کترینہ کیف نے کہا کہ ’ہر اس چیز کے لیے ہمارے دلوں میں صرف پیار اور شکر گزاری ہے جو ہمیں اس لمحے تک پہنچانے کا ذریعہ بنی۔ نئے سفر کی شروعات پر ہم آپ سب کی دعاؤں اور محبت کے طلبگار ہیں۔‘کترینہ کے شوہر وکی کوشل نے بھی بالکل یہی پیغام اپنے انسٹا گرام پر جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے شادی سے پہلے تک بھی باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم اب کترینہ کیف نے انسٹاگرام پر خود ہی شادی کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
-
ایک سال میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دینے والی انٹرنیٹ سروس انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نئی سروس نے صارفین کی تعداد میں ...
-
خلیل الرحمان قمر کے لکھے کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی: ایمان علی معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان...
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ