Saturday, 22 January 2022

لاک ڈاؤن لگاناہے تووزیرمشیر کی تنخواہ و اکائونٹ بھی سیز کئے جائیں

 

لاہور(نمائندہ)ذیشان علی ہاشمی کنوینئرلاہور چیمبرآف کامرس  ایشوز آف ایونٹ آرگنائزرز   اورایونٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی چیئرمین نے کہا ہے کہ اسمبلی ہال کھلے اور شادی ہال بند کرنے کی پالیسی اب نہیں چلے گی۔ اگر ایس او پیز کے تحت باقی کاروبار کھلے ہیں تو ہمارے کاروبار کوبار بارٹارگٹ کیوں کیاجاتاہے۔ حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروانے کے باوجود حکومت ایونٹ تقریبات پرپابندی لگائی  جاتی ہے۔ذیشان علی ہاشمی کا کہناتھا سرکاری اہلکارجو پہلی، دوسری،تیسری،چوتھی اور پانچویں لہر کی اطلاع دیتے ہیں خود تو کورونا کی چھٹیوں میں انجوائے کرتے ہیں مگر ہمارے کاروبار بند کردیتے ۔ ان کو کوئی فکر فاقہ نہیں کیونکہ ان کو ہر مہینے پوری تنخواہ بھی مل جاتی ہے اور مراعات بھی۔مارا جاتا ہے تو ہم جیسا چھوٹا تاجر یا دیہاڑی دار مزدور۔ اگر لاک ڈاؤن لگانا بہت ضروری ہے وزیرمشیر سے لے کرہرچپڑاسی تک سب کے تنخواہ و اکائونٹ بھی سیز کئے جائیں  ورنہ ہمارے پیشے سے وابسطہ تاجروں اور مزدوروں کو الاؤنس دیا جائے۔ تاکہ ہم اپنی اور اپنی فیملی کی ضروریات پوری کرسکیں۔ ذیشان علی ہاشمی نے مزید کہا ہے کہ ہم احتجاج کے بجائے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں۔ ہمارے پاس اتنی جگہ موجود ہے کہ ہم ہر فر د کو چھ فٹ کے فاصلے پر با آسانی بٹھا سکتے ہیں۔اس سلسلے میں 2سال سے ہم آگاہی مہم بھی چلا رہے ہیں۔ حکومت اس دفعہ کاروبار بند کیا تو سڑکوں پر جگہ جگہ دھرنے دیں گے۔

ہمارے ہاں گیس کی قیمت 2019 سے نہیں بڑھی: حماد اظہر

  وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں گیس کی قیمت2019 سے نہیں بڑھی۔وفاقی وزیرتوانائی نے کہا ہے کہ گیس کے ذخائر9 فیصد کے حساب سے گررہے ہیں ، عالمی منڈی میں گیس کی قیمتیں 5 فیصد بڑھیں ، ہمارے ہاں گیس کی قیمت2019 سے نہیں بڑھی۔ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں چارجز پر لوگوں کو تشویش ہے ، بجلی اور گیس کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں۔حماد اظہر نے کہا ہے کہ گیس ،بجلی اور دیگر منصوبوں پر لاہور میں کام جاری ہے ، پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم سازی کا مرحلہ شروع ہوا ہے ، پسماندہ علاقوں کی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں۔ لاہور میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں پرکام جاری ہے۔ لاہور کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے۔وفاقی وزیرتوانائی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں بڑھی ہیں،اعتراف کرتا ہوں ، آنے والے دنوں میں بجلی اپنے ذخائر سے بنے گی


کراچی: شرپسندوں نے گرین لائن بس پر پتھر برسا دیے

  شہر قائد کا پہلا ماس ٹرانزٹ منصوبہ شرپسندوں کے نشانے پر آ گیا، گرین لائن پر پتھر برسا دیے گئے۔نامعلوم افراد کی جانب سے گرین لائن بس پر پتھر برسانے کے واقعات نمائش سے سرجانی کے درمیان 4 مختلف مقامات پر رونما ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعات پر ضلع وسطی انتظامیہ کی جانب سے پولیس کو نامعلوم شرپسندوں کے خلاف درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔گرین لائن بس پر پتھر برسانے کے معاملے پر پولیس حکام سر جوڑ کر بیٹھ گئے اور ان واقعات پر مختلف پہلوؤں سے غور کرنا شروع کر دیا ہے۔پتھر برسانے کے واقعات نے گرین لائن منصوبے کی سیکیورٹی پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔گرین لائن منصوبے میں نصب نو سو کیمروں، ڈھائی سو سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا دعوی بھی کھوکلا نکلا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پتھراؤ سے بس کے سائڈ گلاس اور دیگر شیشے ٹوٹے ہیں۔ پیڈ اسٹرین برج سے کیے جانے والے پتھراؤ سے بسوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم ان واقعات میں مسافرمحفوظ رہے۔


عمران خان اتوار کو ''آپ کا وزیراعظم'' میں براہِ راست فون کالز سنیں گے

 لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کل اتوار کی سہ پہر تقریباً تین بجے پروگرام ''آپ کا وزیراعظم'' میں عوام کی براہ راست فون کالز سنیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سیاسی امور کیلئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا عمران خان شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنیں گے اور انہیں حکومت کے کیے گئے مختلف اقدامات سے آگاہ کریںگے۔


بڑھتے کورونا کیسز کے بعد این سی او سی نے گائیڈ لائنز جاری کر دیں

 نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔این سی او سی نے گائیڈ لائنز میں کہا ہے کہ کورونا کے پھیلاو کو روکنا اور صحت کے شعبے پر دباؤ کم کرنے کے لیے گائیڈ لائنز موثر ثابت ہوں گی، ایسے افراد جن کا ٹمپریچر 37.5 سینٹی گریڈ یا زائد ہو، کورونا ٹیسٹ مثبت ہو تو گائیڈ لائنز پر عمل پیرا کریں، کورونا کے مریض اور علامات کا شکار افراد 5 دن قرنطینہ کریں۔گائیڈ لائنز کے مطابق کورونا کے شکار افراد، گھر سے نکلنے میں گریز کریں۔ دوسروں سے جتنا ممکن ہو فاصلہ رکھیں، بیمار ہوں تو گھر پر رہیں، ڈاکٹر سے فون پر بات کریں، فون یا ای میل کے ذریعے دوسروں کے ساتھ رابطے میں رہیں، بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری تو ڈاکٹرکو بتاہیں، گھر میں سینے میں مسلسل درد، ہونٹ یا چہرہ نیلا ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔این سی او سی کے مطابق بیمار شخص، گھر میں دوسروں سے فاصلہ برقرار رکھتے ہوئے الگ کمرے میں رہیں، گھر میں رہتے ہوئے کئی ہفتوں کی ادویات اور سامان تک رسائی کو مکمن بنایا جائے، بیمار کی کئیر کرنے والے افراد،غیر ضرروی مہمانوں سے اجتناب کریں، بیمار شخص اور اس کی کئیر کرنے والے ماسک کا استعمال کریں۔گائیڈ لائنز کے مطابق کورونا مثبت کیسز والے افراد 5 دن قرنطینہ کریں، ماسک پہنیں، کورونا مریض کو کھانا کمرے میں دیا جائے، بہتر ہے مریض سے رابطہ ہونے کی صورت میں پانچواں دن کورونا ٹیسٹ کروائیں، غیرویکسین شدہ ،چھ ماہ ویکسین مکمل ہوئے بغیر بوسٹر والے افراد کورونا مریض سے ملنے کی صورت میں 10 دن قرنطینہ کریں، بوسٹر شدہ شخص کو مریض سے رابطے میں پر قرنطینہ کی ضرورت نہیں تاہم 10 دن ماسک کا استعمال کریں۔

اسد عمر 

دوسری طرف وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ امریکا میں روزانہ کورونا سے 2 ہزار سے زائد اموات ہو رہی ہے، جب آپ اومی کرون سے متعلق سنیں کہ یہ معمولی ہے تو یہاں بتا دیں کہ یہ مہلک وباء پھر بھی آپ کو مار سکتی ہے۔

2 important news regarding omicron. 1) more than 2 thousand people dying of covid daily in the US. So when you hear omicron is mild, it can still kill you. 2) latest research shows booster dose gives significant protection. So if it s been 6 months since 2nd dose, get a booster.

— Asad Umar (@Asad_Umar) January 22, 2022

انہوں نے مزید کہا کہ نئی تحقیق بتاتی ہے کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون سے بوسٹر ویکسین موثر بچاؤ ہے، ویکسی نیشن کے 6 ماہ مکمل ہو گئے ہیں تو بوسٹر ویکسین لگوائیں۔

صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو مساجد اور عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت

مساجد،عبادتگاہوں کے لیے ضروری کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کا فیصلہ کرلیا گیا۔ مساجد اور عبادتگاہوں میں صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو نماز کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں نمازیوں کے لیے ماسک پہننا لازم جبکہ مساجد، عبادتگاہوں سے قالین وغیرہ ہٹانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا کہ نمازیوں کے درمیان 6 فٹ سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے، بزرگ اور بیمار افراد ترجیحا گھر پر نماز پڑھیں، نمازی وضو گھر پر کر کے مساجد جائیں، نمازی ہاتھوں کو بار بار دھوئیں اور سینیٹائز کریں۔

مساجد،عبادتگاہوں کے لیے ضروری کووڈ پروٹوکول کے نفاذ کے فیصلے میں کہا گیا کہ کھلی جگہوں پر نماز پڑھنے کا اہتمام کیا جائے، وینٹی لیشن کے لیے دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھی جائیں، جمعہ کی نماز کا خطبہ مختصر رکھا جائے۔

کورونا کی نئی پابندیاں کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا

کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کا نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی اوسی) کا جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگا۔

این سی او سی کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک اور جعلی نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا ہے جس میں کورونا وائرس کے باعث نئی پابندیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

Yet another fake notification is circulating on Social Media regarding new restrictions due to COVID. No such notification is issued today. pic.twitter.com/bzDtgNCbKu

— NCOC (@OfficialNcoc) January 22, 2022

این سی او سی کے بیان کے مطابق ایسا کوئی نوٹیفکیشن ادارے کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا ہے۔دوسری طرف این سی او سی نے ایک اور ٹویٹر پر جعلی نوٹیفکیشن شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اس طرح کا کوئی نوٹیفکیشن ادارے کی طرف سے جاری نہیں کیا گیا۔ اور یہ اکاؤنٹ بھی جعلی ہے۔ 

This notification is also fake. No such notification issued. The account is also fake. pic.twitter.com/qiibAiYonu

— NCOC (@OfficialNcoc) January 22, 2022

واضح رہے کہ جعلی نوٹیفکیشن پر لکھا ہوا ہے کہ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، حیدر آباد، سکھر، میر پور، گوجرانوالا، پشاور میں سکول 24 جنوری سے 31جنوری تک بند رہیں گے۔ یہ فیصلہ این سی او سی کی میٹنگ میں کیا گیا ہے۔

کورونا کی پانچویں لہر مزید 12 جانیں لے گئی

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ ایک فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 540 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 60 ہزار 335، سندھ میں 5 لاکھ 20 ہزار 215، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 83 ہزار 865، بلوچستان میں 33 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 480، اسلام آباد میں ایک لاکھ 15 ہزار 939 جبکہ آزاد کشمیر میں 35 ہزار 130 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ 74 ہزار 618 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 902 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 67 ہزار 598 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 55 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 12 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 77 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 100، سندھ میں 7 ہزار 730، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 969، اسلام آباد میں 975، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔


کورونا : تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

 


کورونا وائرس کی انسداد کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے


کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 7 ہزار سے زائد کیسز کی تصدیق ہوئی۔این سی او سی نے کورونا کی زیادہ شرح والے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی صحت اور تعلیم کے حکام صوبائی انتظامیہ سے مل کر بندش کا تعین کرے گی۔این سی او سی کا کہنا ہے کہ  وفاق کی اکائیاں 12 سال سے زائد عمرطلبہ کی ویکسینیشن کیلئے خصوصی مہم چلائیں اور 100 فیصد ویکسینیشن یقینی بنائی جائے۔این سی او سی کے مطابق تعلیی اداروں میں آئندہ دو ہفتوں کیلئے بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹنگ کی جائے، کورونا کی زیادہ شرح والے شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ پرخصوصی توجہ دی جائے۔انسداد کورونا کے ادارے کا کہنا ہے کہ اومی کرون سے متاثرہ شہروں کے تعلیمی اداروں میں ٹیسٹنگ کی گئی جس کا مقصد ان شہروں کےطلبہ کو کورونا سے بچانا تھا  اور پھیلاؤ کا درست اندازہ لگانا تھا۔خیال رہے کہ کراچی، حیدرآباد اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے جبکہ کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد کے قریب پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ

 پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58902 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 6540 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 12 افراد انتقال کر گئے۔سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.10 فیصد رہی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29077 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 13 لاکھ 60 ہزار 19 تک پہنچ چکی ہے۔اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1119 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 598 ہو گئی ہے۔


پاکستان میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ پر آنے والی لاگت

 پاکستان میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ پر آنے والی لاگت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پیتھالوجسٹ ڈاکٹرذیشان انصاری کے مطابق چائنیزکٹ کےساتھ کوروناکا پی سی آرٹیسٹ 1200 سے 1300 میں ہوجاتا ہے، ترکی اوریورپین کٹس کے ساتھ کورونا پی سی آر ٹیسٹ پر 2 ہزار تک لاگت آتی ہے۔ماہرین نے انکشاف کیا کہ فلاحی ادارہ الخدمت کوروناکا پی سی آرٹیسٹ 3000 میں کررہاہے اور بچت بھی ہورہی ہے جب کہ نجی ادارے کورونا کا ٹیسٹ 4 ہزار سے 7 ہزار روپے تک میں کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ذیشان انصاری کا کہنا ہےکہ پاکستان میں کورونا پی سی آر ٹیسٹ کا سارا سامان باہر سے آتا ہے، میڈیکل امپورٹ مافیا نےکورونا پی سی آرکٹس  اور سامان کی درآمد پر اربوں کمائے، پاکستان میں کورونا پی سی آر کٹس مقامی طور پر تیار ہونی چاہیے، صوبائی ہیلتھ کیئر کمیشن اور این سی او سی کو اس پر کردار


ادا کرنا چاہیے۔ماہرین نے مزید کہا کہ سرکاری اداروں کی استعداد بڑھا کرپرائیوٹ اداروں کی قیمتیں بھی کم کی جاسکتی ہیں ،بھارت میں پی سی آر ٹیسٹ کٹس اور دیگر سامان مقامی طور پر تیار ہوتا ہے۔

کورونا:مساجد، عبادت گاہوں میں 6 فٹ کا فاصلہ ہوگا، ویکسین شدہ افراد کو جانے کی اجازت ہوگی

 نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے مساجد اور عبادت گاہوں میں صرف ویکسین شدہ افراد کو ہی داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔این سی او سی کے اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی کورونا صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مساجد اور عبادت گاہوں کے لیے ضروری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ صرف مکمل ویکسین شدہ افراد کو ہی مساجد اور عبادت گاہوں میں جانے کی اجازت ہو گی۔


پنجاب میں لاہور اومی کرون کا گڑھ بن گیا

 لاہور میں اومی کرون کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا  ہے۔صوبائی محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 100 افراد میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت کا بتانا ہےکہ صوبے بھر سے سامنے آنے والے اومی کرون کے کیسز میں سے 95 کا تعلق لاہور سے ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں اومی کرون کیسز کی تعداد 690 اور لاہور میں تعداد 643 ہوگئی ہے۔


کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 50 فیصد کے قریب پہنچ گئی

 راچی میں کورونا کیسز  میں اضافے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 50 فیصد کے قریب پہنچ گئی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز شہر میں 6 ہزار 760 افراد کے کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 149 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔حکام محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 47.56 فیصد ریکارڈ کی گئی۔حیدرآباد میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 17.27 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔


نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا: اسد عمر

 ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ جس میٹنگ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ ہوا، میں اس میں شریک تھا، جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے جب کہ نواز شریف کو بھیجنے کا معاملہ پہلے کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سینئر لیڈر شپ کمرے میں بیٹھی تھی اور نواز شریف کو باہر بھیجنےکے فیصلے پر سب کی رائے مختلف تھی۔ اسد عمر کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر وہ فیصلہ کیاگیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔


نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی لوٹ مار، 400 کے کورونا ٹیسٹ کی 6 ہزار قیمت

 کورونا وبا کے دوران ٹیسٹ کے نام پر نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی لوٹ مار جاری ہے۔

ملک میں کورونا کی پانچویں لہر کے بعد ماسک اور سینیٹائزر سمیت وبا کے دوران مہنگی ہونے والی تقریباً ہر چیز کی قیمت اب مستحکم ہوگئی ہے لیکن کووڈ ٹیسٹ کے نام پر منافع خوری جاری ہے۔نجی اسپتال اور لیبارٹریز نے منافع خوری کی انتہا کردی اور  کورونا ٹیسٹ پر اب اصل لاگت 400 رہ گئی ہے مگر  ٹیسٹ اب بھی ساڑھے 6 ہزار روپے کا کیا جارہا ہے۔لاہور کی صرف 2 لیبارٹریز کورونا کے ٹیسٹ سے روزانہ ایک کروڑ روپے کما رہی ہیں جب کہ  سرکاری اسپتال اور حکومت یہ ٹیسٹ مفت کر رہی ہیں۔نجی اسپتالوں اور لیبارٹریز کی اس لوٹ مار پر ملک بھر میں انتظامیہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے جب کہ کووڈ کا شکار مریض مافیا کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔



بیرون ملک سفر کیلئے بوسٹر ڈوز کی فیس ختم کردی گئی

 اسلام آباد: حکومت نے بیرون ملک سفر کے لیے  کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کی فیس ختم کردی۔

وزارت صحت نے بیرون ملک سفر کے لیے بوسٹر شاٹ کی فیس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بیرون ملک جانے والے اپنے ڈاکیومنٹ دکھا کر فری بوسٹر لگواسکیں گے۔

وزارت صحت کا کہنا ہےکہ عام پبلک کے لیے بوسٹر ڈوز پہلے ہی فری ہے۔



سندھ میں اسپتالوں پر پہلے جیسا دباؤ نہیں،لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا، سعید غنی


 صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی کا کہنا ہےکہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گيا، جس طرح سے پہلے اسپتالوں پر دباؤ تھا اب ایسا نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ویکسین لگائی ہے اور سندھ حکومت نے بھی اسپتالوں کو اپڈیٹ کیا ہے۔سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن لاک ڈاؤن لگانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، این سی او سی کے احکامات پر تمام صوبوں کو عمل پیرا ہونا پڑتا ہے۔

Thursday, 20 January 2022

ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزیشن ونگ متحرک، مال روڈ پر آگاہی کیمپ اور واک کا انعقاد،

 



لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آگاہی مہمات کا سلسلہ جاری ہے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں کمیونٹی موبلائزیشن ونگ متحرک کر دیا گیا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزرز نے طالب علموں کی مدد سے شہریوں میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے  مال روڈ ریگل چوک میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا اور اس کے اطراف میں ویسٹ پیکنگ اور آگاہی واک کی مدد سے صفائی پیغامات پہنچائے گئے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر مستقبل کے معماروں کی صفائی عادات کو پختہ کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام مال روڈ پر آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ریگل چوک پر آگاہی کیمپ لگایا گیا

 سکول کے بچے، ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور سوشل موبلائزرز کی بڑی تعداد صفائی آگاہی مہم کا حصہ بنے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعلی افسران کے ہمراہ سکول کے طلباء نے مسجدِ شہدا اور مارکیٹ کے اطراف سے تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ویسٹ اٹھا کر ویسٹ بیگز میں ڈال کر ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کے حوالے کر کے مارکیٹ والوں کے سامنے عملی مظاہرہ کیا۔ایل ڈبلیو ایم سی سوشل موبلائزرز اور بچوں نے  صفائی آگاہی پیغامات کے پلے کارڈز کے ذریعے شہریوں کی توجہ صفائی پیغامات کی جانب مبذول کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر  کا کہنا ہے کہ عوام میں صفائی کے مثبت رجحان کے فروغ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ مہم کا مقصدمستقبل کے معماروں میں صفائی جیسی عادات اپنانے اور عوام میں صفائی کی اہمیت اور ذمہ داری اجاگر کرنا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ عوام صفائی کے میعار کو برقرار رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں،شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139اور سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔ 

محکمہ جنگلات کا بہار شجرکاری کیلئے سپرنگ فیسٹیولز کے انعقاد کا فیصلہ

 محکمہ جنگلات نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تناظر میں سپرنگ فیسٹیولز کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر جنگلات سبطین خان سپرنگ فیسٹیول کی باقاعدہ منظوری محکمہ جنگلات کے منگل کو ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیں گے۔ اجلاس میں موسم بہار کی شجرکاری کا ہدف بھی مقرر کیا جائے گا جبکہ سپرنگ فیسٹیولز سمیت صوبے بھر میں مختلف آگاہی مہمات کی تعداد کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ موسم بہار میں شجرکاری متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے مختلف شہروں میں  سپرنگ فیسٹیول منعقد کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں باغات اور تعلیمی اداروں میں سپرنگ فیسٹیول کی مناسبت سے خصوصی سرگرمیاں ترتیب دی جائیں گی۔ سبطین خان نے کہا کہ سپرنگ فیسٹیولز کے انعقاد سے شجرکاری مہم کو تقویت ملے گی اور عوام میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر ہوگی۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ سپرنگ فیسٹیولز میں معلوماتی سٹالز اور مفت پودوں کی تقسیم کیلئے خصوصی ڈیسک بھی لگائے جائیں گے جبکہ اس سرگرمی کو بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کا عکاس بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپرنگ فیسٹیولز میں لوگوں کو شجرکاری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ وزیر جنگلات نے امید ظاہر کی کہ یہ منفرد سرگرمی شجرکاری کی تعداد کو بڑھانے، اس مہم میں عوام کو شامل کرنے اور متعین اہداف کے کامیاب حصول کا سبب بنے گی۔


موبائل کمپنیوں نے اپنے پیکجز مہنگے کر دیئے

  پاکستان میں سروس مہیا کی جانے والی ٹیلی کمیونی کیشن سروسز پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہونے کے بعد موبائل کمپنیوں نے بھی اپنے کالز اور انٹرنیٹ کے پیکجز مہنگے کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کے بعد 4 بڑی موبائل کمپنیوں کی جانب سے کال اور انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکجز 25 روپے تک مہنگے کیے گئے ہیں ، اسی طرح ماہانہ سپر لوڈ کے پیکجز میں بھی 50 سے 100 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہفتہ وار آل ان ون پیکجز بھی 30 روپے تک مہنگے کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ٹیلی کام کمپنیوں نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ 22-2021 میں ود ہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن شرح میں 2 فیصد اضافہ کرکے 12 فیصد تک کر دیا ، منی بجٹ میں ٹیکس کے بعد ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں بچا اور ہم نے حکومتی ٹیکس کو صارفین پر منتقل کیا ، خود سے کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا۔خیال رہے کہ منی بجٹ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 سے 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی جو قومی اسمبلی نے منظور کرلی جس کے بعد موبائل کمپنیوں نے صارفین سے ری چارج پر اضافی ٹیکس وصولی شروع کر دی ہے ، موبائل کمپنیاں 100 روپے کے ری چارج پر 4 روپے اضافی کٹوتی کر رہی ہیں ، 100 روپے کے پریپیڈ کارڈ پر اب صارفین کو 27 روپے 20 پیسے دینے ہوں گے جس کے بعد صارفین کو 72 روپے 80 پیسے کا بیلنس کالز اور انٹرنیٹ کیلئے ملیں گے جو کہ پہلے 76 روپے 10 پیسے ملتے تھے ، کیوں کہ اس وقت کمپنیاں ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے لے رہی ہیں ، اس سے پہلے صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 9 روپے 10 پیسے وصول کیے جاتے تھے۔


سٹیٹ بنک نے سیونگ اکانٹ پر پرافٹ ریٹ بڑھا دیا

 سٹیٹ بنک نے سیونگ اکانٹ پر پرافٹ ریٹ بڑھا دیا، سیونگ اکائونٹس میں پرافٹ ریٹ بڑھنے سے منافع کم از کم 7 اعشاریہ دو، پانچ فیصد پر پہنچ گیا۔ اسلامک بنکس سٹیٹ بنک کے احکامات کے مطابق پرافٹ ریٹ نہیں دے رہے، صدر فرینڈز آف اکنامک اینڈ بزنس ریفامز کاشف انور کا کہنا ہے کہ ڈکلیئر کردہ منافع نہ دیا گیا تو شہری اسلامک بنکس سے پیسے نکلوانا شروع کردیں گے۔سٹیٹ بنک نے سیونگ اکائونٹ پر پرافٹ ریٹ ایک اعشاریہ دو فیصد بڑھا دیا ہے۔ صدر فرینڈز آف اکنامک اینڈ بزنس ریفامز کاشف انور کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اسلامک بنکس سٹیٹ بنک کے احکامات کے مطابق پرافٹ ریٹ نہیں دے رہے۔سٹیٹ بنک نے سیونگ اکائونٹ پر پرافٹ ریٹ ایک عشاریہ پانچ فیصد بڑھادیا ہے۔کاشف انور نے مزید بتایا کہ احکامات کے مطابق اسلامک بنکس کو بھی 7 اعشاریہ دو،پانچ فیصد پرافٹ ریٹ دینا چاہیے، سٹیٹ بنک پرافٹ ریٹ کے معاملہ پر اسلامک بنکس سے بھی حکم پر عمل کروائے بصورت دیگر شہری اپنا اکائونٹ دوسرے بنکوں میں لے جائیں گے۔

٭٭٭


یوٹیلٹی سٹورز سے اشیا ضروریہ نایاب ہو گئیں

  ڈیرہ یوٹیلٹی سٹورز سے اشیا ضروریہ نایاب ہو گئیں آٹا گھی دا لیں چینی چاول مین ویئر ہائوس سے اوپن مارکیٹ میں فرو خت کیے جانے کا نکشاف ریجن بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بھوت بنگلوں کا منظر پیش کر نے لگے ،سستی اشیا ضروریہ کی خریداری کے لیے آنے والے خالی ہاتھ مایوس لوٹنے لگے تفصیلات  کے مطا بق ڈیرہ اسماعیل خان  ریجن کے یوٹیلٹی سٹورز سے سبسڈائز ڈ اشیا ضروریہ جن میں آٹا،گھی، چا ول،چینی،دالیں کوکنگ آئل نایاب ہو گئیں ریجن بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بھوت بنگلوں کا منظر پیش کر نے لگے سبسڈائزڈ سستی اشیا ضروریہ کی خریداری کے لیے آنے والے غریب شہری یوٹیلٹی سٹورز سے خالی ہا تھ مایوس لوٹنے لگے ،یوٹیلٹی سٹورذرائع کے مطا بق اشیا ضروریہ کی بھاری مقدار مین ویئر ہا ئوس سے ہی اوپن مارکیٹ میں فرو خت کر دی جا تی ہیں جس کی وجہ سے ریجن کے مختلف علاقوں میں قائم یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی قلت رہتی ہے غریب عوام کو سستی اشیا ضروریہ نہیں ملتی۔

٭٭٭


حکومت ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی بہبود کیلیے کام کررہی ہے،وزیراعظم

 وزیر اعظم کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں، حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں، منصوبوں کے اہداف معینہ وقت پر نا پورا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، ہماری حکومت نے تعمیرات کے تاریخ ساز منصوبے شروع کیے جس کی طرف پچھلے 20 سالوں میں کسی حکومت نے توجہ نا دی، پارکس، فضلے کا سدباب، صاف توانائی اور بین الاقوامی معیار ان منصوبوں کو ماحول دوست بنائے گا۔وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو ان منصوبوں کے خلاف زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کرنے کی ہدایت کی۔



سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں حاضری سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا

  سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے کھلے رکھنے اور حاضری سے متعلق این سی او سی کے فیصلوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔محکمہ اسکول ایجوکیشن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا کی حالیہ لہر اور اومیکرون وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے تناظر میں کمپی ٹینٹ اتھارٹی کی منظوری سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 12 سال سے کم عمر بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ متبادل دنوں میں جاری رہیں گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی کلاسز کوویڈ پروٹوکول (مکمل ویکسی نیشن) 100 فیصد حاضری کے ساتھ جاری رہیں گی، 12 سال سے زائد عمر کے طلبہ کی ویکسی نیشن کم از کم ایک ڈوز لازمی ہوگی، پہلی ڈوز کی مدت یکم فروری 2022ء ہوگی۔نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن میں سوائے کسی طبی وجوہ کے کوئی دوسری وجہ قابل تسلیم نہیں ہوگی۔




آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ فخرزمان لے اڑے

 فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف 193رنز کی اننگز میں پاکستان ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے قریب لے گئے تھے مگر مشن مکمل نہ کرسکے، ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی ریکارڈ انفرادی اننگز کھیلنے والے اوپنر کے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین 31 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا۔دوسرے کرکٹرز میں ٹام لیتھم کے بنگلا دیش کیخلاف 110رنز، بین اسٹوکس کی دورہ بھارت میں 99 کی اننگز کھیلی، سام کیورن نے اسی حریف کیخلاف ناٹ آؤٹ 95 رنز بنائے۔بابر اعظم کی دورہ جنوبی افریقا میں شاندار سنچری، مشفیق الرحیم کی سری لنکا کیخلاف تھری فیگر اننگز، اینڈی بلبرائن کی جنوبی افریقا اور جیمز ونس کی پاکستان سے میچ میں سنچری، دیپک جاہار نے سری لنکا کے خلاف ناٹ آؤٹ 69  رنز بنائے جب کہ  جنیمن مالان کی سری لنکا کیخلاف سنچری کو اس ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا۔



پنجاب اور خیبرپختونخوا انڈورتقریبات کاحکم نامہ جاری

 پنجاب حکومت نے کورونا ایس او پیز پابندیوں کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت انڈور ڈائننگ پر 31 جنوری تک پابندی عائد کردی ہے۔

نئے نوٹی فکیشن کے مطابق آوٹ ڈور ڈائننگ ویکسینیٹیڈ افراد تک محدود رہے گی، انڈور شادی تقریبات پر پابندی لگا دی گی، آوٹ ڈور شادی تقریبات میں صرف کورونا ویکسینیٹیڈ افراد شرکت کرسکیں گے۔پنجاب حکومت کے مطابق صوبہ بھر میں تمام مزارات 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے، سنیما اور تھیٹر میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائے جاسکیں گےجبکہ 24 جنوری سے ہر قسم کے انڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و پرائیوٹ دفاتر 100 فیصد  ویکسینیٹیڈ ملازمین حاضری کے ساتھ کام کرسکیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکے گی، 24 جنوری سے پاکستان ریلوے میں 80 فیصد افراد بیٹھ سکیں گے۔پنجاب حکومت نے تمام پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاون کورونا کیسز کو دیکھتے ہوئے لگائے جاسکیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں 12 سال سے بڑی عمر کے طالبعلم 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیم جاری رکھ سکیں گے  جبکہ 12 سے کم عمر طالبعلموں پر 50 فیصد حاضری فارمولا لاگو ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ہم انڈور شادی تقریبات پر پابندی 15 فروری تک رہے گی۔

خیبرپختونخوا

علاوہ ازیں خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اعلامیہ جاری کردیا جس کے تحت انڈور اور آوٹ ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری مکمل فعال رہے گی۔خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زیادہ شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر 24 جنوری سے 15 فروری تک پابندی ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق انڈور شادی اور دیگر تقریبات میں 300 اور آوٹ ڈور میں 500 سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی اور 24 جنوری سے انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی۔علاوہ ازیں کراٹے، باکسنگ، رگبی، مارشل ارٹ، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ سنیما، تفریحی پارک، واٹر اسپورٹس، سوئمنگ پول میں بھی فل ویکسینٹیڈ 50 فیصد اجازت ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مقدس مقامات 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد کیلئے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ویکسینشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔

سندھ 

ادھر کراچی اور حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر پابندی کا نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے جس کے تحت انڈور ڈائننگ پر پابندی 21 جنوری سے شروع ہوگی۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔



لاہور دھماکا؛ اپوزیشن رہنماؤں کی حکومت پر کڑی تنقید

 لاہور دھماکے پر اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے مصروف بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا، انارکلی دھماکے سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے، صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔دہشت گردی ملک کے لئے نیک فال نہیںپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشت گردی ملک کے لئے نیک فال نہیں۔اللّہ پاکستان پر رحم فرمائے

مریم نواز نے کہا کہ ‏انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ اللّہ ان سب پر، انکے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے۔

عمران خان میں بحران کو حل کرنے کی اہلیت نہیں

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اس سے قبل فرقہ وارانہ واقعے میں تین افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت ہوئی، ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔



وزیراعظم اوربل گیٹس کے رابطے کی وجہ؟

 وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے بات چیت کرتے ہوئے دنیا بھر میں غربت، بیماری اور عدم مساوات کے خلاف جنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے خاص طور پر پاکستان میں فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا۔وزیرعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے، کوویڈ-19 وبائی امراض سے متعلق چیلنجوں کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان نے 2021ء میں پولیو کیسز میں تیزی سے کمی کے ساتھ مسلسل مثبت پیش رفت دیکھی، پورے سال میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا۔عمران خان نے کورونا ویکسین کی منصفانہ، بروقت اور بڑے پیمانے پر فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے ممالک کو اس کے سماجی اور اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ٹیلی فونک رابطے میں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کوششوں کو سراہا۔بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کو تقویت دی۔ انہوں نے پاکستان کی کامیاب کورونا ویکسی نیشن مہم کا اعتراف اور گیٹس فاؤنڈیشن کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔وزیراعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



بابر اعظم کے نام ایک اور اعزاز

 


دبئی: بابر اعظم ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کے بھی کپتان منتخب ہو گئے۔بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کردیا، فخرزمان بھی الیون میں شامل ہیں تاہم محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نہ بن سکی۔سال کی بہترین ٹیم کیلیے بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، پال اسٹرلنگ، جنیمن مالان، راسی وان ڈر ڈوسین، شکیب الحسن، مشفیق الرحیم (وکٹ کیپر)، وانندو ہسارنگا، مستفیض الرحمان، سمی سنگھ اور دشمانتھا چمارا شامل ہیں۔



یاد رہے کہ بابر اعظم اس سے قبل آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بھی کپتان نامزد ہوئے تھے۔