لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آگاہی مہمات کا سلسلہ جاری ہے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں کمیونٹی موبلائزیشن ونگ متحرک کر دیا گیا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزرز نے طالب علموں کی مدد سے شہریوں میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے مال روڈ ریگل چوک میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا اور اس کے اطراف میں ویسٹ پیکنگ اور آگاہی واک کی مدد سے صفائی پیغامات پہنچائے گئے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر مستقبل کے معماروں کی صفائی عادات کو پختہ کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام مال روڈ پر آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ریگل چوک پر آگاہی کیمپ لگایا گیا
سکول کے بچے، ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور سوشل موبلائزرز کی بڑی تعداد صفائی آگاہی مہم کا حصہ بنے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعلی افسران کے ہمراہ سکول کے طلباء نے مسجدِ شہدا اور مارکیٹ کے اطراف سے تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ویسٹ اٹھا کر ویسٹ بیگز میں ڈال کر ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کے حوالے کر کے مارکیٹ والوں کے سامنے عملی مظاہرہ کیا۔ایل ڈبلیو ایم سی سوشل موبلائزرز اور بچوں نے صفائی آگاہی پیغامات کے پلے کارڈز کے ذریعے شہریوں کی توجہ صفائی پیغامات کی جانب مبذول کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ عوام میں صفائی کے مثبت رجحان کے فروغ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ مہم کا مقصدمستقبل کے معماروں میں صفائی جیسی عادات اپنانے اور عوام میں صفائی کی اہمیت اور ذمہ داری اجاگر کرنا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ عوام صفائی کے میعار کو برقرار رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں،شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139اور سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ