محکمہ جنگلات نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تناظر میں سپرنگ فیسٹیولز کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر جنگلات سبطین خان سپرنگ فیسٹیول کی باقاعدہ منظوری محکمہ جنگلات کے منگل کو ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیں گے۔ اجلاس میں موسم بہار کی شجرکاری کا ہدف بھی مقرر کیا جائے گا جبکہ سپرنگ فیسٹیولز سمیت صوبے بھر میں مختلف آگاہی مہمات کی تعداد کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ موسم بہار میں شجرکاری متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے مختلف شہروں میں سپرنگ فیسٹیول منعقد کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں باغات اور تعلیمی اداروں میں سپرنگ فیسٹیول کی مناسبت سے خصوصی سرگرمیاں ترتیب دی جائیں گی۔ سبطین خان نے کہا کہ سپرنگ فیسٹیولز کے انعقاد سے شجرکاری مہم کو تقویت ملے گی اور عوام میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر ہوگی۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ سپرنگ فیسٹیولز میں معلوماتی سٹالز اور مفت پودوں کی تقسیم کیلئے خصوصی ڈیسک بھی لگائے جائیں گے جبکہ اس سرگرمی کو بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کا عکاس بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپرنگ فیسٹیولز میں لوگوں کو شجرکاری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ وزیر جنگلات نے امید ظاہر کی کہ یہ منفرد سرگرمی شجرکاری کی تعداد کو بڑھانے، اس مہم میں عوام کو شامل کرنے اور متعین اہداف کے کامیاب حصول کا سبب بنے گی۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ