اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی کے باعث پیٹرول، بجلی سبسڈی اور ریلیف دینے کے قابل ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایف بی آر نے فروری میں 441 بلین روپے کا ریونیو ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا، 28.5 فیصد کی مضبوط نمو اور 30 فیصد سے زائد کی ماہانہ ترقی رہی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی کارکردگی کی وجہ سے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی اور عوام کو ریلیف دینے کے قابل ہے۔یاد رہے 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی اور بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا تھا۔عمران خان نے شہریوں کے لیے ایک ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا ، جس میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، بجلی کے نرخ، آئی ٹی سیکٹر کے لیے ٹیکس میں چھوٹ اور دیگر شامل ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اگلے بجٹ تک پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کے لیے وظیفہ 12,000 روپے سے بڑھا کر 14,000 روپے کر دیا ہے۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ