Thursday, 3 March 2022

آوارہ کتوں نے اسکول سے گھر جانے والے معصوم بچے کی جان لے لی

 

آوارہ کتوں نے اسکول سے گھر جانے والے معصوم بچے پر حملہ کر دیا، معصوم بچہ موقع پر ہی موت کی آغوش میں چلا گیا۔بھکر کی تحصیل دریا خان کے نواحی علاقہ برکت والہ میں آٹھ برس کے بچے عبدالرزاق کو آوارہ کتے نے چیر پھاڑ ڈالا۔ پہلی جماعت کا طالب علم عبدالرزاق اسکول سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں آوارہ کتے نے اس پر حملہ کر کے چیر پھاڑ ڈالا۔معصوم بچہ موقع پر ہی موت کی آغوش میں چلا گیا۔ لاش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ بچے کے والدین اور رشتہ دار غم سے نڈھال ہیں جب کہ علاقے میں سوگ کا عالم  ہے۔آوارہ کتوں میں دن بہ دن اضافے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہے اور مسلسل معصوم بچوں کی زندگیاں ضائع ہورہی ہیں۔اس سے قبل پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں آوارہ کتوں کے حملے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔ دل دہلا دینے والا واقعہ رحیم یار خان کے علاقے نواں کوٹ کے گاؤں ٹھارو والا میں پیش آیا تھا۔غم سے نڈھال والدین نے بتایا تھا کہ پانچ سالہ آنیہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ آوارہ کتوں کے غول اس پرجھپٹ پڑے، موقع پر موجود افراد نے بڑی مشکل سے بچی کو کتوں کے غول سے بچایا، اس دوران بچی شدید زخمی ہوچکی تھی، جسے طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں سے چور آنیہ آج انتقال کرگئی تھی۔

No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ