Monday, 7 March 2022

عوام سازش نہیں نا اہلی کی سزا بھگت رہے : شہباز


 مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کی تقریر کے ردعمل میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی نااہلی، بدعنوانی اور بڑی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے کبھی بھی مضحکہ خیز خیالات کی کمی نہیں رکھتی۔ عوام کسی سازش کی نہیں، ناقص پالیسیوں اور نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ جب آپ اپنے ہی ایک بلبلے میں رہتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ ہر چیز کا جواز مل جاتا ہے ۔ مریم نوازنے کہاہے کہ ابھی توکھیل شروع ہواہے اورآپ پہلے ہی ہارچکے ہیں،کچھ سپورٹس مین سپرٹ دکھائیں۔اپنے ٹویٹس میں مریم نوازنے وزیراعظم پرطنزکرتے ہوئے کہاگھبراکیوں گئے اوربوکھلائی ہوئی تقریریں کیوں کررہے ہیں،اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے ، اسکو اخلاقی اقدار ، دشمنی کا ظرف نہ عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہوتا ہے ،پہلے اس نے سب کو گالیاں دیں اور پھر کہا ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی،اللّہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ میلسی میں ایٹمی طاقت کے وزیر اعظم کا خطاب تھا یا کسی فلمی مولا جٹ کا؟ کیا پاکستان کو سفارتی سطح پہ پہلے ہی کافی تنہا نہیں کر دیا جو آج مزید تڑکا لگا دیا ، ہمیں نہ ڈراؤ ہم سے اور کیا کرو گے ؟،تمھاری کال کوٹھریوں کو بھگت چکے ہیں اب اپنی باری کا انتظار کرو۔ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نااہل نے تقریر میں اپنی شکست کا اعتراف کیا ، عمران خان کی لائی"ترقی" کے بھیانک ثمرات ہیں۔ 2 سال سے ایف بی آر سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے میں ناکام ہے ۔ ریونیو بڑھ گیا ہے تو سیلز ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی دو سال سے بند کیوں ہے ؟ اربوں روپے کی عدم ادائیگی عمران خان کے دعووں کی نفی ہے ۔


No comments:

Post a Comment

کمنٹ کرنے کاشکریہ