لاہور ٹریفک پولیس کا خواتین کیلئے رائیڈ فار چینج پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور ٹریفک پولیس نے خواتین کیلئے رائیڈ فار چینج پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔رائیڈ فار چینج کے تحت مختلف یونیورسٹیز، کالجز میں سکوٹی ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے وویمن آن وہیل سکول کا دورہ کیا۔ سی ٹی او لاہور نے موٹرسائیکل ٹریننگ کے لئے آئی خواتین سے ملاقات کی۔انہوں نے کہا وویمن آن ویل پراجیکٹ،رائیڈ فار چینج پروگرام کے تحت خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کی فری تربیت دی جا رہی ہے، وویمن آن ویلز سکول ایل او ایس میں خواتین کی ٹریننگ کا 77 واں بیج زیر تربیت ہے،اب تک 07 ہزار سے زائد خواتین کو ٹرینڈ کیا جا چکا ہے۔سی ٹی او لاہور نے کہا خواتین بااختیار ہونگی تو معاشرے میں واضح تبدیلی آئیگی ، وویمن آن ویلز پراجیکٹ اور رائیڈ فار چینج پروگرام کا مقصد خواتین کو زیادہ پراعتماد اور خود مختار بنانا ہے، معاشرتی اور سماجی ترقی کیلئے مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ