بلدیہ عظمیٰ لاہور کو تین ارب روپے کے تعمیروبحالی کے کام کروانے کی منظوری
وزیر اعلیٰ پنجاب آفس نے بلدیہ عظمیٰ لاہور کو تین ارب روپے کے تعمیر و بحالی کے کام کروانے کی منظوری دے دی۔بلدیہ عظمیٰ لاہور میں تعمیر و بحالی کے کام کروانے کیلئے تین ارب روپے منظور ہو گئے۔ تعمیر و بحالی کے کاموں میں سڑکوں کو پختہ کرنا ، فٹ پاتھ کو لش پش کرنا اور لین مارکنگ شامل ہیں۔ شہر کے نو زونز میں قبرستانوں کی چار دیواری ، گلیوں اور سیوریج کے کام بھی ہونگے۔ 8بڑی سڑکوں کے لئے 1 ارب 4 کروڑ روپے کے ٹینڈرز کال کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ302شاہراہوں کے پیچ ورک کے لئے 46 کروڑ روپے کے ٹینڈرز جاری کئے جائیں گے۔ 62روڈز کی تعمیر و بحالی اور فٹ پاتھوں کی تزئین و آرائش کے لئے 85 کروڑ روپے کے ٹینڈرز کی منظوری بھی دی گئی۔ 45 شاہراہوں ، قبرستانوں کی چار دیواری اور سیوریج و پکی گلیوں کے لئے 48 کروڑ روپے کے ٹینڈرز منظور کئے گئے۔ ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر رافعہ حیدر نے 30 دسمبر تک ٹینڈرز کال کرنے کی منظوری دی۔ڈی سی لاہور و ایڈمنسٹریٹر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ 30 جنوری تک سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لئے کام مکمل کروانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
No comments:
Post a Comment
کمنٹ کرنے کاشکریہ