حکمہ داخلہ سندھ نےکورونا ایس او پیز سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔نئے حکم نامے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں انڈور تقریبات پر15 فروری تک پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ آؤٹ ڈور تقریبات میں ویکسینیٹڈ 300 افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔حکم نامے کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں جِم، سنیما، امیوزمنٹ پارکس اور مزارات 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھلے رہیں گے۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں 12 سال سےکم عمر طلبا کے لیے اسکولوں میں 50 فیصد حاضری ہوگی۔حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ سندھ بھر میں کاروباری سرگرمیاں اوقات کار کی پابندی کے بغیر جاری رہیں گی
Wednesday, 19 January 2022
پنجاب حکومت کا بڑا اعلان بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سامنے آ گئی
پنجاب حکومت کا بڑا اعلان بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سامنے آ گئی
Tuesday, 18 January 2022
سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے دی گئی ڈیڈلائن کا آخری دن، تحقیقات مکمل نہ ہوسکی
سانحہ مری کی تحقیقات کیلئے دی گئی ڈیڈلائن کا آخری دن ہے لیکن اب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوسکی۔ذرائع تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق تحقیقات مکمل نا ہونے پر کمیٹی نے مزید 5 روز کا وقت مانگ لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی نامکمل رپورٹ کسی صورت جمع نہیں کروائی جائے گیذرائع تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا اور وفاق سے صرف چند افسران اور حکام کے بیانات ریکارڈ ہوسکے ہیں۔کمیٹی ذرائع کا کہنا تھاکہ پنجاب سیکرٹریٹ اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ معاملے کو انتہائی غیرسنجیدہ لیتی رہی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات حسان خاور کا کہنا ہے کہ سانحہ مری پر تحقیقاتی رپورٹ اپنے آخری مراحل میں ہے، ایک دو دن میں مکمل کرکے وزیراعلیٰ کو پیش کردی جائے گی۔اُدھر مری انتظامیہ کی جانب سے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کا آغاز ہوگیا ہے۔بانسرہ گلی، بھوربن روڈ پرعمارتیں سیل اورگرانے کا عمل جاری ہے۔خیال رہےکہ 7 اور 8 جنوری کی رات کو مری میں برفانی طوفان اور رش کے باعث 23 افراد اپنی گاڑیوں میں انتقال کرگئے تھے، انتقال کرجانے والوں میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد بھی شامل تھے۔واقعےکے بعد پنجاب حکومت نے سانحہ مری کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔
پنجاب میں اسکول کی طالبات کیلئے دوپٹہ یا اسکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اسکول کے طلبہ کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا اسکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت کر دی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی نے پہلی بار پرائمری طلبہ کو ناظرہ جبکہ چھٹی سے 12 ویں تک کے طالب علموں کو ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھانے کا ایکٹ پاس کیا ہے، اب تعلیمی اداروں میں قرآن پاک لازمی پڑھانے پر عملدرآمد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نجی اسکولز یونیفارم میں ترمیم کریں۔صوبائی وزیرتعلیم نے اسکولوں کو طلبا کیلئے ٹوپی اور طالبات کیلئے دوپٹہ یا اسکارف یونیفارم کاحصہ بنانے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھاکہ پنجاب کے اسکولوں میں اساتذہ کی 30 ہزار سے زائد اسامیاں خالی ہیں، جو جلد پُر کر لی جائیں گی۔مراد راس کا کہنا تھاکہ کورونا کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب تک دیگر محکمے بند نہیں ہوں گے، تعلیمی ادارے بھی کھلے رہیں گے۔
پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں پیش
اسلام آباد: پاکستان میں نئے صوبے بنانے کا آئینی ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔سینیٹر رانا محمود الحسن کے پیش کیے گئے آئینی ترمیمی بل کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں جس کے مطابق تجویز دی گئی ہے کہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے نام سے نئے صوبے قائم کیے جائیں۔مجوزہ بل کے مطابق صوبہ بہاولپور موجودہ انتظامی ڈویژن پر مشتمل ہو جبکہ صوبہ جنوبی پنجاب ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے انتظامی ڈویژن پرمشتمل ہو۔مجوزہ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ قومی اسمبلی میں 326 نشستیں ہوں، قومی اسمبلی میں بہاولپور کی 18، بلوچستان 20، خیبر پختونخوا کی 55 نشستیں ہوں، پنجاب کی 117 سندھ 75، جنوبی پنجاب کی 38 اور اسلام آباد کی 3 نشستیں ہوں۔مجوزہ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ صوبہ بہاولپور اسمبلی کی 39 ، بلوچستان اسمبلی کی 65، خیبر پختونخوا اسمبلی کی 145 ، پنجاب اسمبلی کی 252، سندھ اسمبلی کی 168 اور صوبہ جنوبی پنجاب اسمبلی کی 80 نشستیں ہوں۔خیال رہے کہ کافی عرصے سے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا جارہا ہے تاہم اب تک اسے عملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔ تحریک انصاف کے انتخابی منشور میں جنوبی پنجاب صوبے کا قیام شامل تھا۔زیراعظم عمران خان سے جنوبی پنجاب کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جس میں سیاسی امور اور جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کا وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بہاولپور میں قائم کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ بیشتر ارکان اسمبلی نے بہاولپور میں سیکرٹریٹ بنانےکی مخالفت کی اور وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ملتان میں بنانے کی تجویز پیش کی جب کہ کچھ اراکین اسمبلی نے بہاولپور میں سیکرٹریٹ بنانے کی تجویز کی حمایت کی۔ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ بہاولپور میں صوبہ بحالی تحریک جاری ہے جب کہ وزیراعظم نے بھی بہاولپور میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ بنانے کی تجویز سے اتفاق کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے ساڑھے 3 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے جائیں گے۔قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے پنجاب حکومت کی کارکردگی اور اپوزیشن اراکین سے ملاقات کے حوالے سے عمران خان کو بریف کیا تھا۔
Monday, 17 January 2022
Tuesday, 11 January 2022
وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہورپریس کلب انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد
لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدر اعظم چوہدری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینئر نائب صدر سلمان قریشی، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری سالک نواز اورخزانچی شیراز حسنات کو بھی مبارکبا ددی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیدار ان صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پرپورا اتریں گے۔ نومنتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔:
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات، دی ڈیموکریٹس کا کلین سوئپ
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022ء میں ’دی ڈیموکریٹس پینل‘ نے کلین سوئپ کرلیا، 12 نشستوں پر بھرپور کامیابی حاصل کرلی۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل نے 13ویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا ہے۔انتخابات برائے سال 2022 کے لیے پولنگ 25 دسمبر کی صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی۔سالانہ انتخابات میں دی ڈیموکریٹس پینل، انڈپینڈنٹ پینل اور یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل نے بھرپور حصہ لیا۔کراچی پریس کلب کے 1165 اراکین نے انتخابی عمل میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔انتخابات میں کمپیوٹرائزڈ طر یقے سے اراکین کراچی پریس کلب اپنے کارڈ اسکین کے بعد ووٹ کاسٹ کیا۔انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کے پی سی کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا۔موصول ہونے والے نتائج کے مطابق ’دی ڈیموکریٹس پینل‘ کے صدر کے امیدوار فاضل جمیلی 785 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔دی ڈیموکریٹس کی جانب سے نائب صدر کے امیدوار عبدالرشید میمن نے 723ووٹ لے کر کامیاب رہے۔خزانچی کے عہدے پر دی ڈیموکریٹس پینل کے عبدالوحید راجپر نے 810 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔سیکرٹری کی نشست کیلئے دی ڈیموکریٹس پینل کے محمد رضوان بھٹی 841 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے پردی ڈیموکریٹس پینل کے محمد اسلم خان814 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ۔دی ڈیموکریٹس پینل نے گورننگ باڈی کی تمام 7 نشستو ں پر اپنے مدمقابل یونائیٹڈ جرنلسٹس پینل اور انڈپینڈنٹ پینل کو کلین سوئپ کیا ہے۔دی ڈیموکریٹس پینل کے خلیل احمد ناصر نے 788 ووٹ، شازیہ حسن 742 ووٹ، محمد فاروق سمیع 740 ووٹ، محمد لیاقت مغل 679 ووٹ، سیدہ میمونہ ہمدانی (مونا خان) 675 ووٹ، سید اطہر حسین651 ووٹ اور سید نبیل اختر 650 ووٹ لیکر گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے۔الیکشن کیلئے 1530 اراکین ووٹ کے اہل قرار دیے گئے تھے، جس میں سے 1165 اراکین نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
ایک اورشہری بنک سے رقم نکللواکرلاکھوں روپے سے محروم
مقامی بنک سے رقم نکلوا کر گھر پہنچنے والا ایک اور شہری چار لاکھ روپے کی نقدی سے محروم ہو گیا۔ ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے کے بعد اطمینان سے واردات کی اور فرار ہو گئے۔ ڈاکو کا گرنے والا چشمہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ محلہ احمدپورہ مسجد اقصی والی گلی کا رہائشی محنت کش اعجاز بٹ کاروبار کے سلسلہ میں رقم کی ادائیگی کے لیے اسی گلی کی نکڑ پر واقع میزان بنک مریدکے برانچ سے چار لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر گھر کے دروازے پر پہنچا تو تعاقب کرنے والے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے دبوچ لیا اور رقم چھینا شروع کر دی۔ شور سن کر اعجاز بٹ کا بھائی اور ہمسایہ باہر نکلے تو مسلح ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا اور رقم چھین کر فرار ہو گئے۔ اعجاز بٹ کے بھائی نے گھر کی چھت سے پتھراؤ کیا اور ایک پتھر ڈاکو کے کندھے پر لگا مگر وہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گیا۔ جائے واردات سے ایک ڈاکو کا چشمہ بھی برآمد ہوا ہے جسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر عشرت چدھڑ کی سربراہی میں پولیس نے جائے واردات کا جائزہ لینے کے بعد میزان بنک کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا معائنہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
کامران ظفربھٹی کوبلامقابلہ صدر2022بننے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں:ذیشان ہاشمی
کامران ظفربھٹی کوبلامقابلہ صدر2022بننے پرمبارکباد پیش کرتے ہیں:ذیشان ہاشمی
صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس سے آپ ملک اور خطہ کی تقدیر بدل سکتے ہیں چیئرمین
لاہور(نمائندہ)کامران ظفربھٹی کوبلامقابلہ صدر2022بننے پرمبارکباد پیش کرتے ہیںاورہمیشہ کی طرح امیدکرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹرعاشق ظفربھٹی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے تمام صحافیوں کو اپنے ساتھ لے کرچلیں گے اوریہ بھی امیدکرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی عوامی خدات ماضی کی طرح جاری رکھیں گے صحافیوںکے مسائل کو حل کرنے میں اپنا اہم کر دار اد ا کر یں گے پریس کلب کے تمام ممبران کو درپیش مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے تمام کابینہ مشترکہ طور پر فیصلے کرے گی۔ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جس سے آپ ملک اور خطہ کی تقدیر بدل سکتے ہیں پریس کلب کے صحافیوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کیلئےتمام صحافیوں کے ہمراہ مشترکہ طور پر انکا حل نکالیں گے ۔جس طرح کامران ظفرپر دوستوں نے بھرپوراعتماد کا اظہار کیاامیدہےوہ بھی ساتھیوںکوساتھ لے کرچلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے میڈیا کا کردار لائق تحسین ہے ۔ سچے اور پر خلوص جذبے کے ساتھ صحافتی امور کی انجام دہی عبادت ہے ۔صحافی‘ عوامی نمائندوں اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پریس کلب کی نو منتخب قیادت صحافتی اقدار کے ساتھ ساتھ ملکی استحکام، قیام امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ذیشان ہاشمی نے کہاکہ جس طرح براہ راست کوریج کے عوام اپنے نمائندگان کی ایوان کے اندر کارکردگی سے با خبر رہتے ہیں۔ اس سے عوامی نمائندگان کو بھی اپنی اصلاح کا موقع ملتا ہے اور وہ عوامی امنگوں کے مطابق قانون سازی میں حصہ لے سکتے ہیں ۔ صحافی برادری اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے۔ میڈیا کے نمائندے انتہائی ذمہ داری سے ملک و قوم کی بہتری ، جمہوریت کی بالا دستی اور جمہوری اداروں کے استحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے ۔
پاکستان پریس کلب مظفرگڑھ کے سالانہ انتخابات
پاکستان پریس کلب مظفرگڑھ کے سالانہ انتخابات ، ملک مظفر جانگلہ دوسری بار بلامقابلہ صدر ، صابرعاربی جنرل سیکرٹری جبکہ عدنان شیخ نائب صدر منتخب، سرپرست اعلی ڈاکڑ خالد چوہدری ۔ تفصیل کے مطابق پاکستان پریس کلب مظفرگڑھ کے سالانہ انتخابات سال 2022ء مکمل ہوگئے ۔ انتخابات میں سرپرست اعلی ڈاکڑ خالد محمود ظفر چوہدری، چئیرمین ملک جاوید چونیاں، ملک مظفر جانگلہ دوسری بار بلامقابلہ صدر، صابر حسین عاربی جنرل سیکرٹری، سنئیرنائب صدر اظہرعطاری، نائب صدر اول ملک سلیم، نائب صدر دوئم عدنان شیخ، جوائنٹ سیکرٹری ملک رشید، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ڈاکڑ اسد، انفارمیشن سیکرٹری جام عمیر، فنانس سیکرٹری ملک جہانزیب ،چئیرمین مجلس عاملہ اختر سندیلہ ، ممبران مجلس عاملہ عامر میتلا ،جاوید بھٹہ ،رانا اشفاق ،عمران مانی ،اقبال جوینجو اور شیخ اویس منتخب ہوئے ۔