Saturday, 22 January 2022
سندھ میں اسپتالوں پر پہلے جیسا دباؤ نہیں،لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا، سعید غنی
صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی کا کہنا ہےکہ سندھ میں لاک ڈاؤن کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گيا، جس طرح سے پہلے اسپتالوں پر دباؤ تھا اب ایسا نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ لوگوں نے ویکسین لگائی ہے اور سندھ حکومت نے بھی اسپتالوں کو اپڈیٹ کیا ہے۔سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن لاک ڈاؤن لگانے کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، این سی او سی کے احکامات پر تمام صوبوں کو عمل پیرا ہونا پڑتا ہے۔
Thursday, 20 January 2022
ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزیشن ونگ متحرک، مال روڈ پر آگاہی کیمپ اور واک کا انعقاد،
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے آگاہی مہمات کا سلسلہ جاری ہے عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں کمیونٹی موبلائزیشن ونگ متحرک کر دیا گیا ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزرز نے طالب علموں کی مدد سے شہریوں میں شعور اُجاگر کرنے کے لیے مال روڈ ریگل چوک میں آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا اور اس کے اطراف میں ویسٹ پیکنگ اور آگاہی واک کی مدد سے صفائی پیغامات پہنچائے گئے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر مستقبل کے معماروں کی صفائی عادات کو پختہ کرنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر اہتمام مال روڈ پر آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔ریگل چوک پر آگاہی کیمپ لگایا گیا
سکول کے بچے، ایل ڈبلیو ایم سی افسران اور سوشل موبلائزرز کی بڑی تعداد صفائی آگاہی مہم کا حصہ بنے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعلی افسران کے ہمراہ سکول کے طلباء نے مسجدِ شہدا اور مارکیٹ کے اطراف سے تمام حفاظتی اقدامات کے ساتھ ویسٹ اٹھا کر ویسٹ بیگز میں ڈال کر ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کے حوالے کر کے مارکیٹ والوں کے سامنے عملی مظاہرہ کیا۔ایل ڈبلیو ایم سی سوشل موبلائزرز اور بچوں نے صفائی آگاہی پیغامات کے پلے کارڈز کے ذریعے شہریوں کی توجہ صفائی پیغامات کی جانب مبذول کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ عوام میں صفائی کے مثبت رجحان کے فروغ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آگاہی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔ مہم کا مقصدمستقبل کے معماروں میں صفائی جیسی عادات اپنانے اور عوام میں صفائی کی اہمیت اور ذمہ داری اجاگر کرنا ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ عوام صفائی کے میعار کو برقرار رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں،شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی ہیلپ لائن 1139اور سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔
محکمہ جنگلات کا بہار شجرکاری کیلئے سپرنگ فیسٹیولز کے انعقاد کا فیصلہ
محکمہ جنگلات نے موسم بہار کی شجرکاری مہم کے تناظر میں سپرنگ فیسٹیولز کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر جنگلات سبطین خان سپرنگ فیسٹیول کی باقاعدہ منظوری محکمہ جنگلات کے منگل کو ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں دیں گے۔ اجلاس میں موسم بہار کی شجرکاری کا ہدف بھی مقرر کیا جائے گا جبکہ سپرنگ فیسٹیولز سمیت صوبے بھر میں مختلف آگاہی مہمات کی تعداد کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ وزیر جنگلات سبطین خان نے کہا ہے کہ موسم بہار میں شجرکاری متعلق آگاہی پھیلانے کیلئے مختلف شہروں میں سپرنگ فیسٹیول منعقد کئے جائیں گے۔ اس ضمن میں باغات اور تعلیمی اداروں میں سپرنگ فیسٹیول کی مناسبت سے خصوصی سرگرمیاں ترتیب دی جائیں گی۔ سبطین خان نے کہا کہ سپرنگ فیسٹیولز کے انعقاد سے شجرکاری مہم کو تقویت ملے گی اور عوام میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر ہوگی۔ وزیر جنگلات نے کہا کہ سپرنگ فیسٹیولز میں معلوماتی سٹالز اور مفت پودوں کی تقسیم کیلئے خصوصی ڈیسک بھی لگائے جائیں گے جبکہ اس سرگرمی کو بچوں اور بڑوں کی دلچسپی کا عکاس بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپرنگ فیسٹیولز میں لوگوں کو شجرکاری کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ وزیر جنگلات نے امید ظاہر کی کہ یہ منفرد سرگرمی شجرکاری کی تعداد کو بڑھانے، اس مہم میں عوام کو شامل کرنے اور متعین اہداف کے کامیاب حصول کا سبب بنے گی۔
موبائل کمپنیوں نے اپنے پیکجز مہنگے کر دیئے
پاکستان میں سروس مہیا کی جانے والی ٹیلی کمیونی کیشن سروسز پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس عائد ہونے کے بعد موبائل کمپنیوں نے بھی اپنے کالز اور انٹرنیٹ کے پیکجز مہنگے کر دیئے۔ رپورٹ کے مطابق ملک میں ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافے کے بعد 4 بڑی موبائل کمپنیوں کی جانب سے کال اور انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ہفتہ وار انٹرنیٹ پیکجز 25 روپے تک مہنگے کیے گئے ہیں ، اسی طرح ماہانہ سپر لوڈ کے پیکجز میں بھی 50 سے 100 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ہفتہ وار آل ان ون پیکجز بھی 30 روپے تک مہنگے کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ٹیلی کام کمپنیوں نے موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ 22-2021 میں ود ہولڈنگ ٹیکس 8 فیصد تک لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن شرح میں 2 فیصد اضافہ کرکے 12 فیصد تک کر دیا ، منی بجٹ میں ٹیکس کے بعد ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں بچا اور ہم نے حکومتی ٹیکس کو صارفین پر منتقل کیا ، خود سے کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا۔خیال رہے کہ منی بجٹ ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 10 سے 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی جو قومی اسمبلی نے منظور کرلی جس کے بعد موبائل کمپنیوں نے صارفین سے ری چارج پر اضافی ٹیکس وصولی شروع کر دی ہے ، موبائل کمپنیاں 100 روپے کے ری چارج پر 4 روپے اضافی کٹوتی کر رہی ہیں ، 100 روپے کے پریپیڈ کارڈ پر اب صارفین کو 27 روپے 20 پیسے دینے ہوں گے جس کے بعد صارفین کو 72 روپے 80 پیسے کا بیلنس کالز اور انٹرنیٹ کیلئے ملیں گے جو کہ پہلے 76 روپے 10 پیسے ملتے تھے ، کیوں کہ اس وقت کمپنیاں ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 13 روپے لے رہی ہیں ، اس سے پہلے صارفین سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 9 روپے 10 پیسے وصول کیے جاتے تھے۔
سٹیٹ بنک نے سیونگ اکانٹ پر پرافٹ ریٹ بڑھا دیا
سٹیٹ بنک نے سیونگ اکانٹ پر پرافٹ ریٹ بڑھا دیا، سیونگ اکائونٹس میں پرافٹ ریٹ بڑھنے سے منافع کم از کم 7 اعشاریہ دو، پانچ فیصد پر پہنچ گیا۔ اسلامک بنکس سٹیٹ بنک کے احکامات کے مطابق پرافٹ ریٹ نہیں دے رہے، صدر فرینڈز آف اکنامک اینڈ بزنس ریفامز کاشف انور کا کہنا ہے کہ ڈکلیئر کردہ منافع نہ دیا گیا تو شہری اسلامک بنکس سے پیسے نکلوانا شروع کردیں گے۔سٹیٹ بنک نے سیونگ اکائونٹ پر پرافٹ ریٹ ایک اعشاریہ دو فیصد بڑھا دیا ہے۔ صدر فرینڈز آف اکنامک اینڈ بزنس ریفامز کاشف انور کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اسلامک بنکس سٹیٹ بنک کے احکامات کے مطابق پرافٹ ریٹ نہیں دے رہے۔سٹیٹ بنک نے سیونگ اکائونٹ پر پرافٹ ریٹ ایک عشاریہ پانچ فیصد بڑھادیا ہے۔کاشف انور نے مزید بتایا کہ احکامات کے مطابق اسلامک بنکس کو بھی 7 اعشاریہ دو،پانچ فیصد پرافٹ ریٹ دینا چاہیے، سٹیٹ بنک پرافٹ ریٹ کے معاملہ پر اسلامک بنکس سے بھی حکم پر عمل کروائے بصورت دیگر شہری اپنا اکائونٹ دوسرے بنکوں میں لے جائیں گے۔
٭٭٭
یوٹیلٹی سٹورز سے اشیا ضروریہ نایاب ہو گئیں
ڈیرہ یوٹیلٹی سٹورز سے اشیا ضروریہ نایاب ہو گئیں آٹا گھی دا لیں چینی چاول مین ویئر ہائوس سے اوپن مارکیٹ میں فرو خت کیے جانے کا نکشاف ریجن بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بھوت بنگلوں کا منظر پیش کر نے لگے ،سستی اشیا ضروریہ کی خریداری کے لیے آنے والے خالی ہاتھ مایوس لوٹنے لگے تفصیلات کے مطا بق ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کے یوٹیلٹی سٹورز سے سبسڈائز ڈ اشیا ضروریہ جن میں آٹا،گھی، چا ول،چینی،دالیں کوکنگ آئل نایاب ہو گئیں ریجن بھر کے یوٹیلٹی سٹورز بھوت بنگلوں کا منظر پیش کر نے لگے سبسڈائزڈ سستی اشیا ضروریہ کی خریداری کے لیے آنے والے غریب شہری یوٹیلٹی سٹورز سے خالی ہا تھ مایوس لوٹنے لگے ،یوٹیلٹی سٹورذرائع کے مطا بق اشیا ضروریہ کی بھاری مقدار مین ویئر ہا ئوس سے ہی اوپن مارکیٹ میں فرو خت کر دی جا تی ہیں جس کی وجہ سے ریجن کے مختلف علاقوں میں قائم یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا ضروریہ کی قلت رہتی ہے غریب عوام کو سستی اشیا ضروریہ نہیں ملتی۔
٭٭٭
حکومت ذاتی مفاد نہیں بلکہ عوامی بہبود کیلیے کام کررہی ہے،وزیراعظم
وزیر اعظم کی زیر صدارت راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبہ پر پیشرفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ راوی اربن ڈیویلپمنٹ اور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے ملک کے لیے اہم ہیں، حکومت کسی ذاتی مفاد کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ یہ منصوبے لاہور میں تنگی اور آلودگی کو کم کر نے کے لیے ضروری ہیں، منصوبوں کے اہداف معینہ وقت پر نا پورا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، ہماری حکومت نے تعمیرات کے تاریخ ساز منصوبے شروع کیے جس کی طرف پچھلے 20 سالوں میں کسی حکومت نے توجہ نا دی، پارکس، فضلے کا سدباب، صاف توانائی اور بین الاقوامی معیار ان منصوبوں کو ماحول دوست بنائے گا۔وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو ان منصوبوں کے خلاف زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کرنے کی ہدایت کی۔
سندھ حکومت نے تعلیمی اداروں میں حاضری سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا
آئی سی سی ون ڈے پرفارمنس آف دی ایئر کا ایوارڈ فخرزمان لے اڑے
فخر زمان جنوبی افریقا کے خلاف 193رنز کی اننگز میں پاکستان ٹیم کو ناقابل یقین فتح کے قریب لے گئے تھے مگر مشن مکمل نہ کرسکے، ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی ریکارڈ انفرادی اننگز کھیلنے والے اوپنر کے علاوہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین 31 سے زیادہ رنز نہیں بنا سکا۔دوسرے کرکٹرز میں ٹام لیتھم کے بنگلا دیش کیخلاف 110رنز، بین اسٹوکس کی دورہ بھارت میں 99 کی اننگز کھیلی، سام کیورن نے اسی حریف کیخلاف ناٹ آؤٹ 95 رنز بنائے۔بابر اعظم کی دورہ جنوبی افریقا میں شاندار سنچری، مشفیق الرحیم کی سری لنکا کیخلاف تھری فیگر اننگز، اینڈی بلبرائن کی جنوبی افریقا اور جیمز ونس کی پاکستان سے میچ میں سنچری، دیپک جاہار نے سری لنکا کے خلاف ناٹ آؤٹ 69 رنز بنائے جب کہ جنیمن مالان کی سری لنکا کیخلاف سنچری کو اس ایوارڈ کیلیے نامزد کیا گیا تھا۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا انڈورتقریبات کاحکم نامہ جاری
پنجاب حکومت نے کورونا ایس او پیز پابندیوں کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت انڈور ڈائننگ پر 31 جنوری تک پابندی عائد کردی ہے۔
نئے نوٹی فکیشن کے مطابق آوٹ ڈور ڈائننگ ویکسینیٹیڈ افراد تک محدود رہے گی، انڈور شادی تقریبات پر پابندی لگا دی گی، آوٹ ڈور شادی تقریبات میں صرف کورونا ویکسینیٹیڈ افراد شرکت کرسکیں گے۔پنجاب حکومت کے مطابق صوبہ بھر میں تمام مزارات 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھل سکیں گے، سنیما اور تھیٹر میں 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلائے جاسکیں گےجبکہ 24 جنوری سے ہر قسم کے انڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام سرکاری و پرائیوٹ دفاتر 100 فیصد ویکسینیٹیڈ ملازمین حاضری کے ساتھ کام کرسکیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کے ساتھ چل سکے گی، 24 جنوری سے پاکستان ریلوے میں 80 فیصد افراد بیٹھ سکیں گے۔پنجاب حکومت نے تمام پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسمارٹ لاک ڈاون کورونا کیسز کو دیکھتے ہوئے لگائے جاسکیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق تمام تعلیمی اداروں میں 12 سال سے بڑی عمر کے طالبعلم 100 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیم جاری رکھ سکیں گے جبکہ 12 سے کم عمر طالبعلموں پر 50 فیصد حاضری فارمولا لاگو ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ہم انڈور شادی تقریبات پر پابندی 15 فروری تک رہے گی۔
خیبرپختونخوا
علاوہ ازیں خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر اعلامیہ جاری کردیا جس کے تحت انڈور اور آوٹ ڈائننگ کی رات 12 بجے تک اجازت ہوگی جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری مکمل فعال رہے گی۔خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زیادہ شرح والے شہروں میں انڈور تقریبات پر 24 جنوری سے 15 فروری تک پابندی ہوگی۔اعلامیہ کے مطابق انڈور شادی اور دیگر تقریبات میں 300 اور آوٹ ڈور میں 500 سے زیادہ کی اجازت نہیں ہوگی اور 24 جنوری سے انڈور ڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی۔علاوہ ازیں کراٹے، باکسنگ، رگبی، مارشل ارٹ، واٹر پولو، کبڈی اور ریسلنگ پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ سنیما، تفریحی پارک، واٹر اسپورٹس، سوئمنگ پول میں بھی فل ویکسینٹیڈ 50 فیصد اجازت ہوگی۔اعلامیے میں کہا گیا کہ مقدس مقامات 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد کیلئے ایس او پیز کیساتھ کھولنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ویکسینشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا۔
سندھ
ادھر کراچی اور حیدر آباد میں انڈور ڈائننگ پر پابندی کا نیا حکم نامہ جاری ہوا ہے جس کے تحت انڈور ڈائننگ پر پابندی 21 جنوری سے شروع ہوگی۔صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہے۔
لاہور دھماکا؛ اپوزیشن رہنماؤں کی حکومت پر کڑی تنقید
لاہور دھماکے پر اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت کو نااہل قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کے مصروف بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا، انارکلی دھماکے سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے، صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔دہشت گردی ملک کے لئے نیک فال نہیںپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے دھماکے سے قیمتی جانی نقصان پر بے حد دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے بعد لاہور میں دہشت گردی ملک کے لئے نیک فال نہیں۔اللّہ پاکستان پر رحم فرمائے
مریم نواز نے کہا کہ انار کلی بازار جسے پر ہجوم اور مصروف ترین علاقہ میں دھماکہ ایک نہایت افسوسناک اور تشویشناک واقعہ ہے۔ اللّہ ان سب پر، انکے خاندانوں پر اور پاکستان پر رحم فرمائے۔
عمران خان میں بحران کو حل کرنے کی اہلیت نہیں
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس افسران کی شہادت کے بعد اب انارکلی میں دھماکا تشویش ناک ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اس سے قبل فرقہ وارانہ واقعے میں تین افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ہلاکت ہوئی، ملک میں دہشت گردی کا عفریت قابو سے باہر ہوتا جارہا ہے، عمران خان میں وہ اہلیت نہیں کہ کسی بحران کو حل کرسکیں۔