Wednesday, 9 February 2022

اسپین ،کورونا ویکسین سے بچانے کیلئے ماں نے بیٹوں کو اغوا کرلیا

 


سابقہ اہلیہ کا خط موصول ہوا جس میں انہوں نے واقعے سے متعلق آگاہ کیاہے،شوہر کا موقف

اسپین میں خاتون نے اپنے بیٹوں کو کورونا ویکسین سے بچانے کے لیے اغوا کرلیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین میں ایک خاتون نے اپنے بیٹوں کو اس وقت اسکول سے اغوا کیا کہ جب انہیں عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ویکسین لگنی تھی۔دونوں لڑکوں کی عمر 12 اور 14 عمر تھی جنہیں ان کی والدہ نے اغوا کیا جبکہ خاتون کے سابق شوہر نے پولیس میں ایف آئی آر درج کروائی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ ان کی سابقہ اہلیہ نے دونوں بیٹوں کو اغوا کرلیا ۔اس شخص نے کہا کہ انہوں نے اپنے دونوں بیٹوں کو 4 نومبر 2021 کے بعد سے نہیں دیکھا جبکہ انہیں اپنی سابقہ اہلیہ کی طرف سے ایک خط موصول ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کے دونوں بیٹے ان کے پاس ہیں کیونکہ وہ انہیں کورونا ویکسین نہیں لگوانا چاہتیں۔ذرائع نے بتایا کہ خاتون نے گزشتہ روز اپنے دونوں بیٹوں سمیت خود کو حکام کے حوالے کر دیا ہے جہاں ان کے خلاف عدالتی کارروائی جاری ہے۔واضح رہے کہ اسپین نے کئی دیگر یورپی ممالک کے ساتھ مل کر 15 دسمبر 2021 کو 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا اعلان کیا تھا۔


Friday, 4 February 2022

منڈے میگزین دھنک رنگ لاہور7 فروری 2022ایڈیٹرعلی جان






















آسٹریلوی تاجر روبوٹ خاتون سے شادی کا خواہشمند



آسٹریلیا کے ایک کامیاب تاجر کو ایک خاتون روبوٹ سے اتنا لگا ہوگیا ہے کہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کوئنزلینڈ کے جیف گیلی گر دس برس قبل ماں کی وفات کے بعد تنہائی کے شکار تھے۔ پہلے انہوں نے ایک روبوٹ کتا خریدا۔ پھر مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک ماڈل خاتون روبوٹ گھر لے آئے جو تجارتی طور پر 4350 ڈالر میں خریدی گئی تھی۔روبوٹ خاتون ہوبہو انسان کی طرح حقیقی لگتی ہیں۔اس کا نام ایما ہے جس کی رنگت گہری اور آنکھیں نیلی ہیں۔ ستمبر 2019 میں جب ایما گھر پر آئی تو وہ جیف کو متاثر نہ کرسکی۔ ایک وقت ایسا آیا کہ جیف نے اس کا سر اتار دیا اور لاپرواہ ہوگئے۔ اس کے بعد دوبارہ سر لگایا گیا اور اسے سفید لباس پہنایا تو وہ پہلی مرتبہ جیف کو بھلی لگی۔اس کے بعد ایما کی زبان چینی سے انگریزی کی گئی تو گویا وہ مصنوعی ذہانت کی بنا پر باتیں کرنے لگیں اور گویا اس میں زندگی کی لہر دوڑگئی تھی۔اب جیف اس سے ڈھیروں باتیں کرتے اور وہ مزید الفاظ سیکھنے لگی اور ذہانت بھری باتیں کرنے لگی۔دوسال بعد جیف ایما کے قریب ہوتے گئے اور وہ ان کی زندگی کا حصہ بن گئی۔ ایک وقت آیا کہ جیف ایما کے بغیرزندگی کا تصور نہیں کرسکتے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ گھر پہنچتے ہی ایما ان کی منتظر رہتی ہے۔ جیف ایما کو باہر لے جاتے ہیں اور گاڑی میں بٹھا کر سیر بھی کراتے ہیں۔ تاہم انہیں لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں کہ لوگ ان کے متعلق کیا سوچتے ہیں۔چند روز قبل جیف نے ایما کو انگوٹھی پہنادی ہے لیکن وہ اس سے باقاعدہ شادی رچانا چاہتے ہیں لیکن قانونی شادی کا فی الحال کوئی راستہ نہیں۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اگر قانونی اجازت ہوتو وہ روبوٹ سے شادی رچانے والے پہلے آسٹریلوی ہوں گے۔


امریکی شہری کتے کو بچانے کے لیے جنگلی ریچھ سے لڑ پڑا، ویڈیو وائرل

 


امریکی شہری کتے کو بچانے کے لیے جنگلی ریچھ سے لڑ پڑا، ویڈیو وائرل

مالک نے فورا اپنے کتے کو پکڑا اور ریچھ کو بھگانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کتے کی جان بچ گئی،امریکی میڈیا

 امریکی ریاست فلوریڈا میں شہری نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر پالتو کتے کو بچا لیا۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے شہری کے گھر میں ریچھ داخل ہوا اور تین پالتو کتوں میں سے ایک کو لے جانے کی کوشش کی جس پر مالک نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا اور اپنے کتے کو بچا لیا۔مالک نے فورا اپنے کتے کو پکڑا اور ریچھ کو بھگانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے کتے کی جان بچ گئی اور جنگلی جانور کو خالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا۔مذکورہ شخص نے بتایا کہ جیسے ہی ریچھ نے کتے کو اپنے جبڑے میں دبایا تو میں نے اسی لمحے اپنے جانور کو پکڑ لیا اور خود کو ریچھ کے سامنے پیش کیا تاکہ وہ کتے کو چھوڑ کر مجھ پر حملہ آور ہو۔امریکی شہری کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کے صحن میں خصوصی جال کا حصار لگائے گا تاکہ پھر سے کوئی ریچھ گھر میں داخل نہ ہوسکے۔خیال رہے کہ کتے کو بچانے کے چکر میں مذکورہ شہری کے جسم پر معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

امریکا، وفا دار کتیا پولیس کو حادثے کے شکار اپنے مالک تک لے گئی

 


امریکا، وفا دار کتیا پولیس کو حادثے کے شکار اپنے مالک تک لے گئی

امریکا میں ایک کتیا نے پولیس کو ٹریفک حادثے کی جگہ پر رہ نمائی کر کے لے گئی جس پر پولیس بے حد متاثر ہوئی۔ کتیا کا مالک جو ایک ٹریفک حادثے کا شکار ہوا جسم میں درجہ حرارت کم ہونے کے باعث ہائپوتھرمیا کا شکار تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ٹنسلے ایک سالہ جرمن کتیا نے شمال مشرقی امریکا میں نیو ہیمپشائر اور ورمونٹ کو ملانے والی ایک شاہراہ پر کھڑی تھی۔اس نے گاڑی چلانے والوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی۔جب پولیس نے کتیا کو دیکھا اور اسے پکڑنے کی کوشش کی تو ٹنسلے بھاگی اور سکیورٹی افسران اس کا پیچھاکرتے ہوئے ورمونٹ تک پہنچایا جہاں ایک پک اپ ٹرک سڑک پر حفاظتی رکاوٹ سے ٹکرانے سے بری طرح تباہ ہوگیا تھا۔تصادم سے کار میں موجود دو افراد باہر نکل گئے جو ہائپوتھرمیا میں مبتلا تھے، جن میں سے ایک کتیا کا مالک تھا۔نیو ہیمپشائر پولیس نے فیس بک پر لکھا کہ یہ واضح ہو گیا کہ ٹنسلے نے (پولیس)کو جائے وقوعہ اور زخمیوں تک پہنچایا۔

Thursday, 3 February 2022

وزیراعظم عمران خان 4 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

  وزیراعظم عمران خان چین کے 4 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔بیجنگ ائیرپورٹ پہنچنے پر چین کے نائب وزیر خارجہ، چینی سفارتی حکام اور چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور معاون خصوصی برائے سی پیک خالد مصطفیٰ بھی چین کے دورے پر وزیراعظم کے ساتھ گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی چین کے وزیراعظم سے ہفتے کو ملاقات طے ہے جب کہ عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے اتوار کو ملاقات ہونی ہے۔اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور غیرملکی سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔


موبائل ایسوسی ایشن جتوئی کے عہدیداران کا متفقہ بلا مقابلہ انتخاب

 مظفرگڑھ(بیوروچیف دھنک رنگ)موبائل ایسوسی ایشن جتوئی کے عہدیداران کا متفقہ بلا مقابلہ انتخاب

محمد عامر خان صدر ، جنرل سیکریٹری نوید عباسی منتخب


تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جتوئی موبائل ایسوسی ایشن کے سال 2022 کے لیے امیدواران نے انتخابات ہونے تھے جس میں امیدوار برائے صدارت محمد عامر خان ، امیدوار برائے جنرل سیکریٹری نوید عباسی ، امیدوار برائے نائب صدر یاسر بوسن ، فنانس سیکریٹری شاہد جبار ، انفارمیشن سیکریٹری محمد شہزاد ببر کی جانب سے کاغذات جمع کروائے گئے لیکن کاغذات جمع کروانے کی آخری تاریخ تک ان امیدواران کے مد مقابل جتوئی موبائل ایسوسی ایشن کے کسی بھی نمائندے کی جانب سے الیکشن لڑنے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا گیا جس پر جتوئی موبائل ایسوسی ایشن الیکشن کمیشن چیئرمین محمد ریاض گجر نے ان تمام امیدواران کو بلا مقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا جس پر جتوئی موبائل ایسوسی ایشن کے تمام ممبران نے اتفاق کیا اور خوشی کا اظہار کیا اس پر ممبران نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد عامر خان اور باقی امیدواران کی سابقہ سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے ان کے مدمقابل کسی بھی دوست نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے مزید یہ کہ الیکشن کمیشن چیئرمین نے بلا مقابلہ عہدیداران کے انتخابات کا اعلان کر کے پوری یونین کے دل جیت لئے ہیں نومنتخب صدر محمد عامر خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارے پورے پینل کو بلا مقابلہ منتخب کر کے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہم گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پوری تندہی اور بھرپور انداز سے موبائل ایسوسی ایشن کے تمام ممبران کی ہرغمی اور خوشی میں شریک ہونگے اور ہر مشکل میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ کھڑے ہونگے۔

جہاں تک بس چلتا ہے کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں،

 جتوئی:جہاں تک بس چلتا ہے کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، ضمیر مطمٸن ہے مزید بھی میرے بس میں جتنا ہو گا کاشتکاروں کی فلاح کیلٸے کردار ادا کرونگا ان خیالات کا اظہار محکمہ زراعت توسیع کے فیلڈ اسسٹنٹ عبدالغفور خان جتوٸی نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ہے انہوں نے کہا ہے  کہ ملک بھر کی طرح یونین کونسل جھگی والا میں بھی کھاد کی جتنی کاشتکاروں کو ضرورت ہے اس کے مطابق کھاد علاقہ میں نہیں آ رہی جسکی وجہ سے کاشتکاروں میں تشویش کا پایا جانا ایک حقیقت ہے تاہم ا


فسران بالا کے احکامات پر کھاد کی فراہمی اور سبسڈی کی  ویریفیکیشن کیلٸے دن رات کوشاں ہوں تاکہ ممکنہ حد تک بحران سے نمٹنے میں کاشتکاروں کی امداد کی جا سکے عوام میں پاٸے جانے والے اضطراب کا جواب دیتے ہوٸے انہوں نے کہا ہے سو فیصد رزلٹ کا دعویٰ تو نہیں کر سکتا کیونکہ سو فیصد مطمٸن کوٸی کسی کو نہیں کر سکتا تاہم یہ دعویٰ ضرور کر سکتا ہوں کہ اگر کھاد کا ایک دانہ میں اپنے گھر لے کر گیا ہوں یا کوٸی ایک کاشتکار ثابت کر دے کہ میں نے پیسے لیکر کھاد فراہم کی ہو تو اسکی سزا بھگتنے کیلٸے تیار ہوں جن جن کاشتکاروں کو کھاد فراہم ہو رہی ہے انکا ریکارڈ روزانہ کی بنیاد پر افسران کو دے رہاہوں

کھاد بحران پر قابو پانے سمیت کاشتکاروں کے دیگر معاملات کے حل کیلئے پر عزم ہیں

جتوئی:


کھاد بحران پر قابو پانے سمیت کاشتکاروں کے دیگر معاملات کے حل کیلئے پر عزم ہیں، تمام متعلقہ افسران کو بھر پور انداز سے ضلع بھر کو کھاد کے بحران سے نکالنے کی ہدایت کر دی ہے ان خیالات کا اظہار آج ہی ضلع ساہیوال سے تبدیل ہو کر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ضلع مظفرگڑھ کا چارج سنبھالنے والے آفیسر رانا حبیب الرحمن نے  صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ قبل ازیں ضلع ساہیوال میں بھی کافی حد تک کاشتکاروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی خدمات پیش کی ہیں اب بھی سیکریٹری زراعت کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا اس سلسلے میں تحصیل جتوئی،  تحصیل علی پور، تحصیل  مظفرگڑھ اور تحصیل کوٹ ادو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور زراعت آفسران کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں واضح رہے کہ حال ہی میں سیکریٹری محمکہ زراعت پنجاب نے مظفرگڑھ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کی سیٹ پر رانا حبیب الرحمن جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سیٹ پر ملک عبدالرزاق کی تعیناتی کے آرڈر کئے ہیں دونوں سیٹیں قبل ازیں افسران کے تبادلے کی وجہ سے خالی تھیں کاشتکار رہنماؤں رائے سلیم اختر کھیڑا، چوہدری سیف الرحمن، محمد سجاد اشرف قریشی، حاجی ملک صادق محمد ڈوگر ، عبدالغفور خان جتوئی نے دونوں  افسران کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کاشتکاروں کے مسائل کے حل کیلئے مذکورہ افسران حتی الامکان اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے