Wednesday, 2 March 2022

عمران خان کوکون سے وزیرچھوڑیں گے شاہ محمود قریشی نے واضع بتادیا

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم اپنی 3 سالہ حکومت کا حساب دینے کو تیار ہیں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی 15 سال سے سندھ میں برسرِ اقتدار ہے پہلے وہ اپنی حکومت کا حساب دیں۔کوئی باضمیرایم این اے عمران خان کونہیں چھوڑےگا۔وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کے ہمراہ سندھ حقوق مارچ کی قیادت کرتے ہوئے لاڑکانہ روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ‘کل رات جو میری آنکھوں نے لاڑکانہ میں دیکھا وہ حیران کن تھا۔ شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی محبتوں کا مقروض ہوں، رتوڈیرو سے سجاول، سجاول سے لاڑکانہ تک جو محبت ہمیں دی گئی اسے بھلایا نہیں جاسکتا۔سندھ میں جمہوریت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے دعوی کیا کہ جناح پارک کے گٹر کھول کر جلسہ گاہ میں گندا پانی چھوڑ دیا گیا تھا، یہ کہاں کی جمہوریت ہے؟ یہ عمل شکستہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے،یہ طرز عمل اپوزیشن جماعت کے سیاسی زوال کے آغاز کی علامت ہے۔اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ سرکاری وسائل کو بروئے کار لاکر بلاول بھٹو زرداری بھی مارچ کے لیے نکلے ہیں۔پیپلز پارٹی کے مارچ کے حوالے سے بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم ساڑھے 3 سال کا حساب دینے کے لیے تیار ہیں لیکن شرط یہ ہے



شاہ رخ خان اورسلمان خان کی نئی مووی کے ٹریلرکیلئے لنک پرکلک کریں


 ممبئی(ویب ڈیسک ) طویل انتظار کے بعد بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ”پٹھان“ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔چار سال کے طویل انتظار کے بعد بالآخر شاہ رخ خان نے مداحوں کو اپنی نئی فلم کی خوشخبری سنا ہی دی۔ کنگ خان نے فلم ”پٹھان“ کا ٹیزر اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس پر شیئر کرتے ہوئے کہا ”جانتا ہوں دیر ہوچکی ہے۔لیکن تاریخ یاد رکھنا۔ پٹھان کا وقت اب شروع ہوتا ہے۔ 25 جنوری 2023 کو سینما میں ملتے ہیں۔کنگ خان نے بتایا کہ ان کی فلم ”پٹھان“ ہندی کے ساتھ تامل اور تیلگو زبانوں میں بھی ریلیز کی جائے گی۔ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ خان جاسوس کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم میں اداکارہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں جو ٹیزر میں کنگ خان کو متعارف کراتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ تاہم ٹیزر میں شاہ رخ خان کی محض ایک جھلک ہی دکھائی گئی ہے۔ فلم کو سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یش راج فلمز کے آدیتیہ چوپڑا فلم کے پروڈیوسر ہیں۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان آخری بار 2018 میں فلم ”زیرو“ میں نظر آئے تھے،تاہم یہ فلم باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کرسکی تھی۔ ”زیرو“ کی ناکامی کے تقریباً چار سال بعد شاہ رخ خان فلم ”پٹھان“ میں نظر آئیں گے۔ یہی وجہ کہ بھارتی میڈیا میں فلم ”پٹھان“ کو کنگ خان کی اسکرین پر واپسی قرار دیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ فلم ”پٹھان“ کے اعلان کے ساتھ ہی کنگ خان کے مداح بے چینی سے ان کی نئی فلم کا انتظار کررہے ہیں اور اب فلم کا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد شاہ رخ خان کے پرستار اپنے پسندیدہ اسٹار کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے بےحد پرجوش ہیں

بلاول بھٹو کے کتنے حفیہ اکائونٹس؟

 

 وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کاہ ہے کہ بلاول بھٹو زر داری لانگ مارچ چھوڑیں اپنے خفیہ 12 اکاونٹس کا حساب دیں، پیپلزپارٹی اور ن لیگ غیر ملکیوں سے پیسے لیتی ہے، تحریک انصاف قانون کے مطابق فنڈز اکٹھے کرتی ہے۔وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر کوئی مصدقہ دستاویز عدالت میں پیش نہیں کرسکے، اسکروٹنی کمیٹی نے خود اسٹیٹ بینک سے ڈیٹا منگوایا، الیکشن کمیشن نے تمام جماعتوں کے اکاو¿نٹس کو دیکھنا ہے، ہم نے اسکروٹنی کمیٹی کو اپنے 40 ہزار ڈونرز کا ریکارڈ دیا۔فرخ حبیب نے کہا کہ نواز شریف اسامہ سے پیسے لیکر بی بی کی حکومت گرانے کی کوشش کرتے رہے، پی ٹی ائی نے پہلی بار پولیٹیکل فنڈ ریزنگ متعارف کرائی، ایک ممبر ریٹائرڈ ہونے سے اسکروٹنی کمیٹی غیر فعال ہے، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے اسکروٹنی کمیٹی کو فوری فعال بنایا جائے، اپوزیشن کا عوام سے کوئی لینا دینا نہیں، پوری قوم سیاسی مخالفین کا ڈرامہ دیکھ رہی ہے۔

نواز شریف کب واپس آئیں گے؟


  سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ چیئر مین نیب خود ڈیلی ویجز پر چل رہا ہے ، مشیر اپنے اثاثے دیکر جائیں ، احتساب کے نعرے پر آنے والی حکومت آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے ، سب کٹہرے میں کھڑے ہونگے وزیراعظم نے ایک اور یوٹرن لے لیا،آخری وقت عمران خان کو نظر آرہا ہے ایک جھوٹ بول کر ہمدردیاں سمیٹ رہے ہیں ، حکومت عدم اعتماد کے ڈر سے اسمبلی کااجلاس نہیں بلا رہی ہے ، نوازشریف علاج کروا کر ہی واپس آئینگے۔ شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے سارے تماشہ کا بھانڈا پھوٹ گیا۔ انہوںنے کہاکہ چیئرمین نیب خود دیلی ویجز پر چل رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہاکہ مشیر اپنے اثاثے دیکر جائیں تاکہ انکا بھی احتساب ہو سکے۔ انہوںنے کہاک ہوہ حکومت جو احتساب کے نعرے مار کر آئی تھی آج کرپٹ ترین حکومت بن چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سب کٹہرے مین کھڑے ہو گےوزیراعظم نے گزشتہ روز ایک اور یوٹرن لے لیا۔ انہوںنے کہاکہ پہلے بتاتے تھے دنیا میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اس لیے بڑھا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت دس روپے پٹرول کم کر کے اس کی قیمت پاکستانی عوام 20 روپے ادا کرے گی۔انہوںنے کہا کہ عمران خان کو معلوم ہے وہ جانے والا ہے اگلی حکومت کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ نیپرا بجلی کا ریٹ مقرر کرتا ہے وہ کہہ رہا ہے چھ روپے یونٹ بڑھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت 5 روپے بچلی سستی کرتی ہے

وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گئی ہے،خسرو بختیار


 لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوارخسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمرا ن خان کے خطاب کو پوری قومی نے سراہا ،وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گئی ہے،مشکلات کے باوجود معیشت کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں ،صنعتی شعبہ کو سہولیات فراہمی کےلئے اقدامات کررہے ہیں،ٹیکس بیس بڑھا کر ٹیکسوں کی شرح کو مزید کم کیا جائے گا،حکومتی پالیسیوں سے شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد ہوگئی صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والے سے سوال جو اب نہیں ہوگا،بیمار صنعتی یونٹس میں سرمایہ کاری کرنے والے بھی فائدہ اٹھ سکتے ہیں ،اوورسیز پاکستانیوں کو سرمایہ کاری پر پانچ سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ ہوگا ،پی ٹی آئی ماضی کی حکومتوں کے مقابلہ میں زیادہ قرضے واپس کررہی ہے ۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیر صنعت وپیداوار خسر وبختیار نے ا نڈسٹریل پےکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمرا ن خان کے خطاب کو پوری قومی نے سراہا ،وزیراعظم کے خطاب سے اپوزیشن میں صف ماتم بچھ گئی ہے ۔انہوںنے کہاکہ مینو فیکچرنگ کے بغیر کوئی صنعت ترقی نہےںکرسکتی ۔شرح نمو میں مینوفیکچرنگ کا حصہ کم ہوکر 13فیصد رہ گےا ۔برآمدات کے فروغ اور جی ڈی پی بڑھانے کےلئے مینوفیکچرنگ کی شرح 25فےصد تک لانا ضروری ہے

وزیراعظم الیکشن میں ہمارامقابلہ کرے :بلاول بھٹو


 پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم بزدل نہیں ہیں تو اسمبلی توڑیں اور الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں، معلوم ہوجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ عوام کا حکومت سے اعتماد اٹھ چکا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ پارلیمان کا بھی حکومت سے اعتماد اٹھنا چاہیے۔ آصف زرداری کے انٹرویو کو روکا گیا، چلنے نہیں دیا گیا، آپ اتنے ڈرپورک تھے کہ پورے میڈیا کوکنٹرول کیا۔ جو شخص آپ پر مسلط کیا گیا ہے ۔ہ عام آدمی کا نہیں صرف اپنی کرسی بچانے کا سوچتا ہے۔بلاول بھٹو نے مورو میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر وزیراعظم بزدل نہیں ہیں تو اسمبلی توڑیں اور الیکشن میں ہمارا مقابلہ کریں، معلوم ہوجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں، ورنہ ہم جیب میں عدم اعتماد لے کر اسلام آباد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جگہ جگہ جاکر میں ایک ہی سوال پوچھتا ہوں، آج مورو کے عوام سے بھی پوچھ رہا ہوں کیا آپ کو تبدیلی پسند آئی؟اگر نہیں پسند آئی تو اس کٹھ پتلی حکومت سے ٹکرانے کے لیے آئیں پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں،اگر آپ ہمارے ساتھ ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں روک نہیں سکتی۔انہوں نے کہا آج جب میں آپ کے پاس آیا ہوں تو ملک اور پاکستان کے عوام مشکل میں ہیں،مزدور اور محنت کشوں کو اپنی محنت کا صلہ نہیں مل رہا اور کسان کو اپنی فصل کی قیمت نہیں مل رہی۔انہوں نے کہ جس ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی زراعت ہے

بھارتی سازش ناکام ہوگئی ہے:شیخ رشید

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ مہمان ٹیم کو سربراہ مملکت کے برابر سیکیورٹی دی ہے،بھارتی سازش ناکام ہوگئی ہے،بھارت ہماری خوشی میں خوش نہیں ، انتظامیہ، پولیس اور سیکیورٹی فورسز بہترین کام کر رہے ہیں بدقسمتی سے نیوزی لینڈ ٹیم بھارتی سازش کا شکار ہوئی ، مستقبل میں سب ٹیمیں پاکستان آئیں گی ، بہترین انتظامات پر پاک فوج ، رینجرز سمیت تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔منگل کو وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز کیلئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر کمشنر اور سی پی او راولپنڈی نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی ۔ وزیر داخلہ نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج ، رینجرز ، پولیس اورجڑواں شہروں کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا

کوئی بھی ملک صرف سبزیاں اور گندم بیچ کر ترقی نہیں کر سکتا ،وزیراعظم


 لاہور(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں کو ملکی صنعتوں میں سرمایہ کاری کی دعوت اور پانچ سال کے لئے ٹیکسز سے استثنیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میںجو بھی حکومتیں آئیں انہیں پتہ ہی نہیں تھاکہ ملک کی سمت کس طرف ہونی چاہیے اور ہم مختلف راستوں پر چلتے رہے،امداد او رقرض مانگنے والوں کی دنیا میں کوئی عزت نہیں ہوتی ،جب کوئی ملک ہاتھ پھیلا کر پھرتا ہے کوئی ہمیں امداد دےدے تو پھر اسے اپنی فارن پالیسی تبدیل کر نا پڑتی ہے ،اپنے مفادات کے خلاف دوسروں کی جنگوں میںشرکت کرنا پڑتی ہے ،ہمار ے ملک میں سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کی ترقی میں بے پناہ رکاوٹیں ڈالی گئیں لیکن اب انہیں ختم کر کے مراعات اور سہولیات دے رہے ہیں،آئی ٹی انڈسٹری کو بھی مراعات دے رہے ہیں اس سے پاکستان تیزی سے اوپر جائے گا ،کوئی بھی ملک گندم اور سبزیاں بیچ کر ترقی نہیں کر سکتا ، ہم نے اپنی برآمدات بڑھانے کے بارے میں سوچا ہی نہیں تھا ، ہمیں ایمنسٹی براہ راست دینی چاہیے تھی ،انڈسٹریز کے لئے جن مراعات او رسہولیات کا اعلان آج کر رہے ہیںہمیں وہ پہلے دن کر دینا چاہیے تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انڈسٹریل پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ، وفاقی و صوبائی کابینہ کے اراکین سمیت بز نس کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار خسرو بختیار نے آپ کو تمام تفصیلات سے آگاہ کیا ہے

پاکستانی معاشرے میں خواتین صحافیوں کو سپورٹ کرنا چاہتی ہوں،ریحام خان

عوامی حقوق کے لیے لانگ مارچ ضروری ہے مگر سیاسی جماعتیں سڑکوں پر ہوں گی تو ایوان میں کون بیٹھے گا۔کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ میں خبروں میں نہیں رہنا چاہتی مگر پھر بھی خبر بن جاتی ہوں، میں بنیادی طور پر صحافی ہوں اور صحافی ہمیشہ سچی کہانیوں کے پیچھے بھاگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں خواتین صحافیوں کو سپورٹ کرنا چاہتی ہوں، کراچی پریس کلب کی سب سے بڑا مطالبہ تنخواہ ہے، پی ایف یو جے نے اس حوالے سے احتجاج بھی کیا جس کی میں مکمل حمایت کرتی ہوں۔ریحام خان نے کہا کہ آج پورے ملک کی تمام جماعتیں سڑکوں پر ہیں، سمجھ نہیں آرہا کہ جب سب سڑکوں پر ہے تو ایوانوں میں کون بیٹھا ہے، ان لوگوں سے پوچھنے اور سوال کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم نے آپ کو منتخب کر کے ایوانوں میں تفریح کے لیے نہیں بھیجا، جس بات اور مسئلے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بحث ہونی چاہیے مگر نہیں ہوتی اور نمائندے اپنے پانچ سال پورے کر کے چلے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں ہم مالی خسارہ کا بھی ریکارڈ توڑنے جارہے ہیں، مہنگائی کو سیاسی بیان تک محدود نہیں ہونا چاہیے، انصاف کا تقاضہ ہے کہ یہ کسی ایک شخص کا قصور نہیں ہے بلکہ سب اس میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں صرف اس لیے تنقید کررہی ہوں کہ یہ لوگ ہمارے مسائل کی ترجمانی نہیں کرتے، میں جب سیاست میں آؤں گی تو دیکھا جائے گا، پہلے بھی میری کتاب کو شہرت پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہی دی تھی، میں بنی گالا میں جب شامی کباب بنا رہی تھی تب بھی سیاست کر رہی تھی، میں ووٹ ڈالنے پر جب اتنی کنفیوز ہوں تو مجھے سمجھ نہیں آرہا ہے کہ کونسی جماعت میں جانا ہے
 

عمران خان سےجنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات


 اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ون آن ون ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران ملکی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ملکی سرحدوں اور سکیورٹی صورتحال پر بھی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں قومی سلامتی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان کے اہم فاسٹ بولر کورونا کا شکار

 

آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے قبل پاکستانی بولنگ اٹیک کو بڑا دھچکا لگ گیا۔حارث رؤٖف کورونا وائرس کا شکار ہو کر آئیسولیشن میں چلے گئے۔ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم لاہور قلندرز کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے حارث رؤف ہو سرپرائز فیکٹر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔4مارچ سے راولپنڈی میں شروع ہونے والے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دیا ہے۔ پنڈی پہنچنے پر کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تو حارؤف کا نتیجہ مثبت آیا جس پر انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔آسٹریلیاکیخلاف تاریخی سیریز کیلئے پنڈی اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کی بھرپور تیاریاں جاری ہے، سیریزمیں کامیابی پاکستان کو رینکنگ میں ٹاپ فائیو میں لے آئے گی جبکہ ناکامی آسٹریلیا کو پہلی پوزیشن سے محروم کردے گی۔دوسری جانب این سی او سی نے پاک آسٹریلیا میچز میں100فیصد شائقین کی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا ، این سی او سی کی جانب سے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیاگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 100فیصد شائقین پاک آسٹریلیا کرکٹ میچز اسٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے، اس حوالے سے این سی او سی نے وفاق اور صوبوں پی سی بی کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔