Friday, 17 November 2023

پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں: ایم ڈی آئی ایم ایف

 پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں: ایم ڈی آئی ایم ایف



عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا  نے کہا ہے کہ  پاکستان کےساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔امریکی جریدے  بلوم برگ کو دیے گئے انٹرویو میں کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستانی حکام انتہائی مشکل حالات میں پروگرام پر عمل کررہے ہیں تاہم پاکستان کے ساتھ ڈیل کے بہت قریب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اہم مسئلہ ٹیکس کا ہے، ملک میں  جی ڈی پی کا صرف 12 فیصد ٹیکس اکٹھا کیا جاتا ہے جسے ہم نے  15 فیصد تک بڑھانے  کی تجویز پیش کی ہے۔

سلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم


 سلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم


اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کیا اور سائفرکیس میں فرد جرم کی کارروائی کےخلاف شاہ محمود قریشی کی درخواست بھی مسترد کی۔ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ یقینی بنائیں ملزمان کی عزت اور وقار پرکوئی حرف نہ آئے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جیل ٹرائل کا مطلب ان کیمرہ سماعت نہیں بلکہ اوپن ٹرائل ہی ہے، جیل حکام اور حکومت سکیورٹی مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ افراد کو عدالتی کارروائی دیکھنے کو یقینی بنائیں۔عدالت نے حکم دیا کہ سائفر کیس میں ہر حوالے سے اوپن اور شفاف ٹرائل کویقینی بنایا جائے۔


فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کی سکیورٹی کی وجہ سے جیل ٹرائل ہو رہا ہے، ان کی فیملی اس سے قبل سکیورٹی خدشات کا اظہار کر چکی، ہر سماعت پر جیل سے عدالت لانا چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے سکیورٹی خدشات پیدا کرسکتا ہے۔تحریری فیصلے کے متن کے مطابق کوئی پروسیڈنگ صرف اس بنیاد پر کالعدم نہیں ہوسکتی کہ غلط جگہ پر ہوئی، جب تک انصاف کی فراہمی میں ناکامی ظاہر نہ ہو وہ پروسیڈنگ کالعدم نہیں ہوسکتی، آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ کا اس کیس میں اطلاق نہیں ہوتا، آفیشل فرائض ادائیگی کے دوران لگائے کریمنل الزامات پرآرٹیکل 248 کااطلاق ہوتاہے، پراسیکیوشن کےمطابق بنی گالہ اجلاس میں سائفرسیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی سازش تیار ہوئی۔خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی نے سائفر کیس میں  بعد از گرفتاری ضمانت اور فرد جرم عائد کرنےکی کارروائی کو بھی چیلنج کیا تھا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے جیل ٹرائل روک دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔


 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان  بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہوگئے۔


بابر اعظم نے پی سی بی کی جانب سے صرف ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی پیشکش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تمام فارمیٹ کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔انہوں  نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں نمبر ون بننا تمام کھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ تھا، قیادت سے دستبرداری مشکل فیصلہ تھا،کپتانی چھوڑنے کا یہ درست وقت  ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ تینوں فارمیٹ میں بطور کھلاڑی پرفارمنس جاری رکھوں گا، نئےکپتان کو اپنے تجربے کی بنیاد پر سپورٹ کروں گا، اس ذمہ داری کیلئے اعتماد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ۔واضح رہے کہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف نے بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں بابر اعظم کو وائٹ بال کرکٹ کے لیے نیا کپتان لانے کا بتایا گیا ، البتہ  پی سی بی کی جانب سے انہیں صرف ٹیسٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی پیشکش ٹھکراتے ہوئے بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کر دیا تھا۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے انکار کے بعد میٹنگ سے چلے گئے تھے۔تاہم بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے تینوں فارمیٹ کی کپتانی سے دستبرداری کا اعلان کیا۔

سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان ایک ایسا ادارہ جس نے پاکستان کی مالی سرحدوں کو مضبوط کیا ۔اقراءطارق

 ا


سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان 

ایک ایسا ادارہ جس نے پاکستان کی مالی سرحدوں کو مضبوط کیا ۔اقراءطارق

 پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں اپنی لائف انشورنس ، ہیلتھ جنرل اور گروپ انشورنس سروسز فرام کی ۔پاکستان کے پڑھے لکھے طبقے کو بہترین کریئر آفر کیا اور دو لاکھ ورکرز کا اعزاز حاصل کیا۔ہمیں فخر ہے کہ ایسا ادارہ پاکستان میں اپنی بہترین سروسز مہیا کر رہا ہے ۔ میں اقراء طارق سیلز  نمائندہ کے طور پر اسٹیٹ لائف میں اپنی سروسز فراہم کر رہی ہوں ۔ ہمارے پاس ہیں ہر طرح کے انویسٹمنٹ ،سیونگ اور پروٹیکشن پلان خصوصی طور پر گولڈن انڈومینٹ پلان جو کہ صرف سات سالہ ادائیگی کے ساتھ جاری کیا جاتا ہے۔ اور وہ تمام کاروباری حضرات جو کہ کاروبار کی وسعت کے لیے پالیسی کرنا چاچاہتے ہیں فوری رابطہ کریں ۔اپ بھی اج ہی اپنے لیے اور اپنے خاندان کے لیے مالی مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں ۔آج ہی بہتر مالی مستقبل کا فیصلہ کریں اور رابطہ کریں  Office C3 3rd floor 

عالم سنٹر شادماں مارکیٹ لاہور lahore

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس: نیب ٹیم عمران خان سے تفتیش کیلئے اڈیالا جیل پہنچ گئی

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس: نیب ٹیم عمران خان سے تفتیش کیلئے اڈیالا جیل پہنچ گئی

قومی احتساب بیورو(نیب) کی ٹیم 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالا جیل پہنچ گئی۔جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم میں میاں عمرندیم، عاصم منیر، پراسیکیوٹرز روح الامین اورہارون بلوچ شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالا جیل میں تفتیش کرے گی اور تفتیش کے بعد فریقین کو دوبارہ سنا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتار کیا تھا۔گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی تھی۔

 

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

 عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔


ذرائع کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ساڑھے 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی 16 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 15 نومبر کو وزرات پیٹرولیم کو بھجوائے گی جس پر نگران وزیراعظم کی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق


 کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کمپنی کی وین کو نیو کراچی میں روکنے کی کوشش کی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ فوٹو فائل

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کمپنی کی وین کو نیو کراچی میں روکنے کی کوشش کی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گارڈ جاں بحق ہو گیا۔ فوٹو فائل

نیو کراچی میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈ پرائیویٹ کمپنی کی ڈیلیوری وین کے ساتھ تعینات تھا، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کمپنی کی وین کو نیو کراچی میں روکنے کی کوشش کی، اس دوران سکیورٹی گارڈ نے ڈاکوؤں پر فائرنگ کر دی۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ گارڈ کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ ڈاکوؤں کی جوابی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا، زخمی ڈاکو کو اس کا ساتھی لےکر فرار ہو گیا۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سکیورٹی گارڈ کے رشتہ دار محمد زمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 6 مسلح ڈاکوؤں نے روکا تو سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی۔محمد زمین نے بتایا کہ ڈاکو ہم سے 18 لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے جبکہ ڈاکووں کی فائرنگ سکیورٹی جاں بحق ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے کوئی ڈاکو زخمی نہیں ہوا، مقتول سکیورٹی گارڈ ایوب گوٹھ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ تھا۔

Tuesday, 14 November 2023

ملک میں جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔




 ملک میں جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا۔


مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیاکہ یکم جمادی الاول 1445 جمعرات 16نومبر کو ہوگی۔انہوں نے افواج پاکستان کے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کرائی اور کہا کہ خودکش حملوں اور دہشت گردی کےخلاف10ہزار سے زائد علما نے فتویٰ دیا۔مولاناعبدالخبیرآزاد کا کہنا تھاکہ اسرائیل نے دہشت گردی کی انتہا کردی، اسرائیل فلسطینیوں پر بدترین ظلم ڈھا رہا ہے، غزہ کے مسلمانوں کا ساتھ نہ دیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے بھی فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا، اسرائیل دہشت گردریاست ہے، اللہ فلسطین،کشمیرکےمسلمانوں کی مددفرمائے۔

190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب کی عمران خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد


190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل: نیب کی عمران خان کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد


اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔راولپنڈی کی اڈیالا جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس پر سماعت کی۔نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرذوالفقارعباسی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، بیرسٹرعمیرنیازی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نےسماعت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنایا گیا ہے۔احتساب عدالت نے نیب کی عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ نیب تفتیشی ٹیم اڈیالا جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کرے گی۔اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھاکہ نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

Sunday, 12 November 2023

ن لیگ نے الیکٹیبلز کے لئے اپنے بند دروازے کھول دیے


 ن لیگ نے الیکٹیبلز کے لئے اپنے بند دروازے کھول دیے

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے ملکی سیاست میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے الیکٹیبلز کے لئے اپنے بند دروازے کھول دیے۔مسلم لیگ ن نے پنجاب بھر میں کروائے جانے والے سروے کے نتائج کی بنیاد پر الیکٹیبلز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق ایک سروے تھرڈ پارٹی کے ذریعے اسحاق ڈار کی نگرانی میں مکمل کروایا گیا، جس میں مجموعی طور پر 7 لاکھ سے زائد ووٹروں نے حصہ لیا، سروے کی بنیاد پر پنجاب کے مختلف اضلاع کے الیکٹیبلز کو پارٹی میں شمولیت کا گرین سگنل دیا گیا۔چند دن پہلے مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والے اجمل چانڈیا کی شمولیت الیکٹیبلز کے لئے دروازے کھولے جانے کے سلسلے کی پہلی کڑی تھی۔ ہفتے کے روز سردار منصب ڈوگر۔ نظام الدین سیالوی اور آصف بھا سمیت دیگر رہنماوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا گیا۔ آنے والے دنوں میں مزید الیکٹبلز کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے گا۔سروے کے ابتدائی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کو پنجاب کی قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے 90 کے قریب نشستیں ملنے کا امکان ہے۔قیادت نے آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں دوتہائی اکثریت کے حصول کو اولین ہدف قرار دے دیا، جس کے لیے نوازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو ملک کی دیگر جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سمیت سیاسی اتحاد بنانے کی ہدایت دی۔قائد نواز شریف نے پنجاب کے ہر حلقے سے مضبوط ساکھ کے حامل سیاستدانوں کو شامل کرنے کا ٹاسک رانا ثناء اللہ کو سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر اس شخصیت کو مسلم لیگ ن میں شامل کروایا جائے جو سیٹ جیتنے یا زیادہ ووٹ لینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔مسلم لیگ پنجاب سے حاصل کردہ ووٹوں کی بنیاد پر سادہ اکثریت سے حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔پنجاب سے قومی اسمبلی کی 141 جنرل نشستوں میں سے کم از کم 120 نشستیں جیتنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔نواز شریف آئندہ ہفتے صوبہ بلوچستان کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ الیکٹیبلز کو مسلم لیگ ن میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔نواز شریف اور شہباز شریف بلوچستان سے بھی زیادہ سے زیادہ قومی اسمبلی کے مضبوط امیدواروں کی پارٹی میں شمولیت کی کوشش کرینگے۔مسلم لیگ ن کا ایک وفد کراچی سمیت صوبہ سندھ کے دورے کے دوران نیا انتخابی اتحاد بنانے میں مصروف ہے۔

سیاسی شخصیات سےملاقات کیلئے نوازشریف کل بلوچستان روانہ ہونگے


 سیاسی شخصیات سےملاقات کیلئے نوازشریف کل بلوچستان روانہ ہونگے

قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سیاسی محاز پر متحرک, کل بلوچستان روانہ ہونگے۔زرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کل بلوچستان جائینگے۔نواز شریف اس دورہ بلوچستان میں 20 سے زائد سیاسی شخصیات سےملاقاتیں کرینگے جس کے بعد بلوچستان کےسیاسی کھلاڑی ن لیگ میں شامل ہونگے۔ن لیگ کا بی اے پی کیساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےمعاہدےکابھی اعلان متوقع جبکہ مسلم لیگ (ن )کے صدر شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ بلوچستان جائیں گے۔