Thursday, 7 December 2023

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا تمام دفاتر میں احتجاج


 تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا تمام دفاتر میں احتجاج

 تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین نے تمام دفاتر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا، ڈی ایس لاہور آفس کے باہر ملازمین نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ریلوے پریم یونین کی جانب سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور آفس میں احتجاج کیا گیا، ملازمین نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلوے پریم یونین کے عہدیداران نے ملازمین سے 21 دسمبر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تنخواہیں تاخیر سے ادا کی جارہی ہیں،ملازمین معاشی طور پر تباہ حال ہوچکے ہیں،ریلوے کے علاوہ کسی  ادارے میں ملازمین کو اس طرح تنخواہ ادا نہیں کی جاتی، ہمارے گھروں کے بجلی اور گیس کے کنکشن عدم ادائیگی پر منقطع ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کو ملازمین کی حالت زار نظر ہی نہیں آتی،گزشتہ ماہ جن ملازمین کو 15 تاریخ کو تنخواہیں ملنا تھیں، ان کو ابھی تک تنخواہیں نہیں ملیں،ریلوے پریم یونین ابھی تک پرامن احتجاج کررہی ہے،ریلوے انتظامیہ اور حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔

بلاول بھٹو18ویں ترمیم کی بنیادپر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں:رانا ثنا


 بلاول بھٹو18ویں ترمیم کی بنیادپر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں:رانا ثنا

 پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اٹھارہویں ترمیم کی بنیاد پر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے نقطہ نظر سےجھنگ کا ضلع 2018کے الیکشن میں خالی تھا، آج ہم نے ضلع جھنگ کو مکمل کیا ہے، آج کچھ افراد کاباضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جارہا ہے۔رانا ثنااللہ نے بتایا کہ این اے 110سے مولانا آصف معاویہ ،بابر سیال، پی پی 125سے محترمہ نیلم سیال، پی پی 129سے خالد غنی، پی پی 131سے فیصل حیات جبوانہ، پی پی 267سےرئیس محمد ابراہیم،این اے  189سے سردار ریاض خان اور پی پی 297سےدوست محمد خان مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ کاروبار زندگی نہ بزرگ چلاسکتے ہیں نہ نوجوان،یہ مکس میچ ہوتا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خود بھی بڑوں کی عزت نہیں کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توں تڑاں کا کلچر متعارف کرایا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ   جمہوریت آزادی اظہار رائے اور آزاد فضا میں آگے بڑھنے کا نام ہے، ہم نے برے حالات کا جرات مندی سے سامنا کیا ہے، ہم مشکل حالات سے نکل کر بہتر حالات کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں، 21 اکتوبر کو نوازشریف نےیہ عہد کیا ہے کہ ملک کو بحران سےنکالیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ملک کو ایسے بحرانوں سے نکالا ہے، نوازشریف ملک کے 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، نوازشریف وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، یہ ملک قائم رہنے کیلئے بناہے،قیامت تک قائم رہے گا،بحران سے نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم تو بالکل 8فروری کے الیکشن کیلئے تیار ہیں، گوہر خان کو چاہیے اپنی پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائیں، 9مئی کے مجرمان کو قانون کا سامنا کرنے دیں، پی ٹی آئی 9مئی کے کرداروں کا تحفظ نہ کرے۔اس موقع پر سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے خاندان کو میاں نوازشریف کی لیڈر شپ پر پورا اعتماد ہے، کل بڑے میاں صاحب نے ہماری عزت میں اضافہ کیا، آج ہم مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔

یشما گل کے ایک بار پھر مغربی لباس میں حسن کے جلوے

 یشما گل کے ایک بار پھر مغربی لباس میں حسن کے جلوے




معروف پاکستانی اداکارہ یشما گل نے ایک بار پھر مغربی لباس میں اپنےحسن کے جلوے بکھیر کر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔حال ہی میں اداکارہ یشما گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سیاہ لباس میں اپنے حسن کے ایسے جلوے بکھیرے کہ فیشن کے متوالوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں۔مذکورہ ویڈیو میں یشما گل نے سیاہ چولی کے ساتھ چمکدار سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ان کے معصومانہ انداز نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔جیسے ہی اداکارہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

Tuesday, 5 December 2023

کیلیفورنیا: امریکا میں یوٹیوب چینل پر فالوورز اور ویوز کیلئے اپنے ہی طیارے کو تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔


 کیلیفورنیا: امریکا میں یوٹیوب چینل پر فالوورز اور ویوز کیلئے اپنے ہی طیارے کو تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کیلیفورنیا میں وفاقی استغاثہ نے پیر کو کہا کہ جیکب نے یہ جرم اپنے لیے سوشل میڈیا فالوورز بڑھانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کیا، اس قسم کے طرز عمل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔30 سالہ یوٹیوبر پائلٹ ٹریور جیکب نے دسمبر 2021 میں کیلی فورنیا میں اپنا طیارہ اُڑایا اور یوٹیوب چینل کے لیے عکس بندی بھی کرتے رہے۔ اسی دوران وہ پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر طیارے سے باہر آگئے اور طیارے کو زمین پر گرنے دیا۔ طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا اور اس سارے خطرناک منظر نامے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی تھی۔ ویڈیو کو تقریباً 30 لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا اور آناً فاناً فالوورز کی تعداد بھی بڑھ گئی تھی۔ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشی ایڈمنسٹریشن نے جان بوجھ کر اپنے طیارے کو تباہ کرنے اور کسی بڑے حادثے کے امکان کو بڑھانے پر یوٹیوبر جیکب کو گرفتار کرکے ان کا جہاز اُڑانے کا لائسنس منسوخ کردیا تھا۔


بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ


 بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے سے زائد کا اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں مزید 3 روپے 7 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ قیمت میں اضافہ اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ جس کا اطلاق تمام صارفین پر ہوگا جبکہ لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین کو اسشنیٰ حاصل ہوگا۔مزید پڑھیں: بجلی کمپنیوں کا اووربلنگ کے ذریعے صارفین کی جیبوں پر 675 ارب کا ڈاکانیپرا نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں نو ارب پچیس کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی، جو ریفرنس سے کم ہے۔ اکتوبر کے فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ میں 3 روپے سےزائد  فی یونٹ پیسے بقایا جات کی مد میں شامل کیے گئے ہیں۔نیپرا کی جانب سے جاری ہونے والی نوٹی فکیشن کی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔

70 سالہ خاتون کے ہاں 2 جڑواں بچوں کی پیدائش


 70 سالہ خاتون کے ہاں 2 جڑواں بچوں کی پیدائش

کمپالا: سفینہ ناموکوا نامی ایک 70 سالہ یوگنڈا کی خاتون نے توقعات کے برخلاف اِن  وٹرو فرٹیلائزیشن طریقے کے ذریعے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی وی ایف علاج کے ذریعے کامیابی سے جڑواں بچوں کو جنم دینے کے بعد سفینہ ناموکوا دنیا کی معمر ترین ماؤں میں سے ایک بن گئی ہیں۔ جڑواں بچوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی ہے جو  کمپالا کے ایک اسپتال میں آئی وی ایف طریقہ کار کے بعد سی سیکشن کے ذریعے ڈلیور  ہوئے۔اس موقع پر اسپتال کے عملے نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک طبی کامیابی سے بڑھ کر ہے؛ یہ انسانی  عزم و ہمت کی طاقت اور  مشکلات سے نمٹنے  کے بارے میں ہے۔واتین کے اسپتال انٹرنیشنل اینڈ فرٹیلیٹی سنٹر (WHI&FC) کے  ڈاکٹر ایڈورڈ تمل سالی نے  میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ماں نے ان وٹرو فرٹیلائزیشن (IVF) کے طریقہ کار کے لیے عطیہ دینے والے بیضے اور اپنے ساتھی کےنطفے  کا استعمال کیا۔ بچے 31 ہفتوں میں قبل از وقت پیدا ہوئے اور انہیں انکیوبیٹرز میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاریخی واقعہ، ایک بچہ لڑکا اور لڑکی، نہ صرف IVF میں ہماری دو دہائیوں کی قیادت کی نشان دہی کرتا ہے بلکہ ہمیں افریقہ میں سب سے بڑے  فرٹیلیٹی سینٹر کے طور پر بھی منفرد بناتا ہے ۔واضح رہے کہ تین سالوں میں سفینہ کی یہ دوسری ڈیلیوری ہے۔ انہوں نے اس سے قبل 2020 میں ایک بچی کو جنم دیا تھا۔ خاتون نے بتایا کہ وہ بے اولاد ہونے کا مذاق اڑائے جانے  کے بعد بچے پیدا کرنا چاہتی تھیں۔

اسرائیلی فوج نے جیل میں فلسطینی بچے کیساتھ جنسی زیادتی کی، امریکی عہدیدار


 اسرائیلی فوج نے جیل میں فلسطینی بچے کیساتھ جنسی زیادتی کی، امریکی عہدیدار

 واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ میں سیاسی و فوجی امور کے سابق ڈائریکٹر جوش پال نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیل میں فلسطینی بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں وزارت خارجہ کے عسکری امور کے ڈائریکٹر جوش پال نے اسرائیل کو مہلک ہتھیاروں کی فراہمی پر احتجاجاً مستعفی ہونے سے لے کر فلسطین میں اسرائیلی مظالم پر کھل کر بات کی۔جوش پال نے اپنے استعفے سے متعلق بتایا کہ میرا موقف واضح تھا۔ اگر اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسلیں تباہ کرنے کے لیے کھلی چھوٹ دی گئی، اسلحہ فراہم کیا گیا تو ان کی ایک ایسی نئی نسل تیار ہوجائے گی جو امریکا کی سخت دشمن ہوگی اور یہ امریکا کے مفاد میں اچھا نہیں ہوگا۔سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں جوش پال نے ہولناک انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کے فوجیوں نے جیل میں ایک بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس پر آواز اُٹھانے والی بچوں کے تحفظ کی تنظیم پر ہی اسرائیل نے دہشت گرد ادارہ ہونے کا الزام لگا دیا۔جوش پال نے امریکی حکومت کو اسرائیل کی بے جا حمایت اور اسلحے کی فراہمی کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہ آپ آگ سے کھیل رہے ہیں جس کے نتائج اچھے ثابت نہیں ہوں گے۔

پرواز تاخیر کا شکار، کپل شرما بھارتی ائیرلائن پر برس پڑے


 پرواز تاخیر کا شکار، کپل شرما بھارتی ائیرلائن پر برس پڑے

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما بھارتی ائیر لائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہونے پر پھٹ پڑے۔کسی بھی ملک میں ائیر لائن کی پرواز میں تاخیر عام سی بات ہے جس وجہ سے اکثر و بیشتر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اب ایسی ہی پریشانی کا سامنا بھارتی کامیڈین کپل شرما کو بھی کرنا پڑا۔بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ یہ واقعہ 29 نومبر کو پیش آیا، کامیڈین کپل شرما بھی پرواز میں سوار تھے اور ائیر لائن نے اس پرواز کے تاخیر ہونے کی دلچسپ وجہ بتائی جو کپل شرما کو پسند نہ آئی۔ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے پائلٹ کے ٹریفک میں پھنسنے کو پرواز میں تاخیر کی وجہ بتایا گیا جس پر کپل شرما نے ائیر لائن انتظامیہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور کھری کھری سنائیں۔ایکس پر جاری پوسٹ میں کپل نے انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے آپ نے ہمیں بس میں 50 منٹ انتظار کروایا اب آپ کی ٹیم پائلٹ کے ٹریفک میں پھنسنے کا کہہ رہی ہے کیا واقعی؟ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ رات 8 بجے جہاز پرواز کرجائے گا لیکن اب ساڑھے 9 بجنے والے ہیں اور جہاز میں تاحال پائلٹ نہیں ہیں، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ 180 مسافر دوبارہ اس ائیرلائن سے سفر کریں گے؟کپل شرما کی جانب سے ایک اور پوسٹ کی گئی جس میں مسافروں کو ائیرپورٹ پر احتجاج کرتے

جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید

 جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید



اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جاری 7 روزہ جنگ بندی ختم ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کردیے جس کے نتیجے میں اب تک 32 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا آغاز 24 نومبر سے ہوا تھا جس میں دو مرتبہ توسیع ہوئی اور آج جمعہ کی صبح جنگ بندی کا وقت ختم ہوگیا جس میں کوئی توسیع نہیں کی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں7 روز کی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد شمالی غزہ میں دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں سنی جارہی ہیں۔فلسطینی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ پر فضائی حملے شروع کردیے ہیں۔اسرائیلی فوج نے خان یونس کےمشرقی علاقے پر بمباری کیفلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے خان یونس کےمشرقی علاقے پر بمباری کی اور غزہ کےمغربی علاقے میں بھی بمباری کی جارہی ہے جب کہ غزہ پر اسرائیلی جاسوس طیارے نچلی پروازیں کررہے ہیں۔فلسطینی میڈیا کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کے علاقےجبالیہ میں گھرکو نشانہ بنایا ہے جب کہ غزہ کے مختلف علاقوں میں شدیدجھڑپیں جاری ہیں۔فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پربمباری سے کم ازکم 32  فلسطینی شہریوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے جس میں بچے بھی شامل ہیں۔غزہ میں جنگ بندی کی بحالی کیلئے مذاکرات جاری ہیں: قطر

قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سےجاری بیان میں غزہ میں جنگ بندی میں توسیع سے متعلق کسی فیصلے پر نہ پہنچنے اور جنگ بندی کے فوری بعد غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔قطری وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہےکہ جنگ بندی معاہدے کی بحالی کے لیے دونوں جانب سے مذاکرات جاری ہیں جب کہ قطر نے یہ بھی واضح کیا ہےکہ وہ اپنے ثالث کاروں کے ساتھ ایک بار پھر انسانیت کیلئے جنگ میں وقفے کے اقدامات کیلئے پرعزم ہے۔حماس نے مزید یرغمالی رہا نہیں کیے: اسرائیل

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ حماس نے جنگ بندی کے معاہدےکے مطابق مزید یرغمالی رہا نہیں کیے اور حماس نے اسرائیل پر راکٹ بھی فائر کیے ہیں۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہےکہ جمعہ کی صبح غزہ سے ایک راکٹ فائر کیا گیا جسے اسرائیلی فوج نے ٹریس کرلیا جب کہ راکٹ حملے کے بعد علاقے میں سائرن بھی بجائے گئے۔اسرائیلی فوج نے جمعہ کو روز جاری بیان میں کہا کہ اس نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف فوجی آپریشن کا دوبارہ آغاز کردیا ہے جب کہ اسرائیل نے الزام بھی لگایا کہ مزاحمتی گروپ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اسرائیلی سرزمین پر فائرنگ کی۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ اسرائیلی طیارےغزہ میں حماس کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

پاکستان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا

فلسطین کی صورتحال پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نہتے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری کے آغاز پر سخت مایوسی ہوئی ہے، پاکستان مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے، عالمی برادری فلسطینیوں پر جاری بمباری روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

جنگ بندی کے ساتویں روز مزید 8 اسرائیلیوں کی رہائی 

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے ساتویں روز حماس نے پہلے فرانس کی دوہری شہریت کی حامل 21 سالہ لڑکی اور 40 سالہ خاتون کو رہا کیا جس کے بعد 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت مزید 6 اسرائیلیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل کو بھی 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا پڑا، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 23 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں۔

ایک سال میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دینے والی انٹرنیٹ سروس

ایک سال میں فیس بک، انسٹاگرام، واٹس اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دینے والی انٹرنیٹ سروس
انٹرنیٹ کی دنیا میں ایک نئی سروس نے صارفین کی تعداد میں اضافے کے حوالے سے ٹک ٹاک، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ اور انسٹا گرام جیسی مقبول ایپس کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے ایک سال میں مقبولیت کے لحاظ سے دیگر تمام ایپس یا سروسز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔چیٹ جی پی ٹی کو 30 نومبر 2022 کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا گیا تھا اور ایک سال کے دوران اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد حیران کن ہے۔اس مقبول اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کرنے والے افراد آسانی سے مطلوبہ تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں، مضامین لکھوا سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔چیٹ جی پی ٹی کو مقبولیت حاصل کرنے میں کچھ زیادہ عرصہ نہیں لگا۔متعارف کرائے جانے کے 5 دن بعد ہی اسے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی جبکہ 2 ماہ میں اس کے صارفین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔Similar Web کے مطابق ایک سال مکمل ہونے پر چیٹ جی پی ٹی کو ماہانہ استعمال کرنے والے افراد کی تعداد ایک ارب 70 کروڑ ہے، جو ایک موقع پر ایک ارب 80 کروڑ تک بھی پہنچی مگر اس کے بعد کچھ کم ہوگئی۔اس طرح یہ سب سے زیادہ تیز ی سے ایک ارب سے زائد صارفین کے سنگ میل تک پہنچنے والی سروس بنی۔اس کے مقابلے میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کو یہ سنگ میل حاصل کرنے میں لگ بھگ 5 سال کا عرصہ لگا، جبکہ انسٹاگرام کو ایک کروڑ ماہانہ صارفین کے لیے 7.7 سال، یوٹیوب کو 8.1 سال، واٹس ایپ کو 7 سال جبکہ فیس بک کو 8.7 سال تک انتظار کرنا پڑا۔گزشتہ ایک سال کے دوران لوگوں کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی کو متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، ای میلز لکھنے سے لے کر سی وی تیار کرنے تک جبکہ کچھ افراد تو اسے استعمال کرکے دولت بھی کما رہے ہیں۔اس عرصے میں اے آئی چیٹ بوٹ میں بھی کافی تبدیلیاں ہوئی۔ایک سال قبل چیٹ جی پی ٹی کا مفت ورژن متعارف کرایا گیا تھا، پھر چیٹ جی پی ٹی پلس کے نام سے ماہانہ فیس والا ورژن سامنے آیا اور ابھی چیٹ جی پی ٹی 4 ماڈل کام کر رہا ہے۔اس نئے ورژن کو زیادہ ڈیٹا سے تربیت دی گئی ہے اور وہ ہدایات کو پہلے سے زیادہ بہتر سمجھ سکتا ہے۔چیٹ جی پی ٹی میں ایک بڑی اپ ڈیٹ بولنے کی صلاحیت کی ہے اور ماہانہ فیس ادا کرنے والے افراد موبائل ایپ کے ذریعے چیٹ بوٹ سے بات چیت بھی کر سکتے ہیں جبکہ تصاویر بھی شیئر کر سکتے ہیں۔
چیٹ جی پی ٹی کے ٹیکنالوجی کی دنیا پر اثرات
چیٹ جی پی ٹی متعارف کرائے جانے کے بعد متعدد ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹس جاری کیے۔سب سے پہلے مائیکرو سافٹ نے چیٹ جی پی ٹی پر مبنی اے آئی سسٹم بنگ سرچ انجن کا حصہ بنایا اور بعد ازاں اپنی تمام سروسز میں اس ٹیکنالوجی کو شامل کرلیا۔فروری میں گوگل کی جانب سے اے آئی چیٹ بوٹ بارڈ پیش کیا گیا جبکہ میٹا کی جانب سے بھی اس حوالے سے کافی کام کیا جا رہا ہے۔

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف


 آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہےکہ 30 جون 2024 تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائے گا۔آئی ایم ایف کے مطابق  رواں مالی سال کے دوران قرض میں 118کھرب روپے تک اضافہ متوقع ہے جس وجہ سے رواں مالی سال کے لیے مالیاتی خسارہ 82 کھرب روپے سے زیادہ بڑھ جائے گا جو جی ڈی پی کے 7.8 فیصد کے برابر ہے۔علاوہ ازیں آئی ایم ایف پاکستان کی کم قرض ادائیگی کی کوششوں پر تیار نہیں ہوا ہے ۔ملکی اور بیرونی قرضوں پر ادائیگی 86.27 کھرب رہنے کا تخمینہ ہے جب کہ اگلے مالی سال کے لیے قرض ادائیگی مزید بڑھ کر 96 کھرب تک جاسکتی ہے۔