Thursday, 7 December 2023

ماہرہ خان کی لاٹھیوں کے سہارے کھڑے ہونے کی تصاویر وائرل

 ماہرہ خان کی لاٹھیوں کے سہارے کھڑے ہونے کی تصاویر وائرل

پاکستان کیسُپر سٹار ماہرہ خان نے چلنے پھرنے کے لیے ’واکنگ اسٹک‘ کا استعمال شروع کردیا،اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھ مداح حیرت میں مبتلا ہوگئے ۔حال ہی میں ماہرہ خان کی دوست نینا کاشف نے اداکارہ اور اُن کے شوہر سلیم کی شادی کے اعزاز میں ایک پارٹی کا اہتمام کیا جس میں اداکارہ عائشہ عمر اور مومل شیخ سمیت اُن کے دیگر قریبی دوستوں نے شرکت کی۔نینا کاشف نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر پارٹی کی چند تصاویر پوسٹ کیں جن میں ماہرہ خان سفیداور سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس اپنے شوہر سلیم اور دوستوں کے ہمراہ کافی خوش نظر آرہی ہیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک تصویر دیکھ کر مداح پریشان ہوگئے کیونکہ مذکورہ تصویر میں ماہرہ خان’واکنگ اسٹک‘ کا سہارا لیکر اپنی سہیلی نینا کاشف کے ساتھ کھڑی ہیں۔پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے پوچھا کہ ماہرہ خان کو آخر کیا ہوا ہے؟ وہ ’واکنگ اسٹک‘ کا سہارا لیکر کیوں کھڑی ہیں؟دوسری جانب ماہرہ خان اور اُن کی دوست نینا کاشف کی جانب سے مداحوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے رواں سال یکم اکتوبر کو اپنے قریبی دوست سلیم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔


۔

خلیل الرحمان قمر کے لکھے کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی: ایمان علی


 خلیل الرحمان قمر کے لکھے کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی: ایمان علی

معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ خلیل الرحمان قمر کے لکھے کسی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی۔حال ہی میں اداکارہ ایمان علی نے نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں ایمان علی کا کہنا تھا کہ   خلیل الرحمٰن قمر کی ایک فلم کی شوٹنگ شروع ہونے سے محض تین دن قبل میں نے اس میں کام کرنے سے انکار کیا، مجھے کسی نے نکالا نہیں تھا۔انہوں نے فلم کا نام لیے بغیر بتایا کہ مجھے ہدایت کار ندیم بیگ نے بھی منع نہیں کیا تھا بلکہ مجھے فلم کی کہانی سے اختلاف تھا  جس وجہ سے میں نے شوٹنگ کے آغاز سے تین دن قبل کام سے انکار کیا۔بعدازاں انہوں نے کہا کہ میں اس لکھاری (خلیل الرحمان قمر) کے لکھے ہوئے کسی بھی ڈرامے یا فلم میں کام نہیں کروں گی۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے فرحان سعید کو سب سے پسندیدہ معاون اداکار قرار دیا اور ساتھ ہی ہمایوں سعید کی بھی تعریف کی۔

گنڈاسا والی فلموں پر گھر والوں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا: ریما خان


 گنڈاسا والی فلموں پر گھر والوں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا: ریما خان

ماضی کی مقبول ہیروئن اداکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ گنڈاسا کلچر پر مبنی فلموں میں کام کرنے پر گھروالوں کی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ ریما خان نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔اداکارہ نے بتایا کہ  میں نے محض 16 برس کی عمر میں  فلم"بلندی" سے اپنے کیریئر کا آغازکیا اور اور میری پہلی فلم ہی کامیاب رہی ،مجھے اور شان کو اداکار اور اسٹار بنانے میں کئی افراد کی محنت شامل ہے۔ریما کا کہنا تھا کہ میں  نے 1990ء سے 2000 ء تک صرف 10 سال تک فلم انڈسٹری میں کام کیا اور اسی عرصے کے دوران میں نے200 سے زائد فلمیں کیں۔ گنڈاسا کلچر پر بنی فلموں کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ ماضی میں فلموں کے دوران ایک ایسا وقت بھی آیا جب فلمیں صرف گنڈاسا کلچر پر  بن رہی تھی اور میں نے بھی ایسی بے شمار فلموں میں کام کیا جس پر مجھے اپنے ہی گھر والوں کی تنقید کا بھی  سامنا کرنا پڑا۔

مداحوں نے حرا مانی کو پاکستانی 'کارڈیشین' قرار دے دیا


 مداحوں نے حرا مانی کو پاکستانی 'کارڈیشین' قرار دے دیا

چلبلی اداکارہ حرا مانی کو مداحوں نے پاکستانی 'کارڈیشین' قرار دے دیا۔حرا مانی مشرقی و مغربی ملبوسات زیب تن کرنے کا فن بخوبی  جانتی ہیں اور اس کی عکاسی کرنے کا موقع کبھی بھی ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔حرا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر چند تصاویر جاری کیں جن میں انہیں سرمئی سوٹ پینٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جس پر سلور ستاروں کی لائنز بنی ہوئی ہیں،حرا مانی نے اپنے لک کو چار چاند لگانے کیلئے کنٹراسٹ میں گلابی ہائی ہیلز پہنیں اور اسی سے میچنگ لپ سٹک لگا کر لک کو مکمل کیا۔اداکارہ نے کانوں میں لباس سے میچنگ بندے پہنے جبکہ اپنی زلفوں کو ہائی پونی ٹیل میں باندھا جس نے ان کی دلکشی میں مزید اضافہ کردیا۔مذکو ہ پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین حرا کی تعریف کرنے سے زیادہ ان پر تنقید کرتے نظر آرہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ "کارڈیشین سسٹرز" بننا چاہ رہی ہو کیا؟ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ "لباس آپ کی شخصیت کے حساب سے کافی بولڈ ہے"۔

آج کل بیٹوں کے اچھے نصیب کیلئے بھی دعا کرنی چاہیے: صبا فیصل


 آج کل بیٹوں کے اچھے نصیب کیلئے بھی دعا کرنی چاہیے: صبا فیصل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے والدین کو بیٹیوں کے علاوہ بیٹوں کے اچھےنصیب کیلئے بھی دعائیں کرنے پر زور دیا ہے۔اداکارہ صبا فیصل نے نجی ٹی وی شو کے دوران  بیٹوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہم بیٹیوں کے نصیب کیلئے دعائیں کیا کرتے تھے لیکن ہمیں یہ بھی دعا کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ بیٹوں کے نصیب بھی اچھے کرے۔اداکارہ نے اس کی وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ بیٹے پورا ایک خاندان لے کر چلتے ہیں، جب بیٹوں کی شادیاں ہوتی ہیں توآنے والی بھی اپنے شوہر کے ساتھ پورا ایک خاندان لے کر چلتی ہے کیونکہ آنے والی بیٹے کے نصیب سے آتی ہے۔نوجوان لڑکیوں سے متعلق انہوں نے کہا کہ آج لڑکیاں توقع کرتی ہیں کہ وہ کسی لڑکے سے شادی کریں گی اور اس کے گھر کی مالک ہوں گی، سب کچھ ان کا ہو گا یہ بہت غلط ہے۔اس حوالے سے اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ یہ کیوں نہیں سمجھتی کہ نوجوان لڑکے اپنی جدوجہد کے مرحلے میں ہوتے ہیں، لہٰذا اگر وہ مالی استحکام چاہتی ہیں تو انہیں 45 سال کے شخص سے شادی کرنی چاہیے جو ان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو۔

ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، 24 گھنٹوں میں 170 تجاوزات کا خاتمہ


 ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، 24 گھنٹوں میں 170 تجاوزات کا خاتمہ

ضلعی انتظامیہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف متحرک ہو گئی، انتظامیہ نے 24 گھنٹوں کے دوران شہر سے 170 تجاوزات کا خاتمہ کر کے 11 ٹرک سامان ضبط کرلیا۔ایڈمنسٹریٹر لاہور رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں تمام زونز کے افسران فیلڈ میں موجود  ہیں،انسداد تجاوزات آپریشن میں  59 چالان اور جرمانے کے نوٹس جاری کئے گئے،غیر قانونی پارکنگ پر 27 پوائنٹس کی چیکنگ جبکہ  14 کو نوٹس جاری کیے گئے۔رافعہ حیدر نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں سے 210 بینر سٹریمر اور وال چاکنگ کا خاتمہ  کیا گیا،انفراسٹرکچر ونگ کی جانب سے 155 سٹریٹ لائٹس کی مرمت و بحالی کی گئی،سموگ کے حوالے سے  37 شاہراہوں پر مسٹ کوئین اور مسٹ کینن سے پانی کا چھڑکاؤ کیا گیا  ۔ڈی لاہور کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ لاہور کی جانب سے قائم 33 انسداد تجاوزات کیمپس سے انسداد تجاوزات آپریشن میں بہتری آئی ہے،شہر میں آمد و رفت اور ٹریفک مسائل پر قابو پانے کے لئے انسداد تجاوزات آپریشن اہم ہے،عوام ضلعی انتظامیہ سے انسداد تجاوزات آپریشن میں تعاون کریں۔

 لاہور میں سموگ کا مسئلہ تشویشناک حد تک جا پہنچا، سموگ ٹاورز بہتر حل قرار

 صوبائی دارالحکومت میں سموگ کا مسئلہ پریشان کن سطح تک جا پہنچا، سموگ نے لاہور سمیت دنیاکے متعدد شہروں کے باسیوں کو پریشان کررکھا ہے۔وسائل میسر ہونے کی وجہ سے  ترقی یافتہ ممالک اِس مسئلے سے نمٹنے میں کافی کامیاب نظرآتےہیں، اِن ہی اقدامات میں سے ایک سموگ ٹاورزکا قیام بھی ہے، سب سے پہلے ستمبر 2015 ءمیں نیدر لینڈز کے شہر روٹرڈیم میں 25 فٹ اونچا سموگ ٹاور بنایا گیا ۔اس کے فوراً بعد چینی  صوبے شانزے کےشہر شیان میں بلند ترین ٹاور بنایا گیا، سکائی سکریپر نما یہ  ٹاور 328 فٹ اونچا  ہے جو 2016ءسے مؤثر کام کر رہا ہے، اِس ٹاور نے چند ماہ کے دوران  10 مربع کلو میٹر کے علاقے کی فضاؤں کو شفاف بنا دیا تھا۔بھارت نے بھی اپنے آٹھ  شہروں میں سموگ ٹاورز قائم کیے ہیں جس کے اچھے نتائج برآمد ہورہے ہیں،  ماہرین سموگ ٹاورز کو سموگ پر قابو پانے کا سستا ترین ذریعہ قرار دیتے ہیں۔ اِس تناظر میں ہمارے حکام قرار دیتے ہیں کہ اِس مسئلے سے نمٹنے کی تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں اور اُن کے مطابق کافی بہتر نتائج سامنے آرہے ہیں۔ادھر فضائی آلودگی کی فہرست میں لاہور پھر  دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا،چھٹیاں،سمارٹ لاک ڈاؤن، سموگ ایمر جنسی سب کچھ رائیگاں گیا،شہر میں آلودگی کی شرح 400 سے تجاوز کر گئی،مال روڈ 460،کینٹ 435،گرین ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 420 ریکارڈ کی گئی۔سموگ کنٹرول کرنے کا آخری حل مصنوعی بارش کا منصوبہ بھی مؤخر کر دیا گیا،منصوبے کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کئی وجوہات سے منسلک ہےجن میں تکنیکی  مشکلات اور پراجیکٹ ماہرین کی غیر اطمینان بخش کارکردگی شامل  ہے۔ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ طویل المدتی اقدامات کے ذریعے ہی صورت حال میں بہتری لائی جاسکتی ہے،سموگ ٹاورز بنانے سے فضائی آلودگی کی شدت میں کمی  آ سکتی ہے ۔


تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا تمام دفاتر میں احتجاج


 تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین کا تمام دفاتر میں احتجاج

 تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ریلوے ملازمین نے تمام دفاتر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا، ڈی ایس لاہور آفس کے باہر ملازمین نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ریلوے پریم یونین کی جانب سے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ لاہور آفس میں احتجاج کیا گیا، ملازمین نے ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ریلوے پریم یونین کے عہدیداران نے ملازمین سے 21 دسمبر کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر لاہور ڈویژن فیاض احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہر ماہ تنخواہیں تاخیر سے ادا کی جارہی ہیں،ملازمین معاشی طور پر تباہ حال ہوچکے ہیں،ریلوے کے علاوہ کسی  ادارے میں ملازمین کو اس طرح تنخواہ ادا نہیں کی جاتی، ہمارے گھروں کے بجلی اور گیس کے کنکشن عدم ادائیگی پر منقطع ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کو ملازمین کی حالت زار نظر ہی نہیں آتی،گزشتہ ماہ جن ملازمین کو 15 تاریخ کو تنخواہیں ملنا تھیں، ان کو ابھی تک تنخواہیں نہیں ملیں،ریلوے پریم یونین ابھی تک پرامن احتجاج کررہی ہے،ریلوے انتظامیہ اور حکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیں گے۔

بلاول بھٹو18ویں ترمیم کی بنیادپر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں:رانا ثنا


 بلاول بھٹو18ویں ترمیم کی بنیادپر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں:رانا ثنا

 پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اٹھارہویں ترمیم کی بنیاد پر الیکشن سلوگن بنانے کی تلاش میں ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے نقطہ نظر سےجھنگ کا ضلع 2018کے الیکشن میں خالی تھا، آج ہم نے ضلع جھنگ کو مکمل کیا ہے، آج کچھ افراد کاباضابطہ طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا جارہا ہے۔رانا ثنااللہ نے بتایا کہ این اے 110سے مولانا آصف معاویہ ،بابر سیال، پی پی 125سے محترمہ نیلم سیال، پی پی 129سے خالد غنی، پی پی 131سے فیصل حیات جبوانہ، پی پی 267سےرئیس محمد ابراہیم،این اے  189سے سردار ریاض خان اور پی پی 297سےدوست محمد خان مزاری مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔صدر مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ کاروبار زندگی نہ بزرگ چلاسکتے ہیں نہ نوجوان،یہ مکس میچ ہوتا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے خود بھی بڑوں کی عزت نہیں کی، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے توں تڑاں کا کلچر متعارف کرایا۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ   جمہوریت آزادی اظہار رائے اور آزاد فضا میں آگے بڑھنے کا نام ہے، ہم نے برے حالات کا جرات مندی سے سامنا کیا ہے، ہم مشکل حالات سے نکل کر بہتر حالات کی جانب پیش قدمی کررہے ہیں، 21 اکتوبر کو نوازشریف نےیہ عہد کیا ہے کہ ملک کو بحران سےنکالیں گے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی ملک کو ایسے بحرانوں سے نکالا ہے، نوازشریف ملک کے 3بار وزیراعظم رہ چکے ہیں، نوازشریف وہ واحد شخصیت ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، یہ ملک قائم رہنے کیلئے بناہے،قیامت تک قائم رہے گا،بحران سے نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم تو بالکل 8فروری کے الیکشن کیلئے تیار ہیں، گوہر خان کو چاہیے اپنی پارٹی کو الیکشن میں لے کر جائیں، 9مئی کے مجرمان کو قانون کا سامنا کرنے دیں، پی ٹی آئی 9مئی کے کرداروں کا تحفظ نہ کرے۔اس موقع پر سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے خاندان کو میاں نوازشریف کی لیڈر شپ پر پورا اعتماد ہے، کل بڑے میاں صاحب نے ہماری عزت میں اضافہ کیا، آج ہم مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔

یشما گل کے ایک بار پھر مغربی لباس میں حسن کے جلوے

 یشما گل کے ایک بار پھر مغربی لباس میں حسن کے جلوے




معروف پاکستانی اداکارہ یشما گل نے ایک بار پھر مغربی لباس میں اپنےحسن کے جلوے بکھیر کر سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔حال ہی میں اداکارہ یشما گل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سیاہ لباس میں اپنے حسن کے ایسے جلوے بکھیرے کہ فیشن کے متوالوں کی نیندیں اڑا کر رکھ دیں۔مذکورہ ویڈیو میں یشما گل نے سیاہ چولی کے ساتھ چمکدار سیاہ لباس زیب تن کر رکھا ہے جبکہ ان کے معصومانہ انداز نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔جیسے ہی اداکارہ کی ویڈیو منظر عام پر آئی شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے اداکارہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔

Tuesday, 5 December 2023

کیلیفورنیا: امریکا میں یوٹیوب چینل پر فالوورز اور ویوز کیلئے اپنے ہی طیارے کو تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔


 کیلیفورنیا: امریکا میں یوٹیوب چینل پر فالوورز اور ویوز کیلئے اپنے ہی طیارے کو تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق کیلیفورنیا میں وفاقی استغاثہ نے پیر کو کہا کہ جیکب نے یہ جرم اپنے لیے سوشل میڈیا فالوورز بڑھانے اور مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کیا، اس قسم کے طرز عمل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔30 سالہ یوٹیوبر پائلٹ ٹریور جیکب نے دسمبر 2021 میں کیلی فورنیا میں اپنا طیارہ اُڑایا اور یوٹیوب چینل کے لیے عکس بندی بھی کرتے رہے۔ اسی دوران وہ پیراشوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر طیارے سے باہر آگئے اور طیارے کو زمین پر گرنے دیا۔ طیارہ زمین پر گر کر تباہ ہوگیا اور اس سارے خطرناک منظر نامے کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی تھی۔ ویڈیو کو تقریباً 30 لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا اور آناً فاناً فالوورز کی تعداد بھی بڑھ گئی تھی۔ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشی ایڈمنسٹریشن نے جان بوجھ کر اپنے طیارے کو تباہ کرنے اور کسی بڑے حادثے کے امکان کو بڑھانے پر یوٹیوبر جیکب کو گرفتار کرکے ان کا جہاز اُڑانے کا لائسنس منسوخ کردیا تھا۔