پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ
العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت حق کی فتح ہے۔العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت پر ردعمل میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائد میاں محمد نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں بریت پر ہم سب اللہ تعالیٰ کے ہاں سربسجود ہیں، نوازشریف صرف میرے بھائی اور قائد ہی نہیں وہ پوری قوم کے لیڈر ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ نوازشریف کی بریت اور حق کی اس فتح سے جلد انکی قیادت میں پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا دور واپس آئے گا، قائد ن لیگ کے صبر، ایمان اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں،انکی بریت اس بات کا ثبوت ہے کہ جب معاملات اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دئیے جائیں تو وہ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔ٹوئٹ کے آخر پر شہباز شریف نے ایک شعر بھی لکھا "ہوتا ہے جادہ پَیما پِھر کارواں ہمارا"۔