Thursday, 18 November 2021

حکومت و ریاست انتہاپسندی سے لڑنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں، فواد چوہدری

 وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت و ریاست انتہاپسندی سے لڑنے کیلئے مکمل طور پر تیار نہیں ہے، انتہا پسندی وہ بم ہے جو ٹِک ٹِک کررہا ہے ، جو ریاست قانون کا نفاذ نہں کرسکتی اس کے وجود پر سوال کھڑے ہوجاتے ہیں، ہمیں بھارت، امریکا اور یورپ سے نہیں اپنے آپ سے خطرہ ہے۔

ایک تقریب سے خطاب میں فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے کیس میں ریاست کو پیچھے ہٹنا پڑا، انتہا پسندی کی بڑی وجہ مدارس نہیں، اسکولز ہیں، 90 کی دہائی میں اسکولز کالجز میں انتہا پسندی کی تعلیم دینے والے اساتذہ بھرتی کیے گئے، ہمیں یورپ و امریکا سے نہیں، اپنے آپ سے خطرہ ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ  انتہاپسندی ملک یا قوم کو تنہا اور تباہ کرسکتی ہے، سیاسی و خارجی وجوہات کی بنا پر صوفیا کی  زمین کو انتہا پسندی کی جانب بڑھنے دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارےہاں ایک ہی نظریے کے سوا دوسری سوچ  یا بات پر کفر کا فتویٰ لگا دیا جاتا ہے، اسلام توازن اور امن کی تعلیمات دیتا ہے، اسلامی تعلیمات یا کسی مذہب کی تعلیمات میں مسئلہ نہیں، ان کی تشریح میں مسئلہ ہوتا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم نے پولیسنگ کا نظام بھی تباہ و برباد کیا، اس کا کوئی متبادل بھی نہیں، مقامی انتظامی نظام کو بھی تباہ وبرباد کردیا گیا، اگرآپ لوگوں کی زندگیوں کو بچا نہیں پائیں گے، سافٹ چینج کیسےآئےگی؟  حکومتی رٹ ختم ہوگی تو انتہا پسند حاوی ہوجائیں گے۔


بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

 الی وڈ کی مقبول اداکارہ پریتی زنٹا کے ہاں سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پریتی نے شوہرکے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جڑواں بچوں جے اور جیا کی آمد کے حوالے سے اطلاع دی۔پریتی نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں آج آپ سب کو ایک بہترین خبر سے متعلق بتانا چاہتی ہوں وہ یہ کہ میں اور جین گڈ انف یہ بتاتے ہوئے خاصی خوشی محسوس کررہے ہیں کہ ہم دونوں نے بے پناہ محبت کے ساتھ اپنی فیملی میں جڑواں بچوں جے زنٹا گڈ انف اور جین زنٹا گڈ انف کو خوش آمدید کیا ہے۔

پریتی نے لکھا کہ  وہ اور اُن کے شوہر اپنی فیملی  میں ان بچوں کی آمد پر  بے حد خوش اور پر جوش ہیں۔

 اداکارہ نے  اس سفر میں ساتھ دینے  والے ڈاکٹرز، نرسز اور سروگیٹ ( بچوں کو جنم دینے والی ماں ) کا شکریہ بھی ادا کیا۔


لاہور اسموگ: نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف بلایا جائے، لاہور ہائیکورٹ

 لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کےباعث حکومت کو نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران جوڈیشل واٹر کمیشن نے عدالت میں اسموگ ایمرجنسی پلان پیش کیا۔

جوڈیشل واٹر کمیشن نے 500 سے زائد ائیر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں تمام صنعتی یونٹس بند کرنے کی بھی سفارش کی۔عدالت نے پی ڈی ایم اے کے دفتر میں اسموگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی اور اسموگ کے تدارک کے لیے ٹریفک پلان طلب کرلیا۔

عدالت نے ایمرجنسی کال لائن قائم کرنے کا بھی حکم دیا جس کے ذریعے کوئی بھی شہری ٹریفک جام کی شکایت کر سکے گا۔ لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے باعث حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کا نوٹیفکیشن جاری کرے جب کہ عدالت نے 400 سے زائد ائیر کوالٹی انڈیکس والے علاقوں میں اسکول بند کرنے کی تجویز رد کردی۔




آن ائیر شو میں حریم کا شیخ رشیدکو فون ، وزیر داخلہ نے کیا کہہ کر کال کاٹ دی؟

 پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک نجی ٹی وی شو کا ٹیزر شیئر کیا گیا ہے جس میں انہیں دوران شو میزبان کے کہنے پر شیخ رشید کو کال ملاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں حریم نے شیخ رشید کو کال ملانے کے دوران کیمرے پر اپنا موبائل بھی شو کیا جس میں انہوں نے میزبان کو دکھایا کہ انہوں نے شیخ رشید کا نمبر کس نام سے محفوظ کیا ہے۔

حریم کے کال کرنے پر شیخ رشید نے ان کی کال ریسیو کی اور انہیں تھوڑی دیر میں کال کرنے کی ہدایت کی۔تاہم حریم نے شیخ رشید سے بات کرنے کا اصرار کیا جس پر وزیر داخلہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فون کاٹ دیا


سدھو 20 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے

  کرتارپور  میں بابا گرو نانک  کے 552 ویں جنم دن کی  تقاریب جاری ہیں۔

 گزشتہ روز بھٹنڈہ یونیورسٹی کی چانسلر ڈاکٹر نیلم اگریوال سمیت 28سکھ یاتریوں نےدربار پر حاضری دی تھی۔

بھارتی وزیراعلیٰ پنجاب چرن جیت سنگھ نے اعلان کیا تھا کہ  ڈپٹی وزیراعلیٰ اور  ریاستی کابینہ سمیت 111 یاتری کرتارپور راہداری کےذریعے پاکستان آئیں گے جس میں نوجوت سنگھ سدھو بھی شامل ہوں گے۔تاہم اب بھارتی میڈیا کا پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو کے میڈیا ایڈوائزر سریندر  کے حوالے سے بتانا ہے کہ سدھو  20 نومبر کو کرتار پور صاحب پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 16 مارچ 2020 سے کرتارپور راہداری کورونا وائرس کے باعث بند کی تھی جسے 18 ماہ بعد گزشتہ روز کھولنے کا اعلان کیا  گیا ہے۔


پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: اپوزیشن کی ناکامی، حکومت نے 33 بلز منظور کرالیے

 

حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور کلبھوشن سے متعلق بلز سمیت 33 بلز منظور کرانے میں کامیاب رہی جبکہ اپوزیشن نے اس دوران خوب شور مچایا اور واک آؤٹ بھی کیا۔

پارلیمنٹ نے انتخابی ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کرنے کے بل ’انتخابات ترمیم دوئم بل 2021ء‘ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی جبکہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئیں ترامیم مسترد کردی گئیں۔

اپوزیشن نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور ہونے پر  واک آؤٹ کیا تاہم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس بل کی منظوری کے بعد عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (EVMs) کے استعمال اور  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل سکے گا۔بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے انتخابی ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل ’انتخابات ترمیم دوئم بل 2021ء‘  آئین کے آرٹیکل 70 کی شق (3) کے تحت فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی اور بعد ازاں ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی گئی۔مذکورہ بل کی شق نمبر 2 پر اپوزیشن رکن محسن داوڑ کی جانب سے ترمیم پیش کی گئی لیکن بابر اعوان نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل کافی عرصہ سے چلا  آرہا ہے، بل 90 دن سینیٹ میں زیر غور رہا، یہ اس میں تاخیر چاہتے ہیں، یہ ترمیم غیر ضروری ہے۔ اس پر ایوان سے رائے لی گئی اور کثرت رائے سے ترمیم مسترد کردی گئی۔

بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے چیلنج کرنے پر اس پر ووٹنگ کرائی گئی۔ تحریک کے حق میں 221 اور مخالفت میں 203 ووٹ آئے اور  یوں تحریک منظور کرلی گئی۔ اس دوران اپوزیشن نے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا اور ایوان میں شور شرابا اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو ایوان میں طلب کیا جنہوں نے اسپیکر ڈائس کو اپنے حصار میں لیا.مشیر پارلیمانی امور  ڈاکٹر بابر اعوان نے دوسری ترمیم پیش کی، اس پر تاج حیدر نے اپنی ترمیم پیش کی جس کی بابراعوان نے مخالفت کی۔ اسپیکر نے بابر اعوان کی ترمیم ایوان میں پیش کی اور اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ایوان نے تاج حیدر کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کردی۔

شق (3) میں تین ترامیم تھیں۔ بابر اعوان نے اس پر اپنی ترمیم پیش کی جو منظور کرلی گئی۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے ترمیم پیش کی، مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اس کی مخالفت کی اور  ایوان نے مشتاق احمد خان کی ترمیم مسترد کردی۔

اس کے بعد بابر اعوان نے انتخابات ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل ’انتخابات ترمیم دوئم بل 2021ء‘ منظوری کے لیے پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دے دی۔اس بل کے مطابق پاکستانی تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے لیے الیکشن کمیشن، نیشنل رجسٹریشن اینڈ ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) اور دیگر ایجنسیز کی تکنیکی معاونت حاصل کرسکے گا۔

اس بل کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (EVMs) کی خریداری بھی کی جاسکے گی۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بل بھی منظور

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق ’عالمی عدالت انصاف نظرثانی و غورِ  مکرر  بل 2021‘ بھی منظور کر لیا گیا۔   

یہ بل وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اس بل کا مقصد کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف (ICJ) کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔اس بل پر بھی اپوزیشن اراکین کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کو غلط قرار دیتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر کے احتجاج کیا گیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ گنتی پر ووٹنگ بالکل ٹھیک ہوئی ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے دیگر بلز

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے جو دیگر بلز منظور کرائے گئے ان میں دی اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹریز چیریٹیز رجسٹریشن، ریگولیشن اینڈ فسیلیٹیشن بل 2021، اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن امینڈمنٹ بل، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل، مسلم فیملی لاء ترمیمی بل، اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) بل، حیدرآباد انسٹیٹیوٹ فار ٹیکنیکل اینڈ منیجمنٹ سائنسز بل، اسلام آباد رینٹ ریسٹرکشن ترمیمی بل، کرمنل لاء ترمیمی بل، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیز ترمیمی بل شامل ہیں۔

بعد ازاں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔ بدھ کو ایوان میں 70 نکاتی ایجنڈا نمٹایا گیا ، حکومت ایجنڈے کے تمام نکات نمٹانے کے علاوہ اضافی پانچ بل بھی منظور کروانے میں کامیاب رہی۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرنے کے صدارتی احکامات پڑھ کر سنائے۔

خیال رہے کہ ان بلز کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس لیے منظور کرایا گیا تاکہ یہ بلز سینیٹ میں نہ جائیں جہاں حکومتی ارکان کی تعداد کم ہے اور اگر یہ بلز وہاں جاتے تو ان کے منظور نہ ہونے کا قوی امکان تھا لہٰذا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی و سینیٹرز کی موجودگی میں انہیں منظور کروالیا گیا۔ صدر مملکت کی توثیق کے بعد یہ بلز قانون کا حصہ بن جائیں گے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ابتدائی کارروائیپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے جیسے ہی مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کو بلز پیش کرنے کی اجازت دی تو اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین بل پر آپ سے بات کرنا چاہتی ہے لہٰذا اس بل کو مؤخر کر دیا جائے۔ بابر اعوان کی استدعا پر اسپیکر اسد قیصر نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل مؤخر کر دیا تھا تاہم بعد میں اس بل کو پیش کردیا گیا اور منظور بھی کرلیا گیا۔ 

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے سلیکٹڈ حکومت اپنی معیاد کو طول قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ بار  بھی رات کے 10 بجے مشترکہ اجلاس بلانے کا اعلان کیا گیا، وہ اجلاس مؤخر کر دیا گیا، مجھے آپ کا خط موصول ہوا، ہم نے پوری توجہ سے آپ کے خط پر غور کیا اور اس کا مکمل جواب آپ کو دیا۔ 

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان کو داد دیتا ہوں کہ وہ حکومتی دباؤ میں نہیں آئے، حکومت اور اتحادی بلز کو بلڈوزکرانا چاہتے ہیں، حکومت کے اتحادی انکاری تھے تو اجلاس کو مؤخر کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ایوان اور 22 کروڑ عوام دھاندلی کا شور مچا رہے ہیں، یہ سلیکٹڈ حکومت اب عوام کے پاس ووٹ کے لیے نہیں جا سکتی کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ عوام ان کو ووٹ نہیں دیں گے، مشین کے ذریعے یہ سلیکٹڈ حکومت اپنی معیاد کو طول دینا چاہتی ہے۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں آر ٹی ایس خراب ہو گیا جس کے نتیجے میں دھاندلی زدہ حکومت وجود میں آئی، اور الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا مطلب ’ایول اینڈ وشیس مشین‘ ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے لیے وزیراعظم عمران خان، قائد حزب اختلاف شہباز  شریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر اراکین ایوان میں موجود تھے۔

ای وی ایم ’ایول ڈیزائرز کو دفن کرنے کیلئے لائی جا رہی ہے: شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ قائد حزب نے کہا کہ حکومت کالا قانون مسلط کرنا چاہتی ہے تو میں کہنا چاہتا ہوں کہ ہم کوئی کالا قانون مسلط نہیں کرنا چاہتے بلکہ ماضی کی کالک کو دھونا چاہتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آج کا دن ایک تاریخی دن ہے کیونکہ 1970 کے بعد سے آج تک جتنے بھی انتخابات ہوئے سب پر سوالات اٹھائے گئے، پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے بھی انتخابات کی شفافیت پر سوالات اٹھائے، اب سمت درست کرنے کا وقت آ گیا ہے تاکہ ایسی قانون سازی ہو کہ جس سے شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہو سکے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے اس قانون سازی کے حوالے سے کسی قسم کی عجلت سے کام نہیں لیا بلکہ قانون سازی کے لیے تمام پروسیجرز کو اپنایا اور پارلیمنٹ کا پہلا مشترکہ اجلاس مؤخر کرنے کی وجہ یہ تھی کہ ہمارے کچھ معزز ممبران کے خدشات تھے جنہیں دور کرنے کے لیے انہوں نے وقت مانگا اور ہم نے وقت دیا، جب ہمارے معزز ممبران دلائل سے قائل ہوئے تو آج وہ ہمارے ساتھ بیٹھے ہیں۔

وزیر خارجہ کا قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے ای وی ایم کو دیے گئے نام پر ردعمل میں کہنا تھا کہ آپ نے ای وی ایم کو جو نام دیا وہ آپ کا حق ہے لیکن یہ ایول اینڈ وشیس مشین نہیں بلکہ ’ایول ڈیزائرز‘ کو دفن کرنے کے لیے لائی جا رہی ہیں۔ 

حکومت آئی ایم ایف کی غلام، کلبھوشن کیلئے قانون سازی ہو رہی ہے: بلاولچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کی تکلیف میں ہیں، حکومت پیٹرول کی قیمت کم کرے تو ہم ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی غلام ہے، پی ٹی آئی، آئی ایم ایف ڈیل کا بوجھ عام آدمی اٹھا رہا ہے لیکن آئی ایم ایف کے کہنے پر پارلیمان کے ہاتھ نہیں باندھے جا سکتے۔

بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا تھا کہ زبردستی قانون سازی کی حکومت کی کوشش کو عدالت میں چیلنج کریں گے، اس قانون سازی کے ذریعے بیرون ممالک پاکستانیوں کی آواز  دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی عوام کی توہین کی جا رہی ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کی غلامی کرتے ہوئے عوام سے روٹی بھی چھین لی ہے، اسٹیٹ بینک کو  پارلیمنٹ اور عدالتوں کو جوابدہ ہونا چاہیے، اسٹیٹ بینک پارلیمان کو  جوابدہ ہونا چاہیے۔مردم شماری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متنازع مردم شماری کو ہم نے الیکشن کی حد تک مانا تھا، ہم نے مردم شماری کے ایک حصہ کو دوبارہ چیک کرنے کا مطالبہ کیا تھا، مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں سندھ نے اپنے اعتراضات اٹھائے تھے، سی سی آئی سب فیصلے اتفاق رائے سے کرتا ہے لیکن متنازع مردم شماری کا فیصلہ اتفاق رائے سے نہیں اکثریتی ووٹ سے کیا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ متنازع مردم شماری بلوچستان اور سندھ کے حق پر ڈاکہ ہے، بلوچستان اور سندھ میں مردم شماری کے اعداد و شمار اقوام متحدہ کے اعداد و شمار سے کم ہیں، یہ سندھ اور بلوچستان کے ووٹ پر ڈاکہ ہے، مردم شماری اور انرجی پالیسی پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے، پورا ملک مشکل میں ہے اور عوام پارلیمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

عوام کیلئے قانون سازی کے بجائے کلبھوشن کے لیے قانون سازی ہو رہی ہے

بھارتی جاسوس کلبھوشن کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو این آر او دینے جا رہے ہیں، متحدہ اپوزیشن ایوان میں اور باہر احتجاج کرے گی اور عدالت تک پہنچیں گے، کلبھوشن پر  پی ٹی آئی اپوزیشن میں تو تنقید کرتی تھی آج اسے این آر او دینا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اگر سارے مل کر قانون سازی کرتے تو آئندہ الیکشن متنازع نہ ہوتے، عوام کے لیے قانون سازی کے بجائے کلبھوشن کے لیے قانون سازی ہو رہی ہے، عوام کے بجائے الیکشن چوری کرنے کے لیے قانون سازی ہو رہی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے حل کے بجائے زبردستی ای وی ایم بل پاس کروانا چاہتی ہے، جناب اسپیکر، اگر آپ اپنے عہدے کو عزت نہیں دیں گے تو اور کون عزت دے گا؟

اجلاس سے قبل شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافیوں نے شہبا ز شریف سے سوال کیا کہ کیا حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے یا شکست دیں گے؟  شہباز شریف کا جواب میں کہنا تھا کہ ہمارے پاس اپنی تعداد پوری ہے، جو اللہ کو منظور ہوگا وہی ہوگا، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن اپنا جواب دے گی۔


پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس: اپوزیشن کی ناکامی، حکومت نے 33 بلز منظور کرالیے

An unanticipated problem was encountered, check back soon and try again

حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے اور کلبھوشن سے متعلق بلز سمیت 33 بلز منظور کرانے میں کامیاب رہی جبکہ اپوزیشن نے اس دوران خوب شور مچایا اور واک آؤٹ بھی کیا۔

پارلیمنٹ نے انتخابی ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کرنے کے بل ’انتخابات ترمیم دوئم بل 2021ء‘ کی کثرت رائے سے منظوری دے دی جبکہ اپوزیشن کی طرف سے پیش کی گئیں ترامیم مسترد کردی گئیں۔

اپوزیشن نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور ہونے پر  واک آؤٹ کیا تاہم بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ اس بل کی منظوری کے بعد عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (EVMs) کے استعمال اور  بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق مل سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے انتخابی ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل ’انتخابات ترمیم دوئم بل 2021ء‘  آئین کے آرٹیکل 70 کی شق (3) کے تحت فی الفور زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دی اور بعد ازاں ایوان سے بل کی شق وار منظوری لی گئی۔

مذکورہ بل کی شق نمبر 2 پر اپوزیشن رکن محسن داوڑ کی جانب سے ترمیم پیش کی گئی لیکن بابر اعوان نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ یہ بل کافی عرصہ سے چلا  آرہا ہے، بل 90 دن سینیٹ میں زیر غور رہا، یہ اس میں تاخیر چاہتے ہیں، یہ ترمیم غیر ضروری ہے۔ اس پر ایوان سے رائے لی گئی اور کثرت رائے سے ترمیم مسترد کردی گئی۔

بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے چیلنج کرنے پر اس پر ووٹنگ کرائی گئی۔ تحریک کے حق میں 221 اور مخالفت میں 203 ووٹ آئے اور  یوں تحریک منظور کرلی گئی۔ اس دوران اپوزیشن نے دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا اور ایوان میں شور شرابا اور اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔ اسپیکر نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو ایوان میں طلب کیا جنہوں نے اسپیکر ڈائس کو اپنے حصار میں لیا۔

مشیر پارلیمانی امور  ڈاکٹر بابر اعوان نے دوسری ترمیم پیش کی، اس پر تاج حیدر نے اپنی ترمیم پیش کی جس کی بابراعوان نے مخالفت کی۔ اسپیکر نے بابر اعوان کی ترمیم ایوان میں پیش کی اور اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔ ایوان نے تاج حیدر کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کردی۔

شق (3) میں تین ترامیم تھیں۔ بابر اعوان نے اس پر اپنی ترمیم پیش کی جو منظور کرلی گئی۔ سینیٹر مشتاق احمد خان نے ترمیم پیش کی، مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اس کی مخالفت کی اور  ایوان نے مشتاق احمد خان کی ترمیم مسترد کردی۔

اس کے بعد بابر اعوان نے انتخابات ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل ’انتخابات ترمیم دوئم بل 2021ء‘ منظوری کے لیے پیش کیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دے دی۔

اس بل کے مطابق پاکستانی تارکین وطن کو ووٹ کا حق دینے کے لیے الیکشن کمیشن، نیشنل رجسٹریشن اینڈ ڈیٹا بیس اتھارٹی (نادرا) اور دیگر ایجنسیز کی تکنیکی معاونت حاصل کرسکے گا۔

اس بل کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (EVMs) کی خریداری بھی کی جاسکے گی۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق بل بھی منظور

فوٹو: @NAofPakistan
فوٹو: @NAofPakistan

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق ’عالمی عدالت انصاف نظرثانی و غورِ  مکرر  بل 2021‘ بھی منظور کر لیا گیا۔   

یہ بل وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے پیش کیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اس بل کا مقصد کلبھوشن یادیو سے متعلق عالمی عدالت انصاف (ICJ) کے فیصلے کو عملی جامہ پہنانا ہے۔

اس بل پر بھی اپوزیشن اراکین کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کو غلط قرار دیتے ہوئے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر کے احتجاج کیا گیا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ گنتی پر ووٹنگ بالکل ٹھیک ہوئی ہے۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور ہونے والے دیگر بلز

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت کی جانب سے جو دیگر بلز منظور کرائے گئے ان میں دی اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹریز چیریٹیز رجسٹریشن، ریگولیشن اینڈ فسیلیٹیشن بل 2021، اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن امینڈمنٹ بل، نیشنل کالج آف آرٹس انسٹیٹیوٹ بل، مسلم فیملی لاء ترمیمی بل، اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) بل، حیدرآباد انسٹیٹیوٹ فار ٹیکنیکل اینڈ منیجمنٹ سائنسز بل، اسلام آباد رینٹ ریسٹرکشن ترمیمی بل، کرمنل لاء ترمیمی بل، کارپوریٹ ری اسٹرکچرنگ کمپنیز ترمیمی بل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فنانشل انسٹیٹیوشن سکیورڈ ٹرانزیکشن ترمیمی بل، فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ویلیڈیشن آف رولز) ترمیمی بل، یونیورسٹی آف اسلام آباد بل، قرض برائے زرعی، تجارتی و صنعتی مقاصد ترمیمی بل، کمپنیز ترمیمی بل، نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن ترمیمی بل، پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز ترمیمی بل، پورٹ قاسم اتھارٹی ترمیمی بل، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل، گوادر پورٹ اتھارٹی ترمیمی بل، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی ترمیمی بل، امیگریشن ترمیمی بل اور نجکاری کمیشن ترمیمی بل بھی آج کے مشترکہ اجلاس میں منظور کرائے گئے۔

پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیشن میں کووڈ 19 (پریونشن آف ہورڈنگ) بل 2021، الکرم انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ بل 2021، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اتھارٹی فوڈ سیفٹی بل 2021، یونانی ، آیورویدک اینڈ ہومیوپیتھک پریکٹیشنرز ایکٹ، پریونشن آف کرپشن ترمیمی بل، پرووینشل موٹر وہیکل ترمیمی بل اور ریگولیشن آف جنریشن ، ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹریبیوشن آف الیکٹرک پاور ترمیمی بل 2021 بھی منظور کرائے گئے۔

بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں کیوی کھلاڑی کا انوکھا اعزاز

 ھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپ مین نے 63 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ایک انوکھا اعزاز اپنے نام کرلیا

مارک چیپ مین 2 ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں  ففٹیز  اسکور کرنے والے  پہلے کرکٹر بن گئے۔

نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنے سے قبل 2015 میں مارک نے ہانگ کانگ کی نمائندگی کرتے ہوئے عمان کے خلاف ناقابل شکست 63 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دکر سیریز میں0-1 کی برتری حاصل کرلی


کرکٹ کے وہ ریکارڈز جو شاید کبھی نہ ٹوٹیں


 کرکٹ میں آئے دن کئی ریکارڈز بنتے ہیں تو کئی ٹوٹتے ہیں بلکہ ریکارڈ تو بنتے ہیں ٹوٹنے کیلئے ہیں۔

لیکن آج  ہم آپ کو کرکٹ کے کچھ ایسے ریکارڈز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکیں۔


ایک ٹیسٹ میچ میں 19 وکٹیںانگلش آف اسپینر جم لیکر نے 1956 میں آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں 19 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جو آج تک ایک ٹیسٹ میچ میں کسی بھی بولر کی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔

جم لیکر نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز  میں 37 رنز دیکر 9 اور دوسری اننگز میں 53 رنز دے کر 10 آؤٹ کیے اور میچ میں مجموعی طور پر 19 شکار کیے۔

ٹیسٹ میں 99.94 کی اوسطآسٹریلوی کرکٹر ڈان بریڈمین نے 52  ٹیسٹ میچز کھیلتے ہوئے 6996 رنز بنائے جس میں  13 نصف سنچریاں اور 29 سنچریاں شامل تھیں  جبکہ ان کی 99.94 کی بیٹنگ اوسط ہے جو آج تک ایک ریکارڈ ہے۔

 199 فرسٹ کلاس سنچریاں ھارت کے سچن ٹنڈولکر کی 100 انٹرنیشنل سنچریوں کے بارے میں تو آپ  جانتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کرکٹ میں ایک ایسے بیٹر بھی تھے جنہوں نے 199 فرسٹ کلاس سنچریاں بناکر عالمی ریکارڈ بنایا۔

جی ہاں انگلینڈ کے جیک ہوبز نے 834 فرسٹ کلاس میچز میں 199 سنچریاں بنائی تھیں۔

سب سے زیادہ فرسٹ کلاس وکٹوں کا ریکارڈ

فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ انگلینڈ کے  بائیں ہاتھ کے آف اسپنر  ولفریڈ روڈز کے پاس ہے جنہوں نے 1110  فرسٹ کلاس میچز میں ریکارڈ 4 ہزار 204 وکٹیں حاصل کیں۔

ولفریڈ روڈز کا فرسٹ کلاس کیریئر  30 سالوں پر محیط تھا۔انہوں نے287  بار فرسٹ کلاس اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 68 بار میچ میں 10 یا 10 سے زائد کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

ٹی ٹوئنٹی میچ میں میڈن سپر اوور

ٹیسٹ اور ون ڈے میچ میں بولر میڈن کرواتے ہوئے دیکھے جاتے ہیں یہاں تک کہ تیز رفتار کرکٹ ٹی ٹوئنٹی میں بھی بولرز  بیٹرز کو پورا اوور اسکور کرنے نہیں دیتے لیکن کیا کبھی آپ نے دیکھا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی میچ برابر ہوجائے جس کے بعد بولر سپر اوور میڈن کروادے؟

جی ہاں یہ کارنامہ ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نارائن نے سر انجام دیا ہے۔

2014 میں کیریبیئن پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں ٹرینیڈاڈ  اینڈ ٹوباگو اور گیانا واریئرز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو  نے پہلے کھیلتے ہوئے 118 رنز بنائے جواب میں گیانا نے بھی اتنے ہی رنز اسکور کیے اور کہانی سپر اوور میں جا پہنچی۔سپر اوور میں گیانا نے 11 رنز بنائے اور جیت کیلئے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کو 12 رنز کا ہدف دیا۔

ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کی جانب سے بیٹنگ کرنے پورن آئے جبکہ سامنے بولر تھے سنیل نارائن۔انہوں نے سپر اوور میڈن کروا کر نئی تاریخ رقم کردی اور شاید ہی کبھی یہ دوبارہ شائقین کو دیکھنے کو ملے۔

200 ٹیسٹ میچز کھیلنا

آج کے نوجوان کھلاڑی کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ (ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی )میں زیادہ دلچسپی دکھا رہے ہیں جبکہ ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی بہت کم کھیلی جارہی ہے۔

بھارت کے سچن ٹنڈولکر نے اپنے 24 سالہ کیریئر میں 200 ٹیسٹ میچز کھیل کر دنیا کو حیران کیا جو ابھی تک کسی بھی کھلاڑی کا سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے کا ریکارڈ ہے۔

1347 انٹرنیشنل وکٹیں

سری لنکن بولر مرلی دھرن کا یہ ناقابل یقین کارنامہ ہے جنہوں نے 133 ٹیسٹ میچز میں 800 وکٹیں، 350 ون ڈے میں 534 وکٹیں اور  12 ٹی ٹوئنٹی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل وکٹیں لینے والے بولر ہیں جنہوں نے مجموعی طور پر 1347 بین الاقوامی وکٹیں حاصل کیں۔

ون ڈے میچز میں 3 بار ڈبل سنچری بنانا

بھارتی کرکٹر  روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں تین ڈبل سنچریوں کا ریکارڈ بنایا۔ یہ ریکارڈ نہ تو اب تک دہرایا گیا ہے اور نہ ہی ٹوٹا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ریکارڈ بھی توڑنا کافی مشکل ہے۔

ٹیسٹ کرکٹ میں نائٹ واچ مین کی ڈبل سنچری 

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک نائٹ واچ مین کو اس وقت بھیجا جاتا ہے جب دن کا کھیل ختم ہونے میں صرف چند اوورز  یا چند گیندیں رہ جاتی ہیں اور ٹیموں کو اپنے اہم بیٹر کی وکٹ  کو بچانا ہوتا ہے۔

 2006 میں آسٹریلیا اور  بنگلادیش کے درمیان کھیلے جانے والے  ٹیسٹ میچ  میں  آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نائٹ واچ مین کے طور پر میدان میں اترے اور  ناقابل شکست 201 رنز بناڈالے جو آج تک ایک ریکارڈ ہے۔

بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا اعلان


 

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے 12 رکنی ٹیم کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا ہے۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم کی کپتانی بابر اعظم کریں گے جبکہ شاداب خان قومی ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، حیدر علی، فخر زمان، شعیب ملک، خوشدل شاہ، محمد نواز، حسن علی، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔


میرا دل پاکستانی ٹیم کے ساتھ جڑا ہے، ہیڈن کا اردو میں پیغام

 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دینے والے سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے گرین شرٹس کے لیے اردو میں پیغام جاری کیا ہے۔

میتھو ہیڈن نے سوشل میڈیا پر اردو میں جاری پیغام میں پاکستان کو سلام لکھا۔

سابق آسٹریلوی بلے باز نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔

میتھیو ہیڈن نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں، شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔  






اپنے پیغام کے آخر میں میتھیو ہیڈن نے پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔


کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے سزا یا ٹرائل پرکوئی فرق نہیں آئے گا: اٹارنی جنرل

  اٹارنی جنرل نے کہا کہ عالمی عدالت نے پاکستان کو کہا کہ آپ نے کلبھوشن جادھو


کواپیل کا حق نہیں دیا، عالمی عدالت نے حکم دیا کہ کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے کیلئے آئین میں ترمیم کریں یا نیا قانون بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کو اپیل کا حق دینے سے سزا یا ٹرائل پرکوئی فرق نہیں آئے گا، اس نے بےگناہ پاکستانیوں کا قتل کیا۔

اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگربل نا آتا توبھارت پاکستان کو حکم عدولی پرعالمی عدالت انصاف اوراقوام متحدہ میں لے جاتا اور بل نا لانے پر اقوام متحدہ پاکستان پر پابندیاں عائد کرسکتا تھا۔