Friday, 4 March 2022
وزیر داخلہ کی وزیراعظم کو آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی پر بریفنگ
ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے پاکستان کے دورے پر موجود آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو دی جانےوالی سکیورٹی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔خیال رہے کہ آج پشاور کی مسجد میں نماز جمعہ کے موقع پر خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 56 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید کا اس حوالے سے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پشاور دھماکے کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا، غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پشاور دھماکا سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 24 سال کی کوششوں کے بعد پاکستان کے دورے پر آئی ہے اور اس نے اتنے برسوں تک سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ہی پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوا ہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھی سکیورٹی وجوہات کی بناء پر دورہ اچانک ملتوی کردیا تھا جبکہ انگلینڈ نے بھی طے شدہ دورہ پاکستان ملتوی کردیا تھا۔
پشاور دھماکے کے عینی شاہد نے آنکھوں دیکھا حال بتادیا
قصہ خوانی بازار کی کوچہ رسالدار مسجد میں دھماکے سے اب تک 30 افراد کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس نے مسجد میں ہونے والے دھماکےکے خودکش ہونے کی تصدیق کی ہے۔جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہد نے بتایا کہ کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔عینی شاہد نے کہا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔عینی شاہد کا کہنا تھا کہ مسجد کے ہال میں 12 لاشیں دیکھیں، لاتعداد زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، دھماکے کے وقت پورا ہال بھرا ہوا تھا، یہ واقعہ تقریباً 12 بجکر 55 منٹ پر پیش آیا اس وقت مسجد پوری بھری ہوئی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اسی علاقے میں چار روز پہلے بھی ایک گھر پر دستی بم حملہ ہوا تھا جس پر ہم نے سکیورٹی بڑھانے کا کہا تھا لیکن سکیورٹی کا کوئی نام و نشان نہیں، جمعہ کے روز بھی کوئی سکیورٹی نہیں ہوتی۔عینی شاہد کا کہنا تھاکہ ریسکیو ٹیمیں دیر سے پہنچیں، زخمیوں کو موٹر سائیکلوں پر اسپتال پہنچایا، تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں مں مشکلات کا سامنا تھا۔
پشاور کی جامع مسجد میں ہونیوالے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
پشاور میں قصہ خوانی کی جامع مسجد کوچہ رسالدار میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی۔پشاور کی قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں 56 افراد شہید اور 190 سے زائد زخمی ہوگئے۔عینی شاہد کے مطابق کالے لباس میں ملبوس خودکش حملہ آور نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر 5 سے 6 فائر کیے اور پھر تیزی سے مسجد کے اندر داخل ہوا اور خود کو اڑا دیا۔عینی شاہد نے بتایا کہ خودکش حملہ آور نے خود کو منبر کےسامنے اڑایا اور دھماکے کے بعد مسجد کے ہال میں ہر طرف انسانی اعضا پھیل گئے۔دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں خودکش بمبار کو لوگوں پر گولیاں چلاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
آصفہ بھٹو ڈرون کیمرہ ٹکرانے سے زخمی.جانئے ڈرون آپریٹرکے ساتھ کیاہوا؟
خانیوال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری سے کیمرے والا ڈرون ٹکرا گیا۔خانیوال میں پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ کے کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری نجی ٹی وی کے ڈرون کیمرے لگنے سے زخمی ہوگئیں۔آصفہ نے پیچھے ہٹ کر خود کو ڈرون سے بچانے کی کوشش بھی کی لیکن ڈرون کیمرا آصفہ سے ٹکرا کر ان کے پیچھے گرا جسے وہاں کھڑے شخص نے نیچے پھینک دیا، بلاول بھٹو نے اپنی اجرک اتار کر بہن کے زخم پر رکھی اورگاڑی تک پہنچایا۔بلاول بھٹو کی سکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ ا اور آصفہ بھٹو کو معائنے کیلئے اسپتال منتقل کیا۔اسپتال ذرائع کے مطابق آصفہ کے ماتھے پر 3 سے 4 سینٹی میٹر کا زخم تھا اور ماتھے پر 5 ٹانکے لگے۔طبی امداد کے بعد آصفہ ساہیوال روانہ ہوگئیں۔ دوسری جانب بلاول بھٹو کی سکیورٹی ٹیم ڈرون آپریٹر اور انجینیئر کو اپنے ساتھ لے گئی جبکہ پولیس نے ٹی وی چینل کی ڈی ایس این جی وین کو تحویل میں لے لیا۔واقعے کے بعد خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ آصفہ آگے بھی ہمارے ساتھ ہوگی، پتا نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے کسی چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا۔
وزیراعظم 9مارچ کو کراچی کہاں کہاں جائیں گے
وزیر اعظم دورہ کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کے بہادرآباد مرکزبھی جائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان اپنی اتحادی جماعتوں کو منانے کے مشن پر ہیں اور 9 مارچ کو کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کرنے آرہے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔وزیراعظم اور گورنر سندھ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا 9 مارچ کو کراچی کا دورہ متوقع ہے۔ وزیراعظم اسی روز ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد بھی جائیں گے جہاں وہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔
آصفہ بھٹوکوکتنے ٹانکے لگے اوراب وہ کیسی ہیں؟
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی ہوگئیں۔خانیوال کے مقام پر عوامی مارچ کے کنٹینر پر کھڑی آصفہ سے ڈرون کیمرا ٹکرایا تھا جس سے وہ زخمی ہوئیں۔ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے تھے جبکہ بلاول نے اپنی اجرک بہن کے زخم پر رکھ دی تھی۔آصفہ کو فوری طور پر طبی امداد کیلئےاسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اسپتال ذرائع کے مطابق آصفہ کے ماتھے پر 3 سے 4 سینٹی میٹر کا زخم تھا اور ماتھے پر 5 ٹانکے لگے ہیں۔دوسری جانب بختاور بھٹو زرداری نے آصفہ کی آنکھوں کے پاس پٹی بندھے ہونے کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مسکرا رہی ہیں۔
پشاوردھماکے کی پرزورمذمت کرتے ہیں:کامران ظفربھٹی
کامران ظفربھٹی رہنماریجنل یونین آف جرنلسٹس نے پشاوردھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پشاور حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کڑی سزا دی جائے۔ملک میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ کشیدگی کی مذموم سازشیں شروع کی جارہی ہیں۔پشاور میں عبادت گاہوں کو قتل گاہ بنانے والے حیوانوں سے بھی بدتر ہیں۔پشاور میں ہر سال بڑا سانحہ وقوع پذیر ہوتا ہے۔ گزشتہ سالوں مساجد و مدارس، سکولز اور چرچ کو نشانہ بنایا گیا۔ ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہمارے ادارے ہر شعبے میں ناکام ہوچکے ہیں۔لواحقین کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ شہداء کی مغفرت، اہل خانہ کے لیے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے دعاگو ہیں۔
Thursday, 3 March 2022
وزیراعظم نے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بتا دی
اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کارکردگی کے باعث پیٹرول، بجلی سبسڈی اور ریلیف دینے کے قابل ہوئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ایف بی آر نے فروری میں 441 بلین روپے کا ریونیو ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا، 28.5 فیصد کی مضبوط نمو اور 30 فیصد سے زائد کی ماہانہ ترقی رہی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی کارکردگی کی وجہ سے پیٹرول، ڈیزل اور بجلی پر سبسڈی اور عوام کو ریلیف دینے کے قابل ہے۔یاد رہے 2 روز قبل وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی اور بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا تھا۔عمران خان نے شہریوں کے لیے ایک ریلیف پیکج کا بھی اعلان کیا ، جس میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی، بجلی کے نرخ، آئی ٹی سیکٹر کے لیے ٹیکس میں چھوٹ اور دیگر شامل ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے اگلے بجٹ تک پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کے لیے وظیفہ 12,000 روپے سے بڑھا کر 14,000 روپے کر دیا ہے۔
آوارہ کتوں نے اسکول سے گھر جانے والے معصوم بچے کی جان لے لی
آوارہ کتوں نے اسکول سے گھر جانے والے معصوم بچے پر حملہ کر دیا، معصوم بچہ موقع پر ہی موت کی آغوش میں چلا گیا۔بھکر کی تحصیل دریا خان کے نواحی علاقہ برکت والہ میں آٹھ برس کے بچے عبدالرزاق کو آوارہ کتے نے چیر پھاڑ ڈالا۔ پہلی جماعت کا طالب علم عبدالرزاق اسکول سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں آوارہ کتے نے اس پر حملہ کر کے چیر پھاڑ ڈالا۔معصوم بچہ موقع پر ہی موت کی آغوش میں چلا گیا۔ لاش گھر پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا۔ بچے کے والدین اور رشتہ دار غم سے نڈھال ہیں جب کہ علاقے میں سوگ کا عالم ہے۔آوارہ کتوں میں دن بہ دن اضافے کے باوجود ضلعی انتظامیہ کوئی اقدام کرنے سے قاصر ہے اور مسلسل معصوم بچوں کی زندگیاں ضائع ہورہی ہیں۔اس سے قبل پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں آوارہ کتوں کے حملے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔ دل دہلا دینے والا واقعہ رحیم یار خان کے علاقے نواں کوٹ کے گاؤں ٹھارو والا میں پیش آیا تھا۔غم سے نڈھال والدین نے بتایا تھا کہ پانچ سالہ آنیہ گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ آوارہ کتوں کے غول اس پرجھپٹ پڑے، موقع پر موجود افراد نے بڑی مشکل سے بچی کو کتوں کے غول سے بچایا، اس دوران بچی شدید زخمی ہوچکی تھی، جسے طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں سے چور آنیہ آج انتقال کرگئی تھی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا
بلوچستان کے قدرتی وسائل سے متعلق وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار یار محمد رند آج اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوائیں گے وہ پی ٹی آئی قیادت سے نالاں ہیں۔
اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ نوٹیفکیشن کی حد تک معاون خصوصی نہیں رہ سکتا مجھے بلوچستان کے امور پر ہونے والے اجلاسوں میں نہیں بلایا جاتا اور نہ کوئی اختیار دیا گیا ہے۔یار محمد رند کا کہنا تھا کہ ماضی میں وزیراعظم کی یقین دہانیوں پر استعفیٰ واپس لیا تھا تاہم اب فیصلہ حتمی ہے اور اپنے فیصلے پر قائم ہوں۔