Friday, 25 March 2022
Monday, 21 March 2022
Monday, 7 March 2022
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر ہاؤس میں آرمی چیف کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سےمتعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویز الہی سے صوبائی وزرا پنجاب کی ملاقات کہانی میں نیاموڑ
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت نے تحریک انصاف کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو سیاسی حالات ہیں اس کا تقاضا ہے کہ آگے بڑھ کر حکومت پہلے فیصلہ لے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے، اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہے ہیں۔
صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف کا سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پراظہارِ افسوس
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کرے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار تعزیت کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔خیال رہے کہ پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں:مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کل کیا ہو گا یہ صرف اللّہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔کرسی اور طاقت کا غلط استعمال اور اس کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور حکومت بھی آنی جانی شے ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تکبر اور گھمنڈ کا پہاڑ آج جب ان لوگوں کے در پر حاضری دے رہا ہے جن سے ہاتھ ملانے کو وہ اپنی توہین سمجھتے تھے تو زندگی اور سیاست کے طالبعلم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔مریم نواز نے کہا ہے کہ 4 سال عوام کی طرف سے مجرمانہ بے حسی اور غفلت برتنے والے ،مہنگائی اور نااہلی سے انکی زندگیاں تباہ کرنے والے کو آج اچانک جلسوں میں روتا دھوتا دیکھ کر جھرجھری آتی ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوششش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ اب اراکین کی منتیں کرنے میں صرف ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کو انسان نہ سمجھنے والے کا یہی انجام ہوتا ہے، یہ سب مکافات عمل ہے، مجھ سمیت سیاست اور زندگی کے طالب علم ضرور غور کریں۔
عوام سازش نہیں نا اہلی کی سزا بھگت رہے : شہباز
مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کی تقریر کے ردعمل میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی نااہلی، بدعنوانی اور بڑی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے کبھی بھی مضحکہ خیز خیالات کی کمی نہیں رکھتی۔ عوام کسی سازش کی نہیں، ناقص پالیسیوں اور نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ جب آپ اپنے ہی ایک بلبلے میں رہتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ ہر چیز کا جواز مل جاتا ہے ۔ مریم نوازنے کہاہے کہ ابھی توکھیل شروع ہواہے اورآپ پہلے ہی ہارچکے ہیں،کچھ سپورٹس مین سپرٹ دکھائیں۔اپنے ٹویٹس میں مریم نوازنے وزیراعظم پرطنزکرتے ہوئے کہاگھبراکیوں گئے اوربوکھلائی ہوئی تقریریں کیوں کررہے ہیں،اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے ، اسکو اخلاقی اقدار ، دشمنی کا ظرف نہ عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہوتا ہے ،پہلے اس نے سب کو گالیاں دیں اور پھر کہا ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی،اللّہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ میلسی میں ایٹمی طاقت کے وزیر اعظم کا خطاب تھا یا کسی فلمی مولا جٹ کا؟ کیا پاکستان کو سفارتی سطح پہ پہلے ہی کافی تنہا نہیں کر دیا جو آج مزید تڑکا لگا دیا ، ہمیں نہ ڈراؤ ہم سے اور کیا کرو گے ؟،تمھاری کال کوٹھریوں کو بھگت چکے ہیں اب اپنی باری کا انتظار کرو۔ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نااہل نے تقریر میں اپنی شکست کا اعتراف کیا ، عمران خان کی لائی"ترقی" کے بھیانک ثمرات ہیں۔ 2 سال سے ایف بی آر سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے میں ناکام ہے ۔ ریونیو بڑھ گیا ہے تو سیلز ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی دو سال سے بند کیوں ہے ؟ اربوں روپے کی عدم ادائیگی عمران خان کے دعووں کی نفی ہے ۔
بلاول نے وزیراعظم کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا
عوامی مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ وزیراعظم الیکشن میں آئیں، ہمارا مقابلہ کریں، انہیں پتہ لگ جائے گا، ہمارے مارچ سے اسلام آباد والے گھبرا گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے سامنے آئیں گے تو وہ ان کے مسائل بھی حل کریں گے،عمران خان خان ایمپائر کی انگلی کی وجہ سے اقتدار میں آئے ہیں اور جاتے جاتے بھی عوام کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہماری موجودگی سے لاہو رگونج اٹھا اوراب ہم اسلام آباد کی طرف جا رہے ہیں، وزیراعظم کے پاس 24 گھنٹے ہیں ، فوری استعفیٰ دیں، وزیراعظم کو پتہ لگ جائے گا کہ عوام کس کےساتھ ہیں؟ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا ہروعدہ جھوٹا ثابت ہوا، آئی ایم ایف سے ڈیل کر کے ملک کو مشکل سے دوچار کردیا گیا۔
Subscribe to:
Posts (Atom)