Saturday, 4 November 2023

شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈی پی او صاعد عزیز

 شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈی پی او صاعد عزیز 

مرکزی انجمن تاجران سانگلاہل کی ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز سے خصوصی ملاقات



سانگلاہل(دھنک رنگ  رپورٹر )ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز سے مرکزی انجمن تاجران سانگلاہل کے عہدیداران کی میاں محمد سعید زرگر کی صدارت میں خصوصی ملاقات ، مرکزی انجمن تاجروں کے وفد میں صدر میاں محمد سعید زرگر ،سرپرست اعلی میاں طاہر رفیق جنرل سیکرٹری میاں شمیم الغنی، سینئر نائب صدر میاں شاہد نعیم ، نائب صدر ملک محمد عاشق و دیگر شامل تھے مرکزی انجمن تاجران کا سانگلاہل شہر میں روز بڑھتی ڈکیتی و رہزنی کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار، ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز کی تاجروں کے وفد کو بہت جلد واردتیں ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرنیکی یقین دہانی اور سیکیورٹی مزید سخت کرنیکے احکامات جاری کئے ڈی پی او ننکانہ صاعد عزیز کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے ملزمان چاہے جتنے بھی خطرناک اور بااثر ہوں انکو انجام کو پہنچایا جائیگا اور شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائیگا ۔

درندہ صفت شخص کی بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی،بچی سات ماہ کی حاملہ

 مریدکے (دھنک رنگ  رپورٹر )


درندہ صفت شخص کی بارہ سالہ گھریلو ملازمہ سے زیادتی،بچی سات ماہ کی حاملہ،بااثر ملزمان کا ”مک مکا“ کے لئے پولیس کے ذریعے دباؤ،ملزم کے خلاف زنا کا مقدمہ درج،وارثان کی انصاف کے لئے دوہائیاں۔تفصیل کے مطابق تھانہ فیروز والہ کے علاقہ کالاشاہ کاکو رائس ریسرچ انسٹیویٹ کے ڈائریکٹر سلطان شاہ کا درندہ صفت بیٹا زاہد شاہ اپنی ہی گھریلو ملازمہ بارہ سالہ بچی زینب ولد طارق سے زیادتی کرتا رہا جب لڑکی سات ماہ کی حاملہ ہوگئی توتشدد کر کے گھر سے نکال دیا اور قتل کی دھمکیاں دینا شروع ہو گیا۔ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے پولیس کی پہنچ سے دور ہے جبکہ ملزم کے خلاف تھانہ فیروز والہ میں زنا بالجبر کا مقدمہ 3900/23درج ہے۔لڑکی کے والد نے میڈیا کو روتے ہوئے بتایا کہ میری بیوی کا انتقال ہو چکا ہے میں اور میری بیٹی،بیٹا ملزمان کے گھر پر کام کرتے تھے جہاں پر ہمیں تین ہزار روپے ماہانہ اور ایک وقت کا کھانا ملتاتھا۔ ملزمان پولیس کے ذریعے صلح کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے کہ صلح کر لو ورنہ تمھیں اور تمھارے بچوں کو جان سے مار دیں گے۔لڑکی کے وارثان نے بتایا کہ ملزمان ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور بچوں پرتشدد کیا اور کہا کہ معاملہ ختم کرو نہیں تو تمھیں ہی ختم کر دیں گے۔وارثان نے مزید بتایا کہ کالاشاہ کاکو ریسرچ سینٹر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گزشتہ دو دن قبل رائس ریسرچ سینٹر کا افتتاح بھی کیا ہے مگر وہاں پر بھی انہیں وزیر اعلیٰ سے ملنے نہیں دیا گیا پولیس بھی ملزمان کے ساتھ ہے۔لڑکی کے وارثان کی انصاف کے لئے دوہائیاں دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت سے پرزور اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان کی معصوم بارہ سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم زاہد شاہ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جائے۔

مظفرگڑھ۔ شہرسلطان پولیس نے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کو پکڑلیا۔ حسنین حیدر


 مظفرگڑھ۔ شہرسلطان پولیس نے بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کو پکڑلیا۔ حسنین حیدر

مظفرگڑھ۔ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ سے ایک کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔ ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ ایس ایچ او ناصر عباسی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منی مزدا کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 6من چرس برآمد کی۔ حسنین حیدر

مظفرگڑھ۔ بین الصوبائی منشیات فروش گروہ منشیات کی بھاری کھیپ جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں سپلائی کرتے تھے۔ ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے ملزمان کا تعلق کے پی کے کے علاقے پشین سے ہے۔ حسنین حیدر

مظفرگڑھ۔ آئی جی پنجاب اور آر پی او ڈیرہ غازیخان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات کیخلاف مہم جاری ہے۔ ڈی پی او مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ خالد بلال ڈی ایس پی جتوئی کی زیرنگرانی منشیات کی بھاری کھیپ پکڑنے والی پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی دیا جائیگا۔ 

عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے, عامر محمود اسسٹنٹ کمشنر

  


عامر محمود  اسسٹنٹ کمشنر ہارون اباد کا عوام کو فوری انصاف فراہم کرنا آپ کی اولین ترجیح ہے ہارون آباد سبزی منڈی میں اے سی ہارون آباد کا دورہِ   سبزی منڈی روڈ کو کلیئر کروایا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپ کا دبنگ آپریشن  کروایا عامر اےسی عامر محمود کا مزید کھنا تھا کے غریب کی دعا ھی میرے لیے سب کچھ ھے عوام کو  فوری انصاف فراھم کرنا میرا اول مشن ھے آپ نے کھا میرے دفتر ا دوازے عوام الناس کے لیے دن رات کھلے ھے انھوں نے سبزی منڈی میں بولی کے ریٹ چیک کیے

ڈی پی او قصور کا تھانہ گنڈا سنگھ کا دورہ،کرائم میٹنگ کی گئی

 قصور

ڈی پی او قصور کا تھانہ گنڈا سنگھ کا دورہ،کرائم میٹنگ کی گئی





تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو نے تھانہ گنڈا سنگھ میں تفتیشی افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کی اور جرائم اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا نیز سردی کی آمد پیش نظر جائزہ لیا کہ  پولیس افسران دھند میں بہترین حکمت عملی کے تحت چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں کس طرح محنت کریں گے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے

 ڈی پی او قصور نے وزٹ کے دوران تھانہ کی صفائی ستھرائی، حوالات اور فرنٹ ڈیسک کو چیک کیا اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے اپنے فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دینے کی ہدایت کی 

شوہر مجھے دوران حمل 4 بچوں کے ساتھ چھوڑ کر ۔۔؟

 شوہر مجھے دوران حمل 4 بچوں کے ساتھ چھوڑ کر ۔۔؟

شادی وہی کامیاب ہوتی ہے، جہاں دونوں مل بانٹ کر ایک دوسرے کا دکھ سکھ میں ساتھ دیں، مگر جب میاں بیوی میں سے کوئی ایک بھی جُدا ہو جائے تو ایک نہیں بلکہ کئی زندگیاں تباہ ہو جاتی ہیں۔


ایسی ہی ایک کہانی آج ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کو جان کر شاید آپ کو بھی اس خاتون کے درد کا احساس ہو۔یہ کہانی ہے اسٹرالیہ کی جو امریکہ میں رہتی ہیں اور اب ایک بلاگر اور رائٹر بھی بن گئی ہیں۔ اسٹرالیہ کی زندگی مختلف تلخ حقیقتوں پر مبنی ہے، جس کو سن کر اور اسٹرالیہ کو دیکھ کر لوگ یقین ہی نہیں کر پاتے ہیں کہ انہوں نے اکیلے اتنا کچھ برداشت کیا۔

اسٹرالیہ کے ساتھ کیا ہوا؟

اسٹرالیہ کی شادی 12 سال تک چلی، ان کے 4 بیٹے تھے اور یہ اپنے گھر میں خوش تھیں، لیکن ان کے شوہر ان پر ہاتھ اٹھاتے مار پیٹ کرتے تھے۔ جیئویش وومن او آر جی کی ویب سائٹ کے مطابق اسٹرالیہ لکھتی ہیں کہ:

'' میں حاملہ تھی اور میرے شوہر نے مجھے اور 4 بچوں کو چھوڑ کر دوسری شادی کرلی، ہم بلکل اکیلے تھے، میرے پاس بلکل پیسے نہیں تھے، اپنے اور اپنے بچوں کی کفالت کے لئے، مگر میں نے ایک قریبی اسکول میں نوکری کی، ایک گھر میں ماسی کا کام بھی کیا، یوں میں نے محنت کرکے اپنے بچوں کو پالا۔


جب ڈلیوری کا وقت قریب آیا تو میرے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ میں ہسپتال جا سکوں، میرے بچے بھی میرا بہت خیال کرتے تھے، اس رات جب میں زچکی کے درد سے تڑپ رہی تھی تو میرا بیٹا اپنے ساتھ کسی آدمی کو لے کر آیا، وہ ہمارے لئے ایک فرشتہ تھا، اس نے ہماری مدد کی، میری پانچواں بیٹا پیدا ہوا، تو ڈاکٹر نے والد کا نام پوچھا، میں نے کہا وہ مر چکا ہے اب ہمارے پاس نہیں ہے،میں نہیں جانتی میں نے ایسا کیوں کیا مگر وہ شخص جو میرے اور میرے بچوں کو یوں تنہا چھوڑ گیا اس کا نام بھی کیوں اپنے بچوں کے نام جوڑ کر رکھوں۔ڈلیوری کے اگلے روز ہی میں گھر آگئی تھی، اس آدمی نے ہمارے کھانے پینے کا انتظام کر دیا تھا، اس کے بعد میں ایک بے بی ڈے کئیر ادارے میں گئی جہاں مجھے نوکری مل گئی اور اب میں اپنے بچوں کے ساتھ خوش ہوں۔شوہر مجھ پر ہاتھ اٹھاتا، ڈنڈے سے مارتا تھا، لیکن میں اپنے بچوں کی خاطر خاموش رہی اور پلٹ کر اپنے والد کے پاس واپس اس لئے نہیں گئی کہ وہ پریشان ہو جائیں گے کیونکہ وہ خود بہت بیمار رہتے تھے۔میں نے اکیلے ہی سارے معملات میں خود کو اور اپنے بچوں کو سنبھالا اور اب میرے 5 بیٹے سب بڑے ہو رہے ہیں، میں ان کی تعلیم و تربیت میں کسی قسم کی کمی نہیں کرنا چاہتی ہوں، اس لئے خود بھی محنت کرتی ہوں اور اپنے بچوں کی تعلیم کا بھی بہت خیال کرتی ہوں۔

Tuesday, 8 November 2022

دسویں جماعت کی طالبہ ایک دن کے لئے فیصل آباد کی ڈپٹی کمشنر بن گئیں

  دسویں جماعت کی طالبہ ایک دن کے لئے فیصل آباد کی ڈپٹی کمشنر بن گئیں



 رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عمران شیخ نے بھارتی فلم نائیک میں پیش کئے گئے ایک دن کے وزیر اعلیٰ کے خیال کو حقیقت کا رنگ دیتے ہوئے طلبا و طالبات کو ایک دن کا ڈپٹی کمشنر بننے کا موقع فراہم کیا۔

ڈی سی فیصل آباد نے اس منفرد اقدام کے لیے نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں پر مشتمل مقابلوں کا انعقاد کرکے جیتنے والے کو ایک دن کا اعزازی ڈپٹی کمشنر بنانے کا اعلان کیا تو طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے مقابلوں میں شرکت کی۔

ان مقابلوں میں 10ویں جماعت کی طالبہ مروا بسرا نے نمایا کارکردگی دکھا کر فیصل آباد کی تاریخ کی پہلی بار کم عمر ترین "ڈپٹی کمشنر" ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

ایک دن کی اعزازی ڈپٹی کمشنر نے شاہانہ پروٹوکول سے دن کا آغاز کیا سرکاری گاڑی میں گھر سےدفتر پہنچیں۔

دفتر پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر عمران شیخ نے استقبال کیا اور پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔

اعزازی ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کی صدارت کی، اسکولوں کے دورے کئے، کمشنر اور آر پی او سے ملاقاتیں کیں اور ساتھ ہی دبنگ فیصلے بھی کئے۔

واضح رہے کہ مروا بسرا نے نصابی سرگرمیوں میں 1072 نمبر حاصل کئے اور مصوری میں صوبائی اور تقریری مقابلوں میں ضلعی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے نمایا رہیں اور میرٹ کی بنیاد پر یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

مروا بسرا مستقبل میں سی ایس ایس کرکے حقیقت میں اس کرسی کو اپنا بنانے کی خواہاں ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمران شیخ نے بتایا کہ کووڈ 19 کے بعد بچوں کو دوباہ نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کی جانب لانے کے لیے  سابق کمشنر ثاقب منان سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس مقابلے کا آئیڈیا آیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح بچوں کو ایک بار پھر تعلیمی سرگرمیوں کی جانب راغب ہونے میں مدد ملے گی