Saturday, 16 December 2023

مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، سبزی فروش دام پاؤ میں بتانے لگے


 مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، سبزی فروش دام پاؤ میں بتانے لگے


 مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو گیا۔ سبزی فروش سبزیوں کے دام پاؤ کے حساب سے بتانے لگے۔مہنگائی نے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں لوگوں کی قوت خرید سے باہر کر دیں۔ مارکیٹ کمیٹی کی لسٹ میں پیاز 150 روپے، مارکیٹ میں 200 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا۔ ٹماٹر بھی 105 روپے کے بجائے 160 روپے فی کلو تک بک رہا ہے۔لہسن اور ادرک نے تو حد ہی پار کر دی۔ لہسن چائنہ 590   روپے  کے بجائے 850  روپے فی کلو تک دستیاب ہے۔ ادرک تھائی لینڈ 390 روپے  کے بجائے 750 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ میں مچھلی کی فروخت کی وجہ سے برائلر کی کھپت میں کمی آ گئی۔ برائلر گوشت 7 روپے سستا ، نئی قیمت 463 روپے فی کلو مقرر ہو گئی۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن کا اضافہ ہوا۔ انڈے 346 روپے سے بڑھا کر 348 روپے درجن مقرر ہو گئے۔خریدار کہتے ہیں حکومت ریلیف دے تاکہ لوگ آسانی سے خریداری کر سکیں۔اب تو ریٹ کلو یا دھڑیوں میں نہیں پاؤ میں آویزاں کئے جاتے ہیں۔

حریم فاروق کی سی گرین میکسی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے


 حریم فاروق کی سی گرین میکسی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور فلم پروڈیوسر حریم فاروق کی سی گرین شیفون میکسی میں دلکش اداؤں پر مداح اپنا دل ہار بیٹھے۔حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر شیئر کیں جن میں وہ خوشگوار موڈ میں نظر آرہی ہیں۔ذکورہ تصاویر میں گرین پرنٹڈ شیفون میکسی میں ملبوس اداکارہ حریم بیڈ پر بیٹھی کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ عقب میں بیڈ پر انکا بیگ اور کچھ سامان بھی موجود ہے۔ان تصاویر میں حریم نے لباس کومکمل کرتے ہوئے جن نازک زیورات کا استعمال کیا ہے وہ بھی سب کی توجہ کامرکز بنے ہوئے تھے، حریم نے نہ صرف غضب ڈھاتے اپنےحسن کا مظاہرہ کیا بلکہ ساتھ ہی ان کی قاتلانہ مسکراہٹ پر مداح ایک بار بھر انکے سحر میں مبتلا ہوگئے۔حریم فاروق کی جانب سے جاری کردہ ان تصاویر پر مداحوں اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بے حد محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔

سجل اور صبا قمر پسندیدہ اداکارائیں، ایمان علی میرا کرش ہیں: سید جبران


 سجل اور صبا قمر پسندیدہ اداکارائیں، ایمان علی میرا کرش ہیں: سید جبران

معروف پاکستانی اداکار سید جبران نے کہا ہے کہ سجل علی اور صبا قمر میری پسندیدہ اداکارائیں جبکہ ایمان علی میرا کرش تھیں اور اب بھی ہیں۔حال ہی میں اداکار سید جبران نے دنیا نیوز کے مقبول ترین شو" مذاق رات" میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ایک سوال کے جواب میں سید جبران کا کہنا تھا کہ  انہیں محبت میں کبھی دھوکا نہیں ملا، البتہ ان کے ساتھ کیے گئے کچھ وعدوں کو لوگوں نے پورا نہیں کیا، انہیں سب سے زیادہ سجل علی اور صبا قمر پسند ہیں جب کہ ایمان علی ان کرش تھیں اور اب بھی ہیں۔اہلیہ سے محبت اور شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سید جبران نے بتایا کہ میری اور اہلیہ کی پہلی ملاقات لندن کی ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہوئی تھی، میں نے اہلیہ کو وہاں دیکھا اور پھر ہمارے درمیان تعلقات استوار ہوگئے۔سید جبران نے بتایا کہ  میں ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن شوٹنگ کے لیے گیا تھا اور محض چند ہی دن میں میرے اور اہلیہ کے درمیان تعلقات استوار ہوگئے اور پھر ہم نے 8 ماہ بعد اہل خانہ کی رضا مندی سے شادی کرلی۔انہوں نے اہلیہ کی خوبصورتی اور محبت کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ میری بیوی مجھ سے اس بات پر خفا رہتی ہیں کہ میں انہیں ہر وقت نہیں دیکھتا رہتا جب کہ میں انہیں دیکھتا ہی تو رہتا ہوں۔

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت حق کی فتح ہے

 پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ


العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت حق کی فتح ہے۔العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت پر ردعمل میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قائد میاں محمد نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں بریت پر ہم سب اللہ تعالیٰ کے ہاں سربسجود ہیں، ‏نوازشریف صرف میرے بھائی اور قائد ہی نہیں وہ پوری قوم کے لیڈر ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ نوازشریف کی بریت اور حق کی اس فتح سے جلد انکی قیادت میں پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کا دور واپس آئے گا، قائد ن لیگ کے صبر، ایمان اور استقامت کو سلام پیش کرتا ہوں،انکی بریت اس بات کا ثبوت ہے کہ جب معاملات اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دئیے جائیں تو وہ بہترین انصاف کرنے والا ہے۔ٹوئٹ کے آخر پر شہباز شریف نے ایک شعر بھی لکھا  "‏ہوتا ہے جادہ پَیما پِھر کارواں ہمارا"۔

حقائق سامنے لائے جائیں فیصلوں کے پیچھے کون سی بین الاقوامی قوتیں تھیں: جاوید لطیف


 حقائق سامنے لائے جائیں فیصلوں کے پیچھے کون سی بین الاقوامی قوتیں تھیں: جاوید لطیف

 مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ حقائق سامنے لائے جائیں فیصلوں کے پیچھے کون سی لوکل اور بین الاقوامی قوتیں تھیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ  نے کرم کیا اور نواز شریف کو بالآخر انصاف مل گیا، لیکن بہت دیر ہوئی انصاف ملتے، خوشی کے ساتھ غم بھی ہے کہ پاکستان کا کیا حال کر دیا گیا۔میاں جاوید لطیف نے کہا کہ اسی عمارت سے یہ نیکی بھی کی جائے اگر ان کرداروں کو بھی سامنے لایا جائے جو سابق فیصلوں کے پیچھے تھے۔

انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی انسانیت کی خلاف ورزی ہے: مشعال ملک


 انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی انسانیت کی خلاف ورزی ہے: مشعال ملک

معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا کہ انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی انسانیت کی خلاف ورزی ہے۔معاون خصوصی مشعال ملک نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم  نے غزہ میں دیکھا کہ کس طرح انسانیت کی تذلیل کی گئی، گزشتہ دو ماہ سے غزہ میں حالات کشیدہ ہیں، انڈین سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی انسانیت کی خلاف ورزی ہے، غزہ دنیا کیلئے ایک ٹیسٹ کیس ہے، غزہ میں نہتے بچوں اور خواتین پر ظلم ہو رہا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ انسانیت کی خلاف ورزی کو انڈین سپریم کورٹ نے سپورٹ کیا، یہ سب انڈیا کے قانون و انصاف پر سوال ہے، گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا، بھارتی سپریم کورٹ نے ثابت کر دیا وہ مودی اور آر ایس ایس کی کورٹ ہے۔

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے گرفتاری ڈال دی


 توشہ خانہ کیس، عمران خان کی عبوری ضمانت خارج، نیب نے گرفتاری ڈال دی

احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، نیب ٹیم کل عمران خان کا ریمانڈ حاصل کرے گی۔ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی جو کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو ہوئی۔احتساب عدالت کے جج نے عمران خان کی عبوری ضمانت سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سنادیا گیا۔ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ بادی النظر میں توشہ خانہ تحائف وصولی میں بے قاعدگیاں ہوئیں۔حکم کے بعد نیب نے سابق وزیر اعظم کی توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتاری ظاہر کردی ہے۔ نیب کے پراسیکیوٹر سردار مظفر نے کہا ہے کہ کل ہم سابق وزیر اعظم کا توشہ خانہ کیس میں جسمانی ریمانڈ حاصل کریں گے۔عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ رات 8 بجے عبوری ضمانت خارج کرنا عجب تماشہ ہے تاہم  ریمانڈ کے باوجود عمران خان اڈیالہ جیل میں ہی رہیں گے تاہم نیب ان سے تفتیش یہیں کرسکے گی۔

کھادذخیرہ کرنیوالوں کو معاف نہیں کریں گے،نگران وزیراعظم


 کھادذخیرہ کرنیوالوں کو معاف نہیں کریں گے،نگران وزیراعظم

تفصیلات کے مطابق  نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت ملک میں یوریا کھاد کی طلب، قیمت اور فراہمی پر ہنگامی جائزہ اجلاس ہوا  ،جس میں ملک میں یوریا کھاد کی حالیہ پیداوار، طلب اور کسانوں کو فراہمی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک میں یوریا کی پیداوار اور سٹاک گندم کی حالیہ فصل کیلئے کافی ہے۔ جبکہ بفر سٹاک کیلئے 2 لاکھ 20 ہزار میٹرک ٹن یوریا درآمد کی جا رہی ہے جس کی پہلی کھیپ آئندہ ہفتے تک پاکستان پہنچ جائے گی.صوبوں کی جانب سے سبسڈی فراہم کرنے کیلئے تمام صوبوں کی کابینہ میں سمریاں جلد منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی.نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ کسانوں کو یوریا کھاد کی حکومتی رعایتی نرخوں پر بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے.  ضلعی انتظامیہ کھاد کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف فوری کارروائی اور ذمہ داران کی نشاندہی کرکے قرار واقعی سزا یقینی بنائے ۔ یوریا کھاد پر حکومتی سبسڈی کسانوں، جو اس کے صحیح مستحق ہیں، تک پہنچائی جائے۔ ترجیحی بنیادوں پر یوریا کی بلا تعطل فراہمی کیلئے لائحہ عمل بنا کر فوری طور پر پیش کیا جائے۔ وزارت صنعت اور وزارت غذائی تحفظ صوبائی حکومتوں کو یوریا کھاد کی پیداوار اور رسد کے اعدادوشمار فراہم کرکے کھاد کی ذخیرہ اندوزی کو روکنے کیلئے کارروائیوں میں معاونت یقینی بنائے. صوبائی سرحدوں پر کھاد کی نقل وحمل کی نگرانی کی جائے، اور وہ کھاد جو صوبائی ضرورت کو پوری کرنے کیلئے ہو، اس میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے کھاد کی کسانوں کو حکومتی رعایتی قیمت پر فراہمی یقینی بنا کر رپورٹ کل تک پیش کریں،یوریا کھاد پر سبسڈی کا بوجھ تمام صوبے اپنی اپنی کھپت کے تناسب سے اٹھائیں،فصل کی بوائی کے دوران یوریا کھاد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صوبوں اور متعلقہ صنعت سے مشاورت سے ایک جامع فریم ورک مرتب کرکے پیش کیا جائے۔

پاکستانیوں نے کس لڑکی کو سب سے زیادہ سرچ کیا ؟


 پاکستانیوں نے کس لڑکی کو سب سے زیادہ سرچ کیا ؟


گوگل نے مجموعی طور پر 8 مختلف کیٹیگریز میں پاکستانیوں کی پسندیدہ سرچز کی فہرست جاری کی ہے،ان کیٹگریزمیں کرکٹ گیمز، ایونٹس/ Occasions، ہاؤ ٹو، نیوز، ریسیپی، ٹی وی شوز اور فلمیں، ٹیکنالوجی اور شخصیات  شامل ہیں۔پاکستان میں اس سال لوگوں نے جس شخصیت کو سب سے زیادہ سرچ کیا وہ ٹک ٹاکر حریم شاہ ہیں اور اس کے بعد دوسرے نمبر پر علیزے سحر تھیں، دیگر لوگوں کی فہرست بھی کچھ اس طرح تھی۔

شوگر،بلڈپریشراور امراض قلب کی ادویات نایاب کیوں ہو گئیں ؟ وجہ جانیے


 شوگر،بلڈپریشراور امراض قلب کی ادویات نایاب کیوں ہو گئیں ؟ وجہ جانیے


کراچی(      )شہر قائد میں بلیک میں فروخت کے باعث دواؤں کا بحران برقرار ہے ، شوگر،بلڈپریشر،درددل کی دوائیں نہ ملنے سے مریض رل گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جان بچانے والی دوائیں نایاب ہوگئیں ، جس کے باعث ملک بھر میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور شوگر،بلندفشارخون اورامراض قلب کی کئی دوائیں نہ ملنے سے مریضوں کی جان کو خطرہ ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں صرف او پی ڈی سروس فراہم کی جاتی ہے جبکہ جان بچانے والی ادویات کی قلت کے ساتھ دستیاب ادویات کی مارکیٹ میں من مانی قیمتیں وصول کی جاتی ہیں۔جان بچانے والی ادویات کی قلت نے مریضوں کے لیے صورت حال سنگین بنادی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق ڈریپ اور محکمہ صحت کی جانب سے عملی اقدامات نہ ہونے کے سبب ادویات کی قلت اور بلیک میں فروخت ہو رہی ہے ۔

خواب ہے میرا جنازہ بہت اچھا ہو، کوئی دنیاوی خواہش نہیں، آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں'، نیلم منیر

 '


خواب ہے میرا جنازہ بہت اچھا ہو، کوئی دنیاوی خواہش نہیں، آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں'، نیلم منیر کا سوشل میڈیا پر مداح کو جواب

 اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ میری کوئی دنیاوی خواہش نہیں بلکہ آخرت کی تیاری کرنا چاہتی ہوں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اداکارہ نیلم منیر کا کہنا تھا کہ زندگی کا مقصد آخرت ہے، موت برحق ہے اور میرا خواب ہے کہ میرا جنازہ بہت اچھا ہو، اللہ تعالیٰ کے حکم سے جنت میں بلند مقام عطا ہو۔ انہوں نے بخشش کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر رحم فرمائیں، مجھے بخش دیں، ہدایت عطا کریں اور ان لوگوں میں شامل کر لیں جو اللہ تعالیٰ کو بہت پسند ہیں۔