Monday, 7 March 2022
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے پرائم منسٹر ہاؤس میں آرمی چیف کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سےمتعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
چوہدری پرویز الہی سے صوبائی وزرا پنجاب کی ملاقات کہانی میں نیاموڑ
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کی قیادت نے تحریک انصاف کو بڑے سیاسی فیصلے لینے کا مشورہ دے دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جو سیاسی حالات ہیں اس کا تقاضا ہے کہ آگے بڑھ کر حکومت پہلے فیصلہ لے۔ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حالات تیزی سے حکومت کے ہاتھ سے نکل رہے ہیں۔چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ جو پہلے فیصلہ لیتا ہے سیاست میں اس کو برتری حاصل ہوجاتی ہے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا کہ لمحہ بہ لمحہ صورت حال تبدیل ہورہی ہے، اس صورتحال پر مشورہ بھی ہورہا ہے اور رابطے بھی ہورہے ہیں۔
صدر، وزیراعظم ، آرمی چیف کا سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پراظہارِ افسوس
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا کرے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق صدر محمد رفیق تارڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔سابق صدر رفیق تارڑ کے انتقال پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اظہار تعزیت کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔خیال رہے کہ پاکستان کے سابق صدر محمد رفیق تارڑ طویل علالت کے بعد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں:مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ کل کیا ہو گا یہ صرف اللّہ تعالیٰ کی ذات جانتی ہے مگر عمران خان کے ساتھ جو بھی ہو رہا ہے وہ مکافات عمل کے سوا کچھ نہیں۔کرسی اور طاقت کا غلط استعمال اور اس کو دائمی سمجھ لینے والے کا انجام ایسا ہی ہوتا ہے، سیاست میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں اور حکومت بھی آنی جانی شے ہے مگر تکبر اور ظلم انسان کے آگے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تکبر اور گھمنڈ کا پہاڑ آج جب ان لوگوں کے در پر حاضری دے رہا ہے جن سے ہاتھ ملانے کو وہ اپنی توہین سمجھتے تھے تو زندگی اور سیاست کے طالبعلم سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔مریم نواز نے کہا ہے کہ 4 سال عوام کی طرف سے مجرمانہ بے حسی اور غفلت برتنے والے ،مہنگائی اور نااہلی سے انکی زندگیاں تباہ کرنے والے کو آج اچانک جلسوں میں روتا دھوتا دیکھ کر جھرجھری آتی ہے۔مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ریاستی طاقت استعمال کر کے دوسری جماعتوں کو توڑنے کی کوششش کرنے والے کا ایک ایک لمحہ اب اراکین کی منتیں کرنے میں صرف ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسان کو انسان نہ سمجھنے والے کا یہی انجام ہوتا ہے، یہ سب مکافات عمل ہے، مجھ سمیت سیاست اور زندگی کے طالب علم ضرور غور کریں۔
عوام سازش نہیں نا اہلی کی سزا بھگت رہے : شہباز
مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے وزیراعظم کی تقریر کے ردعمل میں کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت اپنی نااہلی، بدعنوانی اور بڑی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے کبھی بھی مضحکہ خیز خیالات کی کمی نہیں رکھتی۔ عوام کسی سازش کی نہیں، ناقص پالیسیوں اور نا اہلی کی سزا بھگت رہے ہیں۔ جب آپ اپنے ہی ایک بلبلے میں رہتے ہیں تو آپ کو ہمیشہ ہر چیز کا جواز مل جاتا ہے ۔ مریم نوازنے کہاہے کہ ابھی توکھیل شروع ہواہے اورآپ پہلے ہی ہارچکے ہیں،کچھ سپورٹس مین سپرٹ دکھائیں۔اپنے ٹویٹس میں مریم نوازنے وزیراعظم پرطنزکرتے ہوئے کہاگھبراکیوں گئے اوربوکھلائی ہوئی تقریریں کیوں کررہے ہیں،اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے ، اسکو اخلاقی اقدار ، دشمنی کا ظرف نہ عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہوتا ہے ،پہلے اس نے سب کو گالیاں دیں اور پھر کہا ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیات تھی،اللّہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے ۔احسن اقبال نے کہا کہ میلسی میں ایٹمی طاقت کے وزیر اعظم کا خطاب تھا یا کسی فلمی مولا جٹ کا؟ کیا پاکستان کو سفارتی سطح پہ پہلے ہی کافی تنہا نہیں کر دیا جو آج مزید تڑکا لگا دیا ، ہمیں نہ ڈراؤ ہم سے اور کیا کرو گے ؟،تمھاری کال کوٹھریوں کو بھگت چکے ہیں اب اپنی باری کا انتظار کرو۔ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نااہل نے تقریر میں اپنی شکست کا اعتراف کیا ، عمران خان کی لائی"ترقی" کے بھیانک ثمرات ہیں۔ 2 سال سے ایف بی آر سیلز ٹیکس ری فنڈ کرنے میں ناکام ہے ۔ ریونیو بڑھ گیا ہے تو سیلز ٹیکس ری فنڈز کی ادائیگی دو سال سے بند کیوں ہے ؟ اربوں روپے کی عدم ادائیگی عمران خان کے دعووں کی نفی ہے ۔
بلاول نے وزیراعظم کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دیدیا
عمران خان نے ناراض ارکان کاٹاسک کسے سونپ دیا؟
لاہور میں ترین گروپ کا اہم اجلاس، علیم خان، صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی کی شرکت
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صوبائی وزیر علیم خان بھی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر پہنچ چکے ہیں ، اجلاس میں جہانگیر ترین لندن سے وڈیو لنک پر شریک ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے اور آئندہ جہانگیر ترین کی قیادت میں چلیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ آج کی ملاقات اکٹھے چلنے اور مشاورتی ملاقات تھی اور یہ دکھانا تھا کہ اگر جہانگیر ترین ملک میں نہیں ہیں تو بھی ان کی سربراہی میں ہی ملاقات کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ ہیں۔جہانگیر ترین کے دوسرے رکن نے کہا کہ علیم خان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں کہ وہ جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوئے۔
راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے دن آسٹریلیا کی وکٹیں روکنے میں ناکام
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 27 رنز درکار ہیں۔گزشتہ شام سے شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا،پچ اور گراونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع کیا گیا۔سٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز اسٹیو اسمتھ اور مارنس نے کیا،دونوں کھلاڑیوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 108 رنز جوڑے، مارنس 90 رنز بنا کر شاہین کی گیند پر سلپ میں کیچ دے بیٹھے۔اسٹیو اسمتھ 78 جب کہ کیمرون گرین نے 48 بنائے، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، اور ساجد خان نے ایک ایک جب کہ نعمان علی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاد رہےکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھیں۔
خواتین کے عالمی دن پر سائیکوپ اور آواز دو کے زیر اہتمام دیہی فورمز کا اجتماع منعقد ہوا
مظفرگڑھ)
خواتین کے عالمی دن پر سائیکوپ اور آواز دو کے زیر اہتمام دیہی فورمز کا اجتماع منعقد ہوا جس سے ایم پی اے سید رضا حسین بخاری، میڈم ام کلثوم سیال ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائیکوپ، خواتین کے حقوق کی علمبردار مختاراں مائی، کلیم اللہ قائم خانی ڈسٹرکٹ منیجر آواز دو ،حافظ عمر خان گوپانگ سابق چیئرمین ضلع کونسل مظفرگڑھ و ممبر ڈسٹرکٹ فورم، میاں طارق صدر ہیلو آرگنائزیشن، قاری شکیل احمد سعیدی، محمد افضل چوہان ممبر ڈسٹرکٹ فورم ،چنوں رام ممبر ڈسٹرکٹ آواز فورم، رانا ممتاز ایڈوکیٹ، علی عمران و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھریلو تشدد پر قانون سازی پر عملدرآمد وقت کی ضرورت ہے اور خواتین پر تشدد کے خاتمہ کیلئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اس سلسلہ میں آواز دو پروگرام اپنا اہم کردار ادا کررہا ہے اور آواز دو پروگرام کے تحت خواتین، خواجہ سرا، اقلیتوں سمیت بچوں کی مزدوری، بچیوں کی کم عمری اور زبردستی کی شادیوں کے خلاف عوام کو آگاہی دینے کے حوالے سے کام کر رہے ہیں جس سے خاطر خواہ نتائج سامنے آ رہے ہیں مقررین نے مزید کہا کہ خواتین پر تشدد اخلاقی، مذہبی اور معاشرتی حوالے سے ایک قبیح فعل ہے جس کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اس موقع پر پینل ڈسکشن بھی کی گئی اور گروپ ورک بھی کیا گیا جبکہ شرکا کے مقامی اداروں سے متعلقہ مسائل اور چائلڈ لیبر، کم عمری و جبری شادیوں کے علاوہ صنفی تشدد کے حوالے سے متعدد سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دئیے گئے جبکہ آواز دو پروگرام کے تحت مصباح حظلم ، تہمینہ بی بی، چنوں رام نے معاشرتی تبدیلیوں کے حوالے سے اپنی کہانیاں کی تفصیلات سے بھی شرکا کو آگاہی دی اس موقع پر کرن زینب نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سر انجام دئیے جبکہ علی عمران ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور، شفیق الرحمٰن ملک ڈسٹرکٹ منیجر راستی،کاظم بخاری سابق ناظم، قاری ملازم حسین سعیدی کے علاوہ محکمہ سوشل ویلفیئر، ریسکیو 1122، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت و دیگر محکمہ جات کے نمائندگان بھی موجود تھے
لک کو سر سبز و شاداب کرنا گو کمپنی کا مشن ہے محمد جاوید
رینالہ خورد:گو کمپنی کا مشن ہے کہ پاکستان کے ہر کونے کو سر سبز وشاداب بنایا جائے یہ ہمارا نصب العین ہے اور صدقہ جاریہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر سال میں دو دفعہ جنوری، فروری اور مارچ کے مہینوں میں یہ مہم شروع ہوتی ہے ان خیالات کا اظہار ریجنل سپروائزر گو کمپنی محمد جاوید نسیم نے مہم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گو کمپنی کے سی او چیئرمین میاں خالد کی خصوصی کاوش اور انتظامیہ میں کرنل انوار خورشید کی طرف یہ صدقہ جاریہ کیا جاتا ہے گو کمپنی ہر سال میں دو دفعہ ڈیڑھ لاکھ مالیتی ایک سیزن میں 3 لاکھ پودا پورے پاکستان کی سرکاری غیر سرکاری اداروں ،سکول ،کالج، موٹروے، آرمی سمیت تمام اداروں میں ایک میٹینگ کے بعد ان کی کہی ہوئی جگہ پر فی سبیل اللہ پہنچائے جاتے ہیں اور ہمارے مالی اس کو لگا کر بھی دیتے ہیں یہ صدقہ جاریہ گو کمپنی کی طرف سے الله کے حکم سے ہمیشہ جاری و ساری رہے گا ۔