Thursday, 25 November 2021

محمد رضوان کو تھپڑ، گراونڈ سے نکال دیا گیا

دبئی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اوراوپنر محمد رضوان ٹی 20 کرکٹ میں سب سے بہترین اوسط کے ساتھ ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ۔محمد رضوان کی ٹی 20 اوسط اس وقت 52 اعشاریہ 77 ہے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک ہزار رنز 52 اعشاریہ 72 کی اوسط کے ساتھ مکمل کیے تھے۔محمد  رضوان، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ نام، جنہوں نے نہ صرف اپنی کارکردگی سے شائقین کے دلوں میں جگہ بنائی بلکہ کرکٹ ٹیم کا بھی ایک لازم جز بن گئے، بچپن کی یادیں ہیں کہ پیچھا نہیں چھوڑتیں،کرکٹ کا جنون تھا مگر کھیلنے کا سامان تھا نہ کوئی پیسہ۔ ایک مرتبہ کرکٹ اسٹیڈیم دیکھنے چلے گئے مگر تھپڑ کھا کر واپس لوٹ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک انٹرویو میں محمد رضوان نے بتایا کہ ان کا تعلق ایک متوسط گھرانے سے تھا، انہیں بچپن سے کرکٹ کھیلنے کا بے حد شوق تھا لیکن محدود وسائل کے باعث کرکٹ کا سامان خریدنے کی سکت نہ تھی۔خاندان میں کوئی کرکٹ کو پسند نہیں کرتا تھا،بس  ان کے دادا نے ایک مرتبہ میچ دیکھنے کے لیے ٹیلی ویژن  لے کر دیا جو انہوں نے فروخت کر کے بلا اور گلوژ لے لیے۔

 

Thursday, 18 November 2021

شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور وار، پارکنگ فیس بڑھانے کا اہم فیصلہ

 

شہریوں پر مہنگائی کا ایک اور وار، پارکنگ فیس بڑھانے کا اہم فیصلہ کر لیا گیا۔ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید نے لاہور پارکنگ کمپنی کا ریونیو بڑھانے کے لئے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کر لیں۔

میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید  کی زیر صدارت شہر میں پارکنگ مسائل پر اجلاس ہوا۔ لاہور پارکنگ کمپنی کی چیئرپرسن روبینہ سلہری، سی ای او سحرش ملک اور دیگر شریک ہوئے۔ شہر میں پارکنگ مسائل، کمپنی کی کارکردگی اور مالی مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

میئر لاہور نےکمپنی ریونیو بڑھانے کے لئے ایک ہفتے میں تجاویز طلب کر لیں۔ کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ پارکنگ ریٹس بڑھا کر کمپنی ریونیو بڑھایا جائے گا۔ کمپنی افسروں کو پارکنگ ریٹ بڑھانے کی بورڈ سے منظوری لینے کے ہدایات کی ہیں۔ موٹرسائیکل کی پارکنگ فیس 10 سے بڑھا کر 20 روپے اور گاڑی کی پارکنگ فیس 50 روپے کی جائے۔میئر لاہور نے غیر قانونی پارکنگ سائٹس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی اور کہا کہ پرائیویٹ پارکنگ چلانے والوں سے 30 فیصد منافع لیا جائے۔

کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کا کہنا ہے کہ شہر میں نوٹیفائی پارکنگ سائٹس کی تعداد 214 سے بڑھا کرفوری 244 کی جائے۔ 



ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے لاہور میں 3 مریض دم توڑ گئے

 ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے لاہور میں مزید 3 مریض دم توڑ گئے، 225 افراد ڈینگی بخار میں مبتلا، کنفرم مریضوں کی تعداد 16 ہزار 476 ہو گئی، شہر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1010 مریض زیر علاج ہیں۔

سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب بھرسے ڈینگی کے 306 مریض رپورٹ ہوئے، مریضوں کی مجموعی تعداد 22 ہزار 616 ہو چکی، صوبہ بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 5 اموات رپورٹ ہوئیں، جن میں سے تین کا تعلق لاہورسے ہے جبکہ خانیوال اور گوجرانوالہ سے ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی۔

رواں سال ڈینگی بخار کے باعث 105 افراد جان کی بازی ہار چکے، صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے 1487 مریض زیرعلاج ہیں، گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 203 ان ڈور اور آؤٹ ڈور مقامات سے لاروا تلف کیا، لاہور میں22 ہزار 919 ان ڈور مقامات کو چیک کیا




اسموگ کا زور: نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنیکا حکم


  لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ پر قابو پانے سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے نجی اداروں کے 50 فیصد ورکرز کو گھروں میں بیٹھ کر کام کرنے کا حکم کر دیا۔ عدالت نے اسکول بند کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت پنجاب فوری نوٹیفکیشن جاری کرے، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر میٹنگ کی جائے، اسموگ پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔

دوسری جانب لاہور میں اسموگ نے ڈیرے ڈال لئے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس مجموعی طور پر 367 پر پہنچ گیا۔ شہری آنکھوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو گئے۔لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایئر کوالٹی انڈیکس 563، گلبرگ میں 564، ڈیوس روڈ میں 513 ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی ایچ اے فیز 2 میں 487، ٹاؤن شپ میں 465، بحریہ آرچرڈ میں 413، علامہ اقبال ٹاون میں 422، پنجاب یونیورسٹی میں 475، ایڈن کاٹیجز 406، انارکلی بازار میں 416 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، موجود درجہ حرارت 17 ڈگری تک جا پہنچا جبکہ درجہ حرارت 28 ڈگری تک جانے امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

پہلی فرصت میں سعد رضوی سے ملاقات کرنے کے لئے جاؤں گا: اعجاز چودھری

  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجازاحمد چودھری نے کہاہے کہ حافظ سعد رضوی کی رہائی خوش آئند عمل ہے، پہلی فرصت میں سعد رضوی سے ملاقات کرنے کے لئے جاؤں گا

تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی رہائی پر اپنے ردِعمل کااظہا رکرتے ہوئے اعجاز چودھری نے کہاکہ امید کرتے ہیں کہ سعد رضوی ملکی سیاست میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلا کر ان سے کیاگیاوعدہ پورا کردیا ہے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پاکستان کی تاریخی جیت ہوئی ہے، الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق جیسے قوانین منظور ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ مجرموں مفروروں اور جعلی بیماروں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، پوری قوم کو مبارک ہو، کرپٹ اپوزیشن کے سیاسی بے روزگاروں اور یتیم ٹولے کو مشترکہ اجلاس میں منہ کی کھانی پڑی

این اے 133 ضمنی انتخاب کے لئے پی ٹی آئی نے ووٹرز کو الیکشن ڈے پر گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

 واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار جمشید اقبال چیمہ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تھے،ان کی کورنگ امیدوار مسرت جمشید اقبال چیمہ کے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے تھے جس کے بعد دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تاہم وہاں سے بھی کاغذات نامزدگی مسترد ہوچکے تھے۔ اس حلقے میں پی ٹی آئی ناک آؤٹ ہوچکی ہے جس کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرحوم رہنما پرویز ملک کی نشست پر ہونے والے الیکشن میں ان کی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم گل مدمقابل ہونگے۔

کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے حکمت عملی اپناتے ہوئے ووٹرز کو الیکشن ڈے پر گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

صدر وسطی پنجاب اعجاز چودھری نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو سپورٹ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، پی ٹی آئی کا ووٹر این 133 کے ضمنی انتخاب میں کسی کو ووٹ کاسٹ نہیں کرے گا۔

اعجاز چودھری کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پالیسی منظر عام پر آ گئی ہے اور مسلم لیگ ن کی دشمنی میں قطعی طور پر پیپلز پارٹی کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے تبدیلی نہیں آنے دیتے، وزیراعظم


وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جو لوگ پرانے کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ تبدیلی نہیں آنے دیتے، مرے ہوئے لوگوں کے ووٹوں کا اندراج کرایا ہوا ہے، کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے جدت نہیں لانا چاہتے۔

وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پورٹل کے آغاز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ہم نے کبھی اوورسیز پاکستانیوں کو اثاثہ نہیں سمجھا، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے ہر حکومت ان کی قدر کرے گی، اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی جمہوریت میں شامل کرلیا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پاور آف اٹارنی کا بڑا مسئلہ تھا ہم نے ان کا یہ معاملہ بھی حل کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے دنیا کو بدل دیا ہے، ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے سے زیادہ احمقانہ بات اور کیا ہوسکتی ہے اس لیے ہمیں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کی منظوری سے بہت خوشی ہوئی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جو لوگ پرانے کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ تبدیلی نہیں آنے دیتے، مرے ہوئے لوگوں کے ووٹوں کا اندراج کرایا ہوا ہے، کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھانے والے جدت نہیں لانا چاہتے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر میں آٹومیشن کی کوشش کی لیکن اسے ایف بی آر نے ہی رکوا دیا، یوٹیلیٹی اسٹورز میں جانچ کے لیے اقدامات کا فیصلہ کیا لیکن یوٹیلیٹی اسٹور میں کام کرنے والوں نے ہی اسٹے آرڈر لے لیا، گزشتہ سال 15 لاکھ ووٹ ضائع ہوئے، پاکستان کا مسئلہ ہی یہ ہے کہ کرپٹ سسٹم کو بچانے والے بیٹھے ہیں، لیکن امید ہے ای وی ایم سے تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ 1970ء کے بعد الیکشن شفاف نہیں ہوئے، تین سال کی کوشش کے بعد ٹریک اور ٹریس سسٹم لا رہے ہیں، ای وی ایم سے دھاندلی کے تمام راستے بند ہو جائیں گے، اپوزیشن سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی کیوں مخالف ہے، اوورسیز پاکستانیوں کے پیسے سے ملک چلتا ہے لیکن ان کے پاس ووٹ کا حق نہیں تھا جو کہ غلط تھا۔

انتخابی نظام کو کنٹرول کیا جارہا ہے، زبردستی کا نظام قبول نہیں کرینگے، فضل الرحمان

 


پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل انتخابی نظام کو کنٹرول کیا جارہا ہے۔

کوئٹہ میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ خلافت عثمانیہ کے زوال کے بعد یورپ سرمائے پر قابض ہوگیا، مسلمان اب یورپ کی معیشت کے آگے ہاتھ پھیلا رہے ہیں، دنیا بھر میں تبدیلیاں آرہی ہیں اور پاکستان بھی عالمی تبدیلیوں کے زد میں ہے، سپر طاقتیں تبدیل ہوتی رہتی ہیں، آنے والے مستقبل میں امریکہ کی بجائے چین معیشت کی قیادت کریگا، ہم نے پاکستان کا مفاد دیکھنا ہے، 70 سال امریکہ کی غلامی میں گزار لیے۔

فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی قوتوں کے پاس اسلامی معاشرے کو بگاڑنے کیلئے عمران خان سے بہتر کوئی نہیں ، میرے پاس اعلیٰ سطح وفد بھیجا گیا جس نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ گزارہ کریں، اس سلسلے میں تین میٹنگ ہوئی میں نے کہا کہ میری ترجیح اپنا مفاد نہیں، مجھے کہا گیا کہ آپ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہتے ہو۔

سربراہ پی ڈی ایم نے مزید کہا کہ الیکشن آرہے ہیں تو اس انتخابی نظام کو کنٹرول کیا جارہاہے، تاہم پی ڈی ایم نے اب کمر کس لی ہے ، ملک کو خلاف آئین اقدامات سے نہیں چلایا جاسکتا اور زبردستی کا کوئی نظام قبول نہیں کرینگے، 25 جولائی2018 ملکی تاریخ کا سیاہ دن تھا، جس کردار نے 2018 کے الیکشن کرائے اسی کردار نے 17 نومبر کو ترامیم کرائیں، کل 17 نومبر کو 51 قوانین پاس کیے گئے، لیکن جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم نے فیصلہ کن جدوجہد کیلئے مشاورت کرلی ہے۔

آسٹریلیا میں کروڑوں سرخ کیکڑوں کی سالانہ نقل مکانی جاری

اپنی شوخ سرخ رنگت کی بنا پر انہیں آتشیں (فلیم) سرخ کیکڑے کہا جاتا ہے۔ اب یہ حال ہے کہ یہ گرمی کے باعث کرسمس جنگلات سے نکل کر تیزی سے سمندر کی طرف بھاگ رہے ہیں اور سڑکوں، پلوں اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ساحل تک پہنچ رہے ہیں۔پرتھ: 

آسٹریلیا میں کرسمس جزائر کے پاس کی کئی ایک سڑکوں کو سواریوں کے لیے بند کردیا گیا ہے کیونکہ قریبی جنگلات سے سرخ کیکڑوں کی بڑی تعداد سمندر تک جارہی ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق اس سال پانچ کروڑ کیکڑے نقل مکانی کررہے ہیں۔


اگرچہ بڑے روڈ گاڑیوں کے لیے بند کردیئے گئے ہیں لیکن کرسمس جزائر کے پارک کا عملہ انہیں جھاڑو سے ہٹا کر سڑک صاف کرنے پر مامور ہے تاکہ وہ پاؤں یا کار تلے روندے نہ جائیں۔ اس اتوار کو ڈرمسائٹ نامی علاقے کے لوگ بہت مشکل سے اپنے گھروں سے نکل پائے کیونکہ وہاں سرخ کیکڑوں کی یلغار ہوچکی تھی جو فٹ پاتھ، سڑکوں اور اطراف میں موجود تھے۔


نیشنل پارک کی قائم مقام مینیجر بیانکا پریسٹ کہتی ہیں کہ یہ دلفریب واقعہ ہرسال رونما ہوتا ہے۔ جنگلی حیات کے ممتاز ماہر سر ڈیوڈ اینٹن بورو کے مطابق یہ خوبصورت فطری منظر ہے کہ گویا ایک طویل سرخ قالین جنگلات سے ہوتا ہوا سڑکوں تک جارہا ہے اور سمندر میں جاکر مل رہا ہے۔اس منظر کو دیکھنے کے سیاح دوردراز علاقوں بلکہ دیگر ممالک سے بھی آتے ہیں۔ فی الحال پارک انتظامیہ نے کئی سڑکیںiکو رکاوٹوں سے بند کردی ہیں۔

ماہرین کے مطابق اکتوبر کا نومبر میں آسٹریلیا کی گرمیوں کے بعد بارشوں کا موسم آتا ہے۔ اس طرح وہ سمندر کی مٹی میں نسل خیزی کے لیے جمع ہوتے ہیں اور اس کے بعد دوبارہ جنگلات کا رخ کرتے ہیں۔


اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی سروس کا افتتاح

 کراچی: 

وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی سہولت دیتے ہوئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی سروس کا افتتاح کر دیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق نئی سہولت کی بدولت اب سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی آن لائن حاصل کر سکیں گے، جدت آمیز سروس کی بدولت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بے پناہ آسانی پیدا ہو جائے گی، اس سے پہلے انہیں پاور آف اٹارنی کے حصول کے لیے طویل سفر طے کر کے متعلقہ ملک کے سفارت خانے یا قونصلیٹ جانا پڑتا تھا۔

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی سروس کا افتتاح

اسٹاف رپورٹر 4 گھنٹے پہلے
اب سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی آن لائن حاصل کر سکیں گے، نادرا (فوٹو : فائل)

اب سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی آن لائن حاصل کر سکیں گے، نادرا (فوٹو : فائل)

 کراچی: وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی سہولت دیتے ہوئے ڈیجیٹل پاور آف اٹارنی سروس کا افتتاح کر دیا۔

ترجمان نادرا کے مطابق نئی سہولت کی بدولت اب سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی آن لائن حاصل کر سکیں گے، جدت آمیز سروس کی بدولت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بے پناہ آسانی پیدا ہو جائے گی، اس سے پہلے انہیں پاور آف اٹارنی کے حصول کے لیے طویل سفر طے کر کے متعلقہ ملک کے سفارت خانے یا قونصلیٹ جانا پڑتا تھا۔

نادرا نے وزارت خارجہ کے اشتراک سے اس سلسلے میں آن لائن نظام متعارف کیا ہے، درخواست گزار آن لائن پاور آف اٹارنی کے اجراء کی درخواست جمع کرا سکیں گے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق ہر سال 73 ہزار سے زائد سمندر پار پاکستانیوں کو پاور آف اٹارنی کے حصول کے لئے ذاتی طور پر اپنے متعلقہ ملک کے پاکستانی مشن یا سفارت خانوں میں جانا پڑتا تھا، ابتدائی طور پر یہ آن لائن سروس بیرون ملک پاکستان کے 10 مشن میں شروع کی گئی ہے، تمام دیگر مشن میں بھی فراہم کر دی جائے گی۔

یہ پڑھیں : جو لوگ کرپٹ نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہ تبدیلی نہیں آنے دیتے، وزیراعظم

طارق ملک کے مطابق آزمائشی مرحلے کے 10 مشن میں امریکا میں واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، شکاگو، ہاؤسٹن اور لاس اینجلس جبکہ برطانیہ میں لندن، برمنگھم، مانچسٹر، گلاسکو اور بریڈ فورڈ میں پاکستان کے مشن شامل ہیں، نادرا کی بنائی ہوئی پاور آف اٹارنی تصدیق کی اس جدت آمیز سہولت میں پاک آئی ڈی آن لائن کی جدید ترین بائیو میٹرک تصدیق کی سہولیات کو استعمال کیا گیا ہے۔

نادرا کے مطابق درخواست گزار کو کاغذ پر اپنے اور دو گواہوں کے انگوٹھے کے نشانات لگا کر انہیں اسکین کرنا ہوگا، پھر اپ لوڈ کرنا ہو گا جن کی تصدیق نادرا کے ڈیٹا بیس سے کی جائے گی، بایو میٹرک تصدیق کے بعد نادرا کی جانب سے وڈیو انٹرویو ماڈیول کا انتظام کیا گیا ہے، متعلقہ پاکستانی مشن کے قونصلرآفیسر اس درخواست دہندہ اور گواہان کا انٹرویو کریں گے، پاور آف اٹارنی جاری کرنے کے لئے ان کی رضامندی حاصل کریں گے۔نادرا کے مطابق اس سروس میں اسکین شدہ دستاویزات اور تصویریں اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی شامل ہے، پاکستانی مشن کے قونصلر آفیسر نادرا کے ڈیٹا کی روشنی میں فراہم کی گئی معلومات کا موازنہ کر کے ان کی تصدیق بھی کر سکتے ہیں۔ یہ خصوصیات عالمی سطح پر تسلیم شدہ معیار “ای- کے وائی سی” کے عین مطابق ہیں۔ نادرا، پاک آئی ڈی لائیو چیٹ کے ذریعے درخواست گزاروں کو پیش آنے والے مسائل پر قابو پانے کے لئے جاری بنیاد پر معاونت بھی فراہم کرے گا۔

کیا آپ انار کے ان حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

 انار ایک ایسا پھل ہے جسے پاکستان میں کافی پسند کیا جاتا ہے ، اس وقت انار کا موسم ہے اور عوام کافی شوق سے  اسے خرید رہے ہیں لیکن کیا آپ اس پھل کے حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

انار ذائقے میں جتنا لذیذ ہوتا ہے اتنا ہی صحت کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق انار کے استعمال سے  انسانی جسم کو کئی فائدے  ہوتے ہیں جبکہ اس  کو کھانے سے مختلف بیماریوں سے بھی دور رہا جاسکتا ہے ۔

تحقیق کے مطابق انار ایک مکمل غذائیت سے بھرپور پھل ہے جس میں فائبر، پروٹین، وٹامن سی اور پوٹاشیم  موجود ہوتا ہے۔

اس  کے علاوہ انار قلت خون دور کرنے کا ایک بہترین ذریعہ بھی ہے۔

انار نہ صرف خوبصورتی میں چار چاند لگاتا ہے بلکہ جوڑوں کے درد سے بھی نجات دلاتا ہے، اس کے علاوہ خواتین کو  بریسٹ کینسر جیسی بیماری سے بھی بچاتا ہے ۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ انار کا جوس پیتے ہیں تو آپ دل کی بیماریوں سے بھی بچ سکتے ہیں ۔

اس کے علاوہ انار کے استعمال سے آپ بلڈ پریشر بھی کنٹرول کر سکتے ہیں اور یہ انسان کی یادداشت کو بہتر بنانے کیلئے بھی کافی مفید ہے۔


ملک میں سونا 2 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوگیا

 ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج سونا 2 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے بڑھ گئی ہے۔

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کر 106310 روپے ہوگئی ہے۔

22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 97451 ہے۔ اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر  2 ڈالر کم ہوکر 1860ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔


چاول چوری کی مخبری کرنے کے شک پر ملزمان کی فائرنگ، ایم اے کی طالبہ جاں بحق

 گوجرانوالہ میں فائرنگ کا واقعہ تھانہ علی پور چٹھہ میں پیش آیا جہاں ارشد گوگا نامی شخص پر زمیندار کے چاول چرانے کا الزام تھا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو شک تھا کہ اس کے محلے دار وقاص نے زمیندار کو اس کی مخبری کی ہے اس رنجش پر ارشد گوگا نے بیٹوں کی مدد سے وقاص  کے گھر پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کی زد میں آکر قاص  کی بہن جاں بحق ہو گئی ،مقتولہ آمنہ ایم اے جماعت کی طالبہ تھی۔

 پولیس نے مقتولہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں ملزم ارشد اور اسکے دو بیٹوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم گرفتار نہ ہونے پر ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج بھی کیا بعد میں پولیس کی طرف سے جلد ملزمان گرفتار کرنے کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔ 

مارٹن گپٹل کل بھارتی سرزمین پر ویرات کوہلی سے عالمی اعزاز چھین سکیں گے؟

 نیوزی لینڈ کے بیٹر مارٹن گپٹل بھارت کے ویرات کوہلی سے ایک عالمی اعزاز چھیننے کے بلکل قریب پہنچ گئے ہیں۔

مارٹن گپٹل بھارت کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مزید 11 رنز اسکور کر کے  مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن سکتے ہیں۔

اس وقت مینز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز  بنانے کا اعزاز بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس ہے۔

انہوں نے 95 میچز میں 3 ہزار 2 سو 27 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ کیوی بیٹر مارٹن گپٹل 110 میچز میں 3 ہزار 2 سو 17 رنز بنا چکے ہیں اور وہ بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 11 رنز بناکر ویرات کوہلی سے یہ اعزاز چھین سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ بھارت کو نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا دوسرا میچ  کل  رانچی میں کھیلا جائے گا۔

آئندہ الیکشن EVM پر کرانے کیلئے کتنی مشینز اور پیسے درکار ہوں گے؟

 آئندہ عام انتخابات کے لیے ملک میں ساڑھے 11 کروڑ سے زائد ووٹرز کے لیے ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) درکار ہوں گی۔

بھارت نے ڈيڑھ کروڑ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں پر 2019 میں 126 ارب پاکستانی روپوں کے برابر پیسہ خرچ کیا، دو ہزار 23 میں پاکستان کو کتنے پیسے خرچ کرنے ہوں گے؟ نیا سوال کھڑا ہوگيا۔ہندوستان میں،ایک ای وی ایم زیادہ سے زیادہ 64 امیدواروں کے 3,840 ووٹ ریکارڈ کر سکتی ہے، ایک بیلٹنگ یونٹ میں 16 امیدواروں کے لیے انتظام ہے اور زیادہ سے زیادہ 4 یونٹس کو جوڑا جا سکتا ہے۔

اگر امیدواروں کی تعداد 64 سے زیادہ ہو تو پولنگ کا روایتی بیلٹ بکس کا طریقہ استعمال کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک مشینوں کااستعمال کرنا ہے تو حکومت کو ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (EVMs) درکار ہوں گی۔بھارت میں اب تک تقریباً 107 ریاستوں کے انتخابات اور تین پارلیمانی انتخابات ای وی ایم کا استعمال کرتے ہوئے کرائے جا چکے ہیں جس میں ووٹنگ مشین انٹرنیٹ سے منسلک نہیں تھی۔

33 ممالک الیکٹرانک ووٹنگ کی کسی نہ کسی شکل کا استعمال کرتے ہیں ان میں سے کچھ نے ای وی ایم کی ساکھ پرسوالیہ نشان لگایا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے 33 بلز منظور کرائے ہیں جن میں سے ایک انتخابی ایکٹ 2017 میں ترامیم کا بل بھی تھا جس کے تحت عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے گا۔