Tuesday, 16 November 2021

نواز شریف، آصف زرداری و دیگر نے شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

سابق وزیر اعظم نواز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، ن لیگی نائب صدر مریم نواز سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی ہے۔

سیاسی رہنماؤں نے شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کو فون کرکے سابق وزیراعظم کی خیریت دریافت کی ہے۔

ن لیگی قائد نواز شریف اور مریم نواز نے سالک حسین سے فون پر رابطہ کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔نواز شریف نے دوران گفتگو کہا کہ چوہدری شجاعت حسین وضع داری کی علامت ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہم سب چوہدری شجاعت کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے اسپتال جاکر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی بھی موجود تھے، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت حسین ملک کے سینئر سیاستدان اور نہایت نفیس انسان ہیں، ان کی مکمل صحتیابی اور تندرستی کے لیے دعا گو ہیں۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے بھی چوہدری شجاعت کی خیریت دریافت کی اور ق لیگی سربراہ کی جلد صحتیابی کےلیے دعا کی۔


 

پاکستان کو ICC ایونٹس کی میزبانی ملنے پر ملکی و غیرملکی کرکٹرز خوش

 


پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنے پر ملکی و غیر ملکی کرکٹرز نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ شعیب اختر، وقار یونس، ڈینی موریسن، ورنن فیلنڈر، اظہر علی اور کرونارتنے نے پیغامات شیئر کیے۔ 

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر کافی خوش ہوں۔

سابق بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ واپس اپنے ٹریک پر آگئی ہے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کھلاڑی اور موجودہ نامور کمنٹیٹر ڈینی موریسن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ہونا اچھی خبر ہے۔

سابق جنوبی افریقی کھلاڑی اور پاکستان ٹیم کے موجودہ بولنگ کنسلٹنٹ ورنن فلینڈر نے چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو مبارکباد دی۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے بہت محنت کی ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2024 سے 2031 تک ہونے والے ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا۔ 

ان میں پاکستان کو 2025 میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان 29 سال بعد کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان میں آخری مرتبہ 1996 کا کرکٹ ورلڈکپ کھیلا گیا تھا جبکہ اس کے مشترکہ میزبان بھارت اور سری لنکا بھی تھا۔


یوگنڈا میں 3 خودکش حملے، 3 افراد ہلاک، 33 زخمی

 

افریقی ملک یوگنڈا میں 3 خودکش حملوں میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ  33  زخمی ہوگئے۔ 

 کمپالا سے خبر ایجنسی کے مطابق ایک خودکش بمبار پیدل جبکہ دو موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ  پیدل خودکش بمبار نے پولیس چوکی کے نزدیک دھماکا کیا۔ پہلے دھماکے کے بعد موٹر سائیکل سوار خودکش بمباروں نے دھماکا کیا۔

 پولیس نے مزید بتایا کہ کسی گروپ نے تاحال دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔





پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی

 پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی مل گئی، پاکستان 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔ 

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی جانب سے آئندہ عالمی ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

آئی سی سی کے مطابق 2024 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا جبکہ پاکستان 2025 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔

2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے، 2027 میں جنوبی افریقا، زمبابوے، نمیبیا کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کریں گے۔

اسی طرح 2028 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ بھارت 2029 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا۔انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مشترکہ میزبان ہوں گے جبکہ 2031 کرکٹ ورلڈکپ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور بنگلادیش کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آخری مرتبہ 1996 میں آئی سی سی ایونٹ ورلڈکپ کی میزبانی کی تھی۔ 

علم میں رہے کہ 2008 کی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہونا تھی مگر حالات کی وجہ سے جنوبی افریقہ منتقل ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ نئے شیڈول کے مطابق بھارت 2024 سے 2031 کے دوران تین آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کرے گا۔


دنیا کا قدیم ترین اناج فارو مونوکوکم انتہائی صحت بخش

 گندم کی ایک جنگلی قسم جسے اطالوی زبان میں فیرو مونوکوکم (Farro Monococcum) یا این کورن ویٹ بھی کہتے ہیں اسے دنیا کا قدیم ترین اناج کہا جاتا ہے اور یہ بعض علاقوں میں اب بھی کھایا جاتا ہے۔

پکا ہوا فارو کا ذائقہ جو جیسا ہوتا ہے اور یہ دیکھنے میں بھی جو جیسا ہی لگتا ہے لیکن سخت ہونے کی وجہ سے اسے چبانا آسان نہیں ہوتا اور یہ سوختہ چینی کی طرح ہوتا ہے۔

ویسے تو مختلف اقسام کے فارو دستیاب ہیں تاہم فارو مونوکوکم اس میں قدیم ترین قسم ہے اور یہ میسوپوٹیمیا میں 10 ہزار سال قبل پایا جاتا تھا جبکہ یہ قدیم مصر اور رومی لشکروں کے زیراستعمال بھی تھا۔

کیونکہ یہ زیادہ مہنگا نہیں ہوتا تھا اس لیے سلطنت روم کے غربا بھی اسے استعمال کرتے اور مختلف اقسام کے کھانے بناتے تھے۔  

ماہرین خوراک کے مطابق یہ غذایت سے بھرپور ہوتا ہے اور اس میں فائبر، میگنیشیم، حیاتین اے، بی، سی اور ای بکثرت پایا جاتا ہے، یہ بنجر اور پہاڑی ماحول میں بھی باآسانی اگتا ہے اور اسے کبھی بھی کیمیائی کیڑے مار ادویات یا کھاد سے کاشت نہیں کیا جاتا تھا۔ماہرین کے مطابق صرف ایک کپ فارو میں 20 فیصد فائبر ہوتا ہے جو کہ ہماری جسمانی ضرورت کے مساوی ہے۔


انگلینڈ میں پاکستانی نژاد کرکٹرز کو گالیوں کا سامنا

 انگلینڈ کی کاؤنٹی یارکشائر میں کھیلتے ہوئے نسلی تعصب کا سامنا کرنے والے سابق کھلاڑی عظیم فاروق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی پس منظر رکھنے والے کھلاڑیوں کو نسل پرستی پر مبنی گالیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 

انہوں نے اس بات کا انکشاف اپنے ساتھ پیش آئے ناروا سلوک کی تحقیقات کے دوران پارلیمنٹ کی ڈیجیٹل، کلچر، میڈیا اینڈ اسپورٹس سلیکٹ کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر کیا۔ 

عظیم رفیق نے آبدیدہ ہوکر بتایا کہ انہیں مسلسل لفظ ’پی‘ کا سامنا کرنا پڑا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو تنہا اور الگ تھلگ محسوس کرتے تھے، جب انہیں کپتان بنایا گیا تو ڈریسنگ روم کا ماحول خاصہ زہریلا تھا۔


بھارتی ریئل اسٹیٹ ٹائیکون للیت گویل منی لانڈرنگ کےالزام میں گرفتار

 بھارت میں ریئل اسٹیٹ ٹائیکون للیت گویل کو منی لانڈرنگ کےالزام میں گرفتار کرلیا






گیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق للیت گویل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گرفتار کیا ہے، للیت گویل کو 4 روز قبل دلی ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

للیت گویل سے فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ کی خلاف ورزی اور فنانشل فراڈ کے معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔

للیت گویل کا نام پنڈورا لیکس میں بھی آیا تھا۔ جس کےمطابق للیت گویل نے77 ملین ڈالر مالیت کے اثاثے برٹش ورجن آئی لینڈز منتقل کیےتھے۔



محکمہ زراعت توسیع رنگپور تحصیل مظفر گڑھ کے زیر اہتمام سیمینار

 محکمہ زراعت توسیع رنگپور تحصیل مظفر گڑھ کے زیر اہتمام سیمینار برائے پیداواری ٹیکنالوجی گندم منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفر گڑھ ڈاکٹر شوکت علی عابد اور زراعت افسر توسیع رنگپور محمد طلحہ شیخ  نے خطاب کیا۔اور کاشتکاروں کو گندم کے متعلق تفصیلی آگاہی دی، مفید مشورے دیئے،گندم کی سبسڈی کے متعلق تفصیلی بتایا گیا فی بیگ 1200 روپے سبسڈی بذریعہ ووچر حاصل کریں۔ کسان کارڈز کے متعلق تفصیلی آگاہی دی اور موقع پر ون ونڈو آپریشن کے تحت ڈیڑھ سو کے قریب کاشت کاروں کو رجسٹر کیا اور ستر سے زائد کاشت کاروں نے کسان کارڈز بنوائے۔کندم و تیل دار اجناس کے زرعی آلات پر دی جانے والی سبسڈی سے متعلق زمینداروں کو آگاہی دی۔اور درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار تفصیلی بتایااور مزید بتایا گیا کہ دھان کی باقیات (پرالی،مڈھ) کو مت جلائے اس سے سموگ پھیلتی ہے جو سانس کی بیماریوں کا سبب بنتی ہے، پرالی کو آگ لگانے سے زمین کی زرخیزی خراب ہوتی ہے، گلابی سنڈی کی آف سیزن مینجمنٹ کے متعلق تفصیلی بتایا گیا۔اس موقع پر جان محبوب ممبر ضلع کونسل مظفر گڑھ، ماسٹر لوکس، مہر سرفراز جتھیال، الطاف حسین، قیصر عباس کھیڑا، شفقت جتھیال، محمّد اقبال، مختیار سیال کے علاوہ کثیر تعداد میں کاشت کاروں نے شرکت کی۔


پنجاب بھر کے 143 اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کی رپورٹ جاری

 پنجاب بھر کے 143 اسسٹنٹ کمشنرز کی کارکردگی کی رپورٹ جاری



اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر پہلے نمبر پر، دوسرے نمبر  پر اسسٹنٹ کمشنر سمندری، تیسرے نمبر پر اسسٹنٹ کمشنر تانیدووالہ اور چوتھے نمبر پر  ساہیوال سٹی رہے


فیصل آباد صدر 5ویں، دریا خان 6ویں، رینالہ خورد 7ویں، بھکر 8ویں، خیر پور ٹامیونوالی 9ویں نمبر پر اور 10ویں پر بہاولپور سٹی رہے


11ویں نمبر پر خان پور، 12ویں پر پسرور، 13 پر لیاقت پور، 14 پر پنڈ دادن خان، 15 پر منڈی یزمان، 16 پر پاکپتن، 17 پر عارف والا، 18 پر ڈسکہ، 19 پر بھکر سٹی اور 20 پر حاصل پور 


21 پر وہاڑی، 22 پر رحیم یار خان، 23 پر لاہور کینٹ، 24 پر  منڈی بہاؤالدین، 25 پر لاہور ماڈل ٹاون، 26 پر ٹوبہ ٹیک سنگھ، 27 پر گوجرانوالہ صدر، 28 پر چیچہ وطنی،  29 پر گجر خان اور 30 پر خانیوال 


31 پر خوشاب، 32 پر ملتان صدر، 33 پر سرگودھا سٹی، 34 پر چونیاں، 35 پر  پھالیہ، 36 پر بھکر، 37 پر دیپالپور، 38 پر ہارون آباد ،39 پر بورے والا اور 40 پر میاں چنوں 


41 پر ملتان سٹی، 42 پر کوٹ رادھا کشن، 43 پر پیر محل، 44 پر کھاریاں، 45 پر لاہور شالیمار، 46 پر کوٹ اددو، 47 پر جہلم سٹی، 48 پر اکاوڑہ، 49 پر کبیروالا اور 50 پر چک جھمرہ 


51 پر ناروال سٹی، 52 پر شکر گڑھ، 53 پر گوجرانوالہ سٹی، 54 پر شاہ کوٹ، 55 پر سرگودھا، 56 پر فورٹ عباس، 57 پر فیصل آباد سٹی، 58 پر رائیونڈ، 59 پر کمالیہ اور 60 پر اوکاڑہ 


61 پر چشتیاں، 62 پر نوشہراں ورکاہ، 63 پر نور پور تھل، 64 پر کروڑ پکا، 65 پر کوٹ چھٹہ، 66 پر ظفر وال، 67 پر  صادق آباد، 68 پر جھنڈ، 69 پر جہانیاں اور 70 پر بہاولپور صدر


71 پر بھیرہ، 72 پر احمد پور ایسٹ، 73 پر علی پور، 74 پر بھلوال، 75 پر ننکانہ صاحب، 76 پر  صفدر آباد، 77 پر پپلاں، 78 پر قصور، 79 پر  سانگلہ ہل اور 80 پر پنڈی غیب


81 پر  جتوئی، 82 پر ملکوال، 83 پر کلر سیداں، 84 پر لاہور سٹی، 85 پر حضرو، 86 پر مری، 87 پر گوجرہ، 88 پر راجن پور، 89 پر حسن ابدال اور 90 پر وزیر آباد


91 پر شیخوپورہ سٹی، 92 پر ڈیرہ غازی خان، 93 پر جام پور، 94 پر فیروزوالا، 95 پر جھنگ، 96 پر مظفرگڑھ، 97 پر شورکوٹ، 98 پر سلاں والی، 99 پر حافظ آباد اور 100 پر شیخوپورہ 


101 پر تونسہ شریف، 102 پر شجاع آباد ،103 پر کروڑ لعل عیسن ، 104 پر مریدکے، 105 پر منچن آباد، 106 پر دینہ، 107 پر میانوالی، 108 پر ساہیوال، سرگودھا، 109 پر جلال پور پیروالا، اور 110 پر ٹیکسلا 


111 پر پنڈی بھٹیاں، 112 پر تلہ کنگ، 113 پر لودھراں، 114 پر چینوٹ، 115 پر جڑانوالہ، 116 پر کلر کہار، 117 پر راولپنڈی، 118 پر کامونکے، 119 پر گجرات اور 120 پر کوٹلی ستیاں


121 پر سمبڑیال، 122 پر میلسی،  123 پر چکوال، 124 پر شورکوٹ، 125 پر نوشہرہ، 126 پر قائدہ آباد،  127 پر احمد پور سیال، 128 پر کوٹ مومن، 129 پر فتح جھنگ اور 130 پر کہوٹہ 


131 پر چواں سیداں، 132 پر سرائے عالمگیر، 133 پر عیسی خیل، 134 پر سیالکوٹ، 135 پر اٹک،  136 روجھان، 137 پر چوبارہ، 138 پر للیاں، 139 پر چکوال اور 140 پر بھوآنہ


141 پر لیہ، 142 پر پتوکی اور آخری نمبر پر اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ رہے

میگزین ایڈیٹردھنک رنگ لاہور27ستمبر2021