Friday, 31 December 2021

سلمان خان کی 56 ویں سالگرہ پر کترینہ کیف کا پیغام


بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان آج 56 برس کے ہوگئے۔بالی وڈ کے دبنگ خان نے خاندان اور قریبی لوگوں کے ساتھ اپنی سالگرہ فیملی فارم ہاؤس میں منائی جہاں انہیں سانپ نے بھی ڈسا تاہم اب وہ خیریت سے ہیں۔حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کترینا کیف نے بھی سلمان کو مبارک باد دی اور کہا ’سالگرہ مبارک ، محبت کی روشنی ہمیشہ ساتھ رہے۔‘سلمان خان 27 دسمبر 1965 کو بھارت کے شہر اندور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سلیم خان بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے جبکہ بھائی ارباز خان اور سہیل خان بھی فلموں میں کام کرتے ہیں۔سلمان خان 27 دسمبر 1965 کو بھارت کے شہر اندور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سلیم خان بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے جبکہ بھائی ارباز خان اور سہیل خان بھی فلموں میں کام کرتے ہیں۔

سلمان خان کی سالگرہ پر سب سے سستا تحفہ کس نے دیا؟

 بالی وڈ اداکار سلمان خان نے 27 دسمبر کو اپنی 56 ویں سالگرہ منائی اور ان کے ذاتی فارم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں کیا جاتا ہے اور وہ اپنی سخاوت کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔بالی وڈ خان اپنے ساتھ فلموں میں کام کرنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کو مہنگے تحائف دینے کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔انہوں نے سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کو ان کی شادی پر مہنگا تحفہ بھی دیا تھا اوراب ان کی سالگرہ پر انہیں ساتھی اداکاروں نے قیمتی تحفے دیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان نے بیٹے کو 56 ویں سالگرہ پر سب سے مہنگا تحفہ دیا ہے اور وہ تحفہ ممبئی کے پوش ترین علاقے میں اپارٹمنٹ کی صورت دیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سلیم خان نے بیٹے کو جوہو میں 12 سے 13 کروڑ بھارتی روپے کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا۔سلمان خان کے بھائی اور پروڈیوسر ارباز خان نے انہیں 2 سے 3 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی لگژری گاڑی تحفے میں دی۔انیل کپور نے بھی سلمان خان کو سالگرہ پر چمڑے کی جیکٹ تحفے میں دی۔ رپورٹس کے مطابق انیل کپور کی جانب سے دی گئی جیکٹ کی مالیت 27 سے 29 لاکھ بھارتی روپے ہے۔سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے بھی سالگرہ پر انہیں بی ایم ڈبلیو ایس 1000 آر آر کا تحفہ دیا اور ان کے تحفے کی مالیت 23 سے 25 لاکھ بھارتی روپے ہے۔شلپا شیٹی بھی سلمان خان کی قریبی دوست سمجھی جاتی ہیں اور وہ حال ہی میں ان کے ساتھ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی پرفارم کرچکی ہیں۔شلپا نے بھی سلمان کو سونے اور ڈائمنڈ کی بریسلٹ تحفے میں دی ہے جو 16 سے 17 لاکھ بھارتی روپے کی ہے۔سلمان خان کی بہن ارپتا نے بھی بھائی کو قیمتی تحفہ دیا۔ انہوں نے بڑے بھائی کو 15 سے 17 لاکھ بھارتی روپے کی رولیکس گھڑی تحفے میں دی۔سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس بھی سلمان خان کی قریبی دوست ہیں اور وہ کئی سال سے ان کے ساتھ کنسرٹ میں شرکت کرچکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق جیکولین نے عالمی شہرت یافتہ جیولری برانڈ کی قیمتی گھڑی تحفے میں دی ہے جس کی مالیت 10 سے 12 لاکھ بھارتی روپے ہے۔سنجے دت بھی اپنے دوست سلمان کو سالگرہ کے موقع پر تحفہ دینے میں پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے 56 ویں سالگرہ پر سلمان کوڈائمنڈ بریسلٹ تحفے میں دیا اور ان کی قیمت 7 سے 8 لاکھ بھارتی روپے ہے۔بالی وڈ اداکارہ اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی کترینہ نے بھی سلمان خان کو سالگرہ پر تحفہ دیا۔رپورٹس کے مطابق کترینہ نے بھی سلو میاں کو سونے کا بریسلٹ گفٹ کیا جس کی قیمت 2 سے 3 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔اس فہرست میں سلمان خان کو سب سے کم مالیت کا تحفہ ان کے بہنوئی آیوش شرما نے دیا۔آیوش نے سلمان کو سونے کی چین تحفے میں دی ہے جس کی مالیت 73 سے 75 ہزار بھارتی روپے ہے۔


بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ مسلمانوں کیساتھ بدترین سلوک پر مودی سرکار پر پھٹ پڑے

 منافرت کے بڑھتے رجحان پر پھٹ پڑے اور کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کو دیئےگئے انٹر ویو میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے اور یہ ہر شعبے میں ہو رہا ہے۔نریندر مودی کے بھارت میں مسلمان ہونا کیسا لگتا ہے؟کے جواب میں بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کو کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے، مسلمان اپنےگھر، خاندان اور بچوں کا دفاع کر رہے ہیں، مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خون خرابے اور نسل کشی پر مکمل خاموشی کے سوال پر نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی کو کسی کی کوئی پروا نہیں ہے، مودی نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔


سلمان خان کو رکشا چلاتے دیکھ کر مداح حیران، ویڈیو وائرل

 بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ان دنوں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل میں اپنے فارم ہاؤس میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان رات کے وقت پنویل کی سڑک پر رکشا چلارہے ہیں۔سلمان خان کو رکشا چلاتے  دیکھ کر وہاں موجود ان کے مداح حیران ہو گئے اور ان کی ویڈیو بنانے لگ گئے۔واضح رہے کہ سلمان خان گزشتہ دنوں اپنی 56 ویں سالگرہ منانے کیلئے  قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھے کہ انہیں سانپ نے ڈس لیا۔تاہم اداکار کو فوراً  ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں 6 گھنٹے تک طبی امداد دی گئی ۔




راک نے وین ڈیزل پر 'ہیرا پھیری' کا الزام لگایا

 ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن 'دی راک' نے  سوشل میڈیا پر وین ڈیزل کی جانب سے 'فاسٹ اینڈ دی فیوریس' فرنچائز میں واپسی کی درخواست کو 'ہیرا پھیری'قراردے دیا۔29 دسمبر کو غیر لکی میڈیا میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو  میں اداکار  ڈیوائن جانسن نے واضح طور پر کہا کہ  مجھے نومبر میں وین ڈیزل کی جانب سے فاسٹ اینڈ فیورس کی اگلی فلم میں کام کرنے کی درخواست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ڈیوائن نے کہا کہ میں ساتھی ادکار کی جانب سے ان کی پوسٹ پر کافی حیران ہوا لیکن میں اس کو ہیرا پھیری قرار دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے پسند نہیں آیا کہ وین نے اس پوسٹ میں اپنے بچوں اور پال واکر کی موت کا ذکرکیا۔ڈیوائن نے مزید کہا کہ رواں سال جون میں میری اور وین کی براہ راست اس معاملے پر ملاقات ہوئی تھی، میں نے  اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ میں فرنچائز  میں واپس نہیں آرہا۔  اس کے علاوہ  انٹرویو میں  اداکار نے فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اگلی  تمام فلموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار  کیا۔

معاملہ کیاہے ؟

کچھ ماہ قبل معروف ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے 'فاسٹ اینڈ فیوریس 'سیریز کی مزید فلموں میں اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وین ڈیزل نے مبینہ طور پر فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں ڈیوائن جانسن کی بہترین کارکردگی کا سہرا بھی اپنے سر باندھنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان مبینہ جھگڑا ہوا جو ڈیوائن جانسن کا اس سیریز کی مزید فلموں میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بنا۔تاہم پال واکر  کی موت کے بعد  جہاں مداح ایک بار پھر ڈیوائن جانسن کو  فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز میں اداکاری کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، وہیں وین ڈیزل نے گزشتہ ماہ نومبر میں انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ میں ڈیوائن جانسن سے فاسٹ اینڈ فیورس فرنچائز میں واپسی کی درخواست کی تھی۔انہوں نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ' میرے چھوٹے بھائی ڈیوائن  وقت آ گیا ہے، دنیا فاسٹ 10 کے فائنل کا انتظار کر رہی ہے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میرے بچے آپ کو میرے گھر میں انکل کے نام سے پکارتے ہیں'۔


سری لنکا سے شکست کھاکر پاکستان ایشیا کپ سے باہر

دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگیا۔انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 22 رنز سے ہرادیا۔سری لنکا کی ٹیم انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں49.3 اوورز میں 125 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔شارجہ میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ  کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو 103 رنز سے ہرادیا اور فائنل میں جگہ بنالی۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان فائنل جمعے کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔


عوام کی سکیورٹی اورحفاظت کیلئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے، آرمی چیف

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 54 ویں کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف  نے قوم کے لیے جان کے نذرانے پیش کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے  کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہیروز ہیں ۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف نے کامیاب گریجویٹس کو ڈگریاں اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ایوارڈز بھی دیے ۔ اس موقع پر آرمی چیف کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی اعزازی فیلو شپ دی گئی ۔


جے یو آئی نظریاتی کے پروگرام کے بعد دھماکا، 4 افراد جاں بحق

 کوئٹہ  کے علاقے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی پولیس سید فدا حسن شاہ نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نظریاتی کا پروگرام ختم ہوا تو جناح روڈ کے سائنس کالج کے گیٹ پردھماکاہوا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ ڈھائی کلو دھماکا خیز موادکھمبے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا،  پروگرام کےدوران مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے صوبائی مشیر داخلہ کو شہرکا سکیورٹی پلان مزید مؤثربنانےکی ہدایت بھی کی ہے۔مشیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا مزید تحقیقات کررہے ہیں، دہشت گردوں کا مقصد عوام کو نشانہ بنانا ہے۔ امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، دہشت اور وحشت پھیلانے والے باہمت قوم کےحصلے پست نہیں کرسکتے، سال نو پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔


حکومت نے پاکستان کی معاشی خود مختاری آئی ایم ایف کے حوالےکردی، شہباز شریف

 مسلم لیگ ن کے صدر  اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےکہا ہےکہ بچوں کے دودھ، خشک دودھ، مرغی، دہی، لال مرچ، گھی، ڈبل روٹی اور شیر مال پر 17 فیصد ٹیکس لگانا ظلم اور سفاکی کی انتہا ہے ۔منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کا منی بجٹ نہ لانےکا جھوٹ پوری قوم نے دیکھ لیا، ٹیکسوں سے بھرا منی بجٹ قوم کےکپڑے اتار دےگا، دودھ، گھی، ڈبل روٹی اورشیر مال پر 17 فیصد ٹیکس لگانا ظلم کی انتہا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اور پرسنل کمپیوٹر پر ٹیکس لگا کر طلبہ سےزیادتی کی گئی، ادویہ سازی میں استعمال ہونے والی اشیاء پر ٹیکس لگانے سے علاج اورادویات مزید مہنگی ہوں گی، مشینری پر 17 فیصد ٹیکس سےصنعت کا پہیہ جام ہوجائےگا۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو پاکستان سے ہی آزاد کردیا ہے،گورنر اسٹیٹ بینک سےکوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا، ایسی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کی نام نہاد خود مختاری نیازی حکومت کا 'مدر آف آل بامز' اقدام ہے، حکومت نے پاکستان کی معاشی خودمختاری اور معاشی آزادی آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہے، سقوط ڈھاکا کی طرح آج کے دن کو پچھتاوے اور سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائےگا۔وزیر خزانہ کی بات پر اپوزیشن لیڈر نے کہا اگر تمام رقم واپس ہی کرنی ہے تو پھر ٹیکس لگانے کی کیا منطق ہے؟ دوائیں اور علاج پہلے ہی مہنگے ہیں، حکومت کا یہ اقدام پاگل پن کی انتہا ہی کہا جاسکتا ہے۔


دو اہم بلز پیش ہونے کے دن شہباز، بلاول اور زرداری قومی اسمبلی سے غائب



قومی اسمبلی میں آج حکومت کی جانب سے دو اہم بلز پیش کیے گئے جن میں ضمنی فنانس بل 2021 اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ترمیمی 2021ء بل شامل ہیں تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اعلیٰ قیادت اجلاس سے غائب رہی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے ان بلز کو پیش کیے جانے کیخلاف احتجاج  اور شور شرابا تو کیا لیکن ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے غیر حاضری پر وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پریس کانفرنس میں فرخ حبیب نے کہا کہ فنانس بل میں ترامیم کے موقع پر شہباز اور بلاول لاپتہ رہے، آج بھی اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری تھا، اپوزیشن ارکان دلیل سے بات کے بجائے  طوفان بدتمیزی برپا کرتے رہے، قانون سازی روکنے کے دعوے دار  رفو  چکر ہوگئے۔

وزیراعظم کابیان دقیانوسی قرار دے کر معافی کا مطالبہ

 ویمن ایکشن فورم نے خواتین اور پختون کلچر سے متعلق  وزیراعظم عمران خان کے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے اجلاس میں دیے گئے بیان کو دقیانوسی سوچ کا مظہر قرار دے دیا۔ویمن ایکشن فورم نے وزیراعظم کابیان دقیانوسی قرار دے کر معافی کا مطالبہ کردیاویمن ایکشن فورم نے خواتین اور پختون کلچر سے متعلق  وزیراعظم عمران خان کے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے اجلاس میں دیے گئے بیان کو دقیانوسی سوچ کا مظہر قرار دے دیا۔ویمن ایکشن فورم نے کہا کہ ایسے بیان سے خواتین پر تشدد بڑھے گا، وزیراعظم  بیان واپس لیں۔فورم نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور افغانستان کی تمام خواتین اور پختون عوام سے معافی مانگیں  اور یہ وضاحت کریں کہ کلچر کی آڑ میں غیرت کے نام پر قتل، کارو کاری اور ونی جیسی دقیانوسی رسمیں غیر قانونی ہیں۔