اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کے احتجاج کے دوران پیلز پارٹی کی شگفتہ جمانی اور تحریک انصاف کی رکن غزالہ سیفی کے درمیان ہاتھا پائی میں حکومتی رکن کے ہاتھ کی انگلی ٹوٹ گئی۔قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس قومی اسپیکر اسد قیصر کی زیرِ صدارت ہوا جس میں بلاول بھٹو زرادری اور شہباز شریف غیر حاضر رہے۔ اپوزیشن ارکان نے سیاہ پٹیاں باندھ کر ایوان میں شرکت کی۔اجلاس کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور اسپیکر کے ڈائس کو گھیرے میں لے کر بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں اور وزیر خزانہ شوکت ترین کی جانب سے بل پیش کرنے کے موقع پر ڈیسک بجاتے رہے۔اسی دوران پیپلز پارٹی کی شگفتہ جمانی اور تحریک انصاف کی غزالہ سیفی کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی جسے دونوں جانب کے ارکان نے مداخلت کر کے رفع دفع کیا۔حکومتی رکن اسمبلی غزالہ سیفی کے مطابق شگفتہ جمانی نے ان کے دائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی توڑ دی۔اس سے قبل منی بجٹ پر متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں منی بجٹ کی بھرپور پور مخالف اور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا تھا۔اپوزیشن رہنماوٴں نے کہا کہ ظالموں کا بھرپور مقابلہ کریں گے، جنہوں نے عوام کی جیبیں کاٹ دی ہیں منی بجٹ عوام کو مزید مہنگائی کی طرف کرے گی، حکومت کے تماشے ختم ہونے چاہیے یپارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، حکومت کے اتحادیوں کو بھی چاہیے کہ منی بجٹ پر آواز اٹھائیں۔
Friday, 31 December 2021
وزیر خزانہ شوکت ترین نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا
اسلام آباد: حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے 360 ارب روپے کا منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا جس کے خلاف ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے فنانس سپلیمینٹری بل 2021ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔ اس دوران ایوان میں اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی۔ اپوزیشن نے احتجاجاً بل کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا تاہم اسی شور شرابے میں وزیر خزانہ نے فنانس سپلیمنٹری بل 2021ء سے پہلے ضمنی ایجنڈے کے تحت اسٹیٹ بینک کے حوالے سے بل پڑھ دیا۔ اسپیکر ڈائس کے سامنے شگفتہ جمانی اور حکومتی رکن غزالہ سیفی میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
نوید قمر کا نکتہ اعتراض
اجلاس میں الیکشن تیسری ترمیم کے آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کی قرارداد بھی منظور کرلی گئی، جس پر پیپلزپارٹی کے سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج ایجنڈے میں مدت ختم ہونے کے بعدآرڈیننس لائے جارہے ہیں، 6 آرڈیننسوں کی مدت ختم ہوچکی ہے، مگرلگتا ہے مردے میں جان ڈالی جارہی ہے، اس ایوان میں نئی نئی روایتیں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔نوید قمر کے اعتراض پر بابر اعوان نے جواب دیا کہ قومی اسمبلی میں مدت سے آرڈیننس پیش ہوتے ہیں،رولز کے مطابق کارروائی چلائی جارہی ہے۔
برقی توانائی پیداواری بل پر اپوزیشن کو شکست
اپوزیشن ارکان نے برقی توانائی پیداوار کے حوالے سے آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی تحریک پر ووٹنگ کو بھی چیلنج کردیا۔ جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے زبانی ووٹنگ کے بجائے باقاعدہ ووٹنگ کا حکم دے دیا، اسپیکر نے قرارداد کے حق ووٹ دینے والوں کو نشستوں پر کھڑے ہونے کا حکم دیا۔ تاہم اس پر قرارداد کے حق میں ووٹنگ کے بعد مخالفت کرنے والوں کی ووٹنگ ہوئی تو اپوزیشن کی طرف سے صرف تین ارکان مخالفت میں کھڑے ہوئے، اپوزیشن ارکان کی اکثریت گنتی میں کھڑی نہیں ہوئی۔ حکومت کی جانب بل کے حق میں 145 ووٹ دیئے گئے۔
خواجہ آصف کا اظہار خیال
مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عوام کی زبان بندی کر کے معاشی خودمختاری بیچی جارہی ہے، مدت ختم ہونے والے آرڈیننسز کی مدت میں توسیع کی جارہی ہے،ٹیکس چھوٹ ختم کر کے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، پاکستان کو مت بیچیں پاکستان پر رحم کریں،تین سال سے دوائی، گندم اور چینی والوں کو لوٹ مار کی اجازت دی گئی، 22 کروڑ عوام کی آواز اٹھا رہا ہوں میری آواز بند مت کریں، ایسٹ انڈیا کی حکومت آچکی ہے، پاکستان کی معاشی خودمختاری سرنڈر کرنا 1971 کے سرنڈر سے زیادہ خطرناک ہے،ساری قوم شرمسار ہورہی ہے کہ آج ایوان میں کیا ہورہا ہے۔خواجہ آصف کے اظہار خیال پر اسپیکر قومی اسمبلی نے جواب دیا کہ میں نے آرڈیننس سے متعلق رولنگ دے دی ہے، میں نے رولز کے مطابق توسیع کی رولنگ دی ہے۔ خواجہ آصف نے ایک بار پھر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو آرڈیننس ایکسپائر ہو چکے ہیں ان میں توسیع نہیں ہو سکتی، توسیع معیاد ختم ہونے سے پہلے ہو سکتی ہے۔ جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آرڈیننس کی مدت میں توسیع کی قرارداد قانونی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ مدت ختم ہونے والے آرڈیننس کو رینیو نہیں کیا جاسکتا، آئی ایم ایف کے پاس قرضوں کیلئے ملک کو گروی رکھا جارہا ہے، کہا گیا ہم ملک میں دودھ شہد کی ندیاں بہا دیں گے، خیبرپختونخواہ کی عوام آپ کے خلاف فیصلہ سنا چکی ہے، آپ کی رولنگ آئین کی خلاف ورزی ہے، اسپیکر صاحب اس ایوان کے تقدس اور تکریم کا خیال کریں، یہ اسمبلی پاکستان کے معاشی سرنڈر کرنے کے حوالے سے یاد رکھی جائے گی۔
اسد عمر کا خواجہ آصف کو جواب
وفاقی وزیر اسد عمر نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جو اپنے ممبرز کو کرسی پر کھڑا نہیں کرسکتے وہ حکومت کیا گرائیں گے، جو مودی کو گھر بلاتے رہے وہ قومی سلامتی کی بات کرتے ہوئے اچھے نہیں لگتے، یہ کہتے ہیں اسٹیٹ بینک کو آزادی دی تو تباہی آجائے گی، ان میں اور ہم میں فرق ہے، یہ ڈینگی پر کام کریں تو خود ہی اشتہار جاری کرتے ہیں، ہم نے کورونا کے خلاف کام کیا جس کا اعتراف بین الاقوامی اداروں اور دنیا نے کیا۔ یہ لوگ 10 سال میں ایک روپے کے ترقیاتی کاموں کی منظوری نہیں کراسکے، گزشتہ چار ماہ میں 400 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اسی ایوان نے دی۔اسد عمر نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ آرڈیننس ایکسپائر ہوچکے ہیں، یہ ایک تکنیکی نکتہ ہے، اپوزیشن سیاستدان خود ایکسپائرڈ ہوچکے ہیں کیا ان کی تقریریں سننا ہم پر لازم ہے، دنیا نے دیکھا کہ جب ہماری سرحدی خلاف ورزی ہوئی تو ہم نے ان کا جہاز گرایا، انڈین اسکوارڈن لیڈر کو قیدی بنایا، چائے پلائی اور ذلیل کرکے نکالا، دنیا نے دیکھا کیسے ہم نے ملکی دفاع کو محفوظ بنایا مگر ان کا لیڈر تو کہتا تھا کہ ٹانگیں کانپتی ہیں۔
راجا پرویز اشرف کا اظہار خیال
پیپلزپارٹی کے راجا پرویز اشرف نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جس طریقے سے ترامیم کی جا رہی ہیں اس سے پارلیمنٹ کا تقدس پامال ہو رہا ہے، آئین کے تحت چلیں تو دو تہائی اکثریت درکار ہوگی، آج پارلیمنٹ پر داغ لگایا گیا، قانون سازی کسی جماعت کی نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کیلئے کی جا رہی ہے، خواجہ آصف کے بیان پر اسد عمر نے کیا جواب دیا، سب نے سنا ہوگا، اور قوم مایوس بھی ہوئی ہوگی۔راجا پرویز اشرف نے کہا کہ میں کبھی بھی نہیں چاہتا کہ ہاؤس کا ماحول خراب ہو لیکن حکومت کا طریقہ کار ناقابل برداشت ہے، بتایا جائے ملک میں مہنگائی ہے یا نہیں؟ مہنگائی کنٹرول کرنے کا کہیں تو جواب آتا ہے آپ کی وجہ سے ہے، حکومت ہر محاذ پر فیل ہوئی، یہ لوگ پاکستان کے عوام کے ساتھ مذاق کر رہے ہیں، اپوزیشن کو اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے پر مجبور کیا جاتا ہے، یہ سوئے رہتے ہیں، انہیں نہیں پتہ تھا کہ آرڈیننس ایکسپائر ہو گیا، یہ اسپیکر کی کرسی کو استعمال کر رہے ہیں، مجبور کر رہے ہیں کہ اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئے، اسپیکر صاحب سے درخواست ہے کہ نیوٹرل رہیں۔
کابینہ اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری
اس سے قبل منی بجٹ کی منظوری کیلیے وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے فنانس ترمیمی بل 2021 کی منظوری دے دی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 144 اشیا پر ٹیکس لگے گا جو یا تو جی ایس ٹی سے مکمل طور پر مستثنیٰ ہیں یا ان پر5فیصد سے12فیصد ٹیکس عائد ہے۔ اب ان پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ان اشیا پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانے سے ٹیکس وصولی 352ارب روپے سے کہیں زیادہ ہوگی کیونکہ بہت سی اشیا پر پہلی بار ٹیکس عائد کیا جائے گا اور ان سے حاصل ہونے والے ٹیکس تخمینے کا ایف بی آر کو اندازہ نہیں ہے۔موبائل فون کالز پر انکم ٹیکس ریٹ10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے سے مزید 7ارب حاصل ہونگے، شیرخوار بچوں کیلیے دودھ کی تیاری کیلیے استعمال ہونے والے درآمدی خام مال پر زیرو ریٹنگ ٹیکس واپس لیکر اس پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے گا جس سے ریونیو میں نو ارب روپے اضافہ ہوگا۔ اس مد میں ٹیکس آمدن کا تخمینہ 15 ارب لگایا گیا ہے۔شیرخوار بچوں کی اشیا کی مد میں بھی سیلزٹیکس لگایا گیا ہے اور اس سے بھی 6 ارب ریونیو حاصل ہوگا۔ ڈیوٹی فری شاپس کی اشیا پر بھی17 فیصد سیلز ٹیکس لگایا گیا ہے۔ چونکہ ان پر پہلی بار ٹیکس لگایا گیا ہے اس لیے حاصل ہونے والے ٹیکس کا تخمینہ نہیں لگایا جا سکتا۔850 سی سی سے بڑی کاروں پر17فیصد سیلز ٹیکس لگایا جائے گا جبکہ درآمدی الیکٹرک گاڑیوں کے سی بی یوز پر ٹیکس5 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد کر دیا جائے گا۔ بزنس ٹو بزنس ٹرانزیکشنز پر ٹیکس بھی 16.9 فیصد سے بڑھا کر سترہ فیصد کیا جائے گا۔ ادویات کے خام مال پر بھی17فیصد جی ایس ٹی لگایا جائے گا جس سے سب سے زیادہ45 ارب روپے حاصل ہوں گے۔30 ارب روپے درآمدی مرحلے پر حاصل ہوں گے جبکہ 15 ارب روپے لوکل سٹیج پر حاصل ہوں گے تاہم ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خام مال زیرو ریٹڈ ہی رہے گا اور ان پر ری فنڈ دیا جائے گا۔ بریڈ تیار کرنے والی بیکریوں، ریسٹورنٹس، فوڈ چینز اور دکانوں پر 17 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا جس سے5 ارب روپے حاصل ہوں گے تاہم روٹی، نان، چپاتی، شیرمال بنانے والے تندور بدستور مستثنیٰ رہیں گے۔میس میں تیار اور سرو کیے جانے والے کھانے، تیار شدہ کھانے او رمٹھائیاں تیار کرنے والے ہوٹلز، کیٹرررز، دکانوں، ریسٹورنٹس پر7.5 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد کر دیا جائے گا جس سے ہوٹلنگ مہنگی ہوجائے گی۔درآمد شدہ سبزیوں پر 7 ارب روپے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ ریٹیل پیکیجنگ میں فروخت نہ ہونے والی سرخ مرچوں پر ٹیکس لگے گا۔ ملنگ انڈسٹری کیلئے اناج اور مصنوعات پر 5 ارب روپے ٹیکس عائد کیا جائے گا اور چاول، گندم، گندم اور میدہ کے آٹے کی مقامی سپلائی مستثنیٰ رہے گی۔ ماچس پر بھی17 فیصد کے حساب سے ٹیکس لگے گا۔ڈیری پراڈکٹس، سوسیجز، مرغی کا گوشت اور اسکی دیگر مصنوعات جو کہ کسی برانڈ نام یا ٹریڈ مارک کے تحت ریٹیل پیکنگ میں فروخت ہوتی ہیں ان پر بھی 17 فیصد ٹیکس عائدہوگا۔ برانڈ نام کے تحت خوردہ پیکنگ میں فروخت ہونے والے فلیورڈ دودھ، پر ٹیکس کی شرح دس فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دی جائے گی جس سے ایک ارب روپے ریونیو ملے گا۔ دہی، پنیر، مکھن، دیسی گھی، دودھ اور کریم پر بھی ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا جائے گا۔ ڈیری مصنوعات سے متعلق مشینری اور آلات پر 5 فیصد کے بجائے اب 17 فیصد ٹیکس لگے گا۔موبائل فونز پر مقررہ شرح کے مقابلے میں 17% کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ خوردہ دکانوں سے کی جانے والی سپلائیز جو کہ ایف بی آر کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ساتھ مربوط ہیں جن پر فی الحال 10% ٹیکس عائد ہے اب 16% ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ منجمد تیار یا محفوظ ساسیجز پر ٹیکس کی شرح 8 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہو جائے گی غیر ملکی حکومت یا تنظیم کی جانب سے تحفہ یا عطیہ کے طور پر موصول ہونے والی اشیاپر 17 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔قدرتی آفت کی صورت میں موصول ہونے والی تمام اشیا کی درآمد پر بھی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ غیر منقولہ تحائف کے طور پر ڈاک کے ذریعے درآمد کیے گئے سامان پر 17 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔درآمد شدہ نمونے، مانع حمل ادویات اور لوازمات پر ٹیکس سے 200 ملین روپے ملیں گے۔ سلائی مشینوں پر 17 فیصد ٹیکس لگے گا۔ زندہ جانوروں اور زندہ مرغیوں کی درآمد پر پر 17 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا اور اس سے 700 ملین روپے کے محصول حاصل ہوں گے تاہم مقامی سپلائی اس سے مستثنیٰ رہے گی۔کھیت کی تیاری کے آلات، بیج اور پودے لگانے، آبپاشی، نکاسی آب، اور زرعی کیمیکل کی تیاری، کٹائی، تھریشنگ کے آلات اور فصل کے بعد ہینڈلنگ کے آلات پر ٹیکس 5 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہو جائے گا۔ پولٹری سیکٹر کی مشینری پر جی ایس ٹی 7 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد، ملٹی میڈیا پراجیکٹس پر 10 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہو جائے گا، لیتھیم آئرن بیٹری پر ٹیکس 12 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد ہو جائے گی۔چاندی اور سونے پر جی ایس ٹی 1 فیصد سے بڑھ کر 17 فیصد اور جیولری آرٹیکلز پر 17 فیصد ہو جائے گا۔ توانائی کے قابل تجدید ذرائع جیسے سولر اور ونڈ، آبپاشی کے آلات پر بھی ٹیکس لگے گا۔ آئل سیڈز کی درآمد پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دی جائے گی، کوئلے کی کان کنی سے متعلقہ BMR سسٹم کی مشینری اور آلات ، گیس پروسیسنگ پلانٹس اور آئل اینڈ گیس فیلڈ پراسپیکٹنگ، پلانٹ، مشینری، کانکنی کے آلات، کوئلے کی کان کنی کی مشینری، تھر کول فیلڈ کے لیے درآمد کیے جانے والے آلات پر 17 فیصد جی ایس ٹی لگے گا۔حکومت پاکستان کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت BMR یا بجلی کی پیداوار کے توسیعی منصوبوں کے لیے مشینری، آلات پر 14 ارب روپے ٹیکس عائد کیا جائے گا جبکہ BMR یا بجلی کی پیداوار کے توسیعی منصوبوں کے لیے مشینری، آلات اور اسپیئرز پر 17 فیصد جی ایس ٹی بھی عائد ہوگا جس سے 42 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔ اسی طرح اسی مد میں نیوکلیئر یا قابل تجدید توانائی کے وسائل سے بجلی کی پیداوار کے توسیعی منصوبوں پر 6 ارب روپے ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس اور سولر انرجی کے ساتھ استعمال کی اشیاء پر 12 ارب روپے کے ٹیکس لاگائے جا رہے ہیں۔ 12 ارب روپے اضافی ریونیو حاصل کرنے کے لیے پلانٹ اور مشینری کی درآمد پر ٹیکس کی شرح 10 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دی جائے گی۔ حتی کہ پی او ایس مشین کی درآمد پر 17 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا ۔ برآمد شدہ سامان جو ایک سال کے اندر درآمد کیا جاتا ہے اس پر 3 ارب روپے کے ٹیکس عائد ہوں گے۔
موبائل فون کے مقامی مینوفیکچررز کی طرف سے موبائل فون کی تیاری کے لیے پلانٹ اور مشینری کی درآمد پر 17% جی ایس ٹی لگے گا۔ سمندر پار پاکستانیوں اور سیاحوں کی جانب سے درآمد کیے جانے والے ذاتی ملبوسات اور سامان، پر بھی ٹیکس لگے گا۔زیرو ریٹڈ سیکٹر سے بھی سیلز ٹیکس چھوٹ مکمل ختم کئے جانے کا امکان ہے۔ سیلز ٹیکس 17 فیصد سے کم والی اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 17 فیصد تک کئے جانیکا امکان ہے جبکہ مخصوص شعبوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ بھی ختم ہو سکتی ہے تاہم کھانے پینے کی اشیاء اورادویات پر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی، لگژری اشیاء کی درآمد اوردرآمدی گاڑیوں پر اضافی ٹیکس عائد کرنے کی سفارش ہے، ٹیکس وصولی ہدف 5829 ارب روپے سے بڑھا کر 6 ہزار 100 ارب کرنے کی تجویز ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس ریفائنری سٹیج پر لاگو ہوگا۔علاوہ ازیں حکومت آئی ایم ایف شرائط پوری کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک ترمیمی بل بھی قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کرے گی۔ 12 جنوری سے پہلے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے۔
صرف دو ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے مہنگائی کا طوفان نہیں آجائیگا، وزیر خزانہ
اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے تمام اشیا پر سیلز ٹیکس لگادیا جائے لیکن ہم نے ایسا نہیں کیا، منی بجٹ سے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ نہیں پڑے گا اور نہ ہی دو ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔معاون خصوصی فرخ حبیب کے ساتھ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ منی بجٹ سے متعلق عوام پر بوجھ کی باتیں بے بنیاد ہیں، فنانس ترمیمی بل پر قیاس آرائی ہے، آئی ایم ایف کہتا ہے سب اشیا پر سیلز ٹیکس لگائیں، 70 ارب روپے کے ٹیکس چھوٹ میں لگژری آئٹم شامل تھے، بل میں 343 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ پرنظرثانی کی گئی ہے، ایوان میں اتنا واویلا مچایا گیا کہ صرف دو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم ہونے سے کون سا طوفان آجائے گا؟ان کا کہنا تھا کہ گندم، دالوں، پولٹری، زرعی ٹریکٹر، کھاد پر ٹیکس نہیں لگنے دیا، جبکہ فش، بیکری آئٹمز، چاکلیٹ، اسٹیکس اور پرانے کپڑوں پر ٹیکس لگے گا، مہنگائی امپورٹڈ اشیا کی قیمتیں بڑھنے سے ہورہی ہے، مہنگائی ساڑھے 11 فیصد ہے، اگرمیں فیل ہوگیا توکیا امریکا، جرمنی، باقی ملکوں میں مہنگائی بڑھنے سے سب فیل ہوگئے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات، کوئلہ، اسٹیل، خوردنی تیل کی قیمتوں کا اختیارمیرے پاس نہیں اور عالمی سطح پرمہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے، ضمنی بجٹ کا مقصد پیسہ بڑھانا نہیں بلکہ ریوینو اکٹھا کرنا ہے، خودمختاری یا سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کررہے۔شوکت ترین نے کہا کہ عام آدمی پر صرف 2 ارب کے ٹیکس لگنے ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بڑی لڑائی ہوئی، ہم نے کہا جوٹیکس دیتا ہے ان پرمزید ٹیکس نہیں لگائیں گے،اسٹیٹ بینک کے بورڈ کی صدرمنظوری دیں گے، اسٹیٹ بینک اب پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کوبھی جواب دہ ہوگا اور ہمیں تو پارلیمنٹ کوخودمختاری دی ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے کوئی ایسی حرکت نہیں کی جس پر غریب آدمی پر بوجھ پڑے، پی ٹی آئی کے منشورمیں شامل ہے کہ اداروں کوخودمختاری دی جائے اور بینک کی اتھارٹی بورڈ کے پاس ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ بل سے انتظامی طور پر اسٹیٹ بینک کو آزادی ملے گی، اسٹیٹ بینک کے ایگزیکٹو بورڈ کا تقرر حکومت کرے گی جن ممالک میں مرکزی بینک خودمختارنہیں وہاں کا حال دیکھ لیں، طیب اردوان نے مرکزی بینک کوخود مختاری نہیں دی تووہاں کا حال دیکھ لیں۔منی بجٹ معیشت پر بوجھ نہیں، اس بجٹ میں صرف دو ارب روپے کے ٹیکسز ہیں جس سے عام آدمی پر بوجھ نہیں پڑے گا، نہ ہی مہنگائی کا طوفان آئے گا اور نہ افراط زر پھیلے گا۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی نمک، مرچ، مسالوں سمیت دیگر چند اشیا پر ٹیکس لگنے سے متاثر ہوگا، منی بجٹ سے مہنگائی بڑھنے کی باتیں محض افواہیں ہیں جن پر کان نہ دھرا جائےوزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ عام آدمی پرزیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے، اپوزیشن نے دلیل کے بجائے ایوان کومچھلی منڈی بنائے رکھا، آج کی اسمبلی لیڈر لیس اسمبلی تھی، جب کوئی ایسا موقع آتا ہے توشہبازشریف،بلاول بھٹولاپتا ہوتے ہیں۔فرخ حبیب نے مزید کہا تھا کہ پیپلز پارٹی، (ن) لیگ دونوں آئی ایم ایف گئے، انہیں پتا ہے معیشت کو کہاں پر چھوڑ کرگئے تھے، اسحاق ڈار معیشت کا بیڑہ غرق کرکے گئے، یہ دودھ اور شہد کی نہریں بہا کر گئے ہوتے تو یہ صورتحال نہ ہوتی۔
ٹیکس چھوٹ ختم کرنے اور اضافی ٹیکس لگانے سے کون کون سی اشیا مہنگی ہوں گی
اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ پیش کردیا جس میں مختلف اشیا پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی چھوٹ کے حوالے سے تجاویز دی گئی ہیں جن کی منظوری سے کون کون سی اشیا کتنی مہنگی ہوں گی اس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ سونے، چاندی اور اس کے زیورات پر ایک سے 3 فیصد سیلز ٹیکس، مقامی سطح پر تیار ہونے والی 850 سی سی سے زائد کی گاڑیوں اور 1800 سی سی سے زائد کی درآمدی ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے۔سی بی یو کنڈیشن میں الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر 5 فیصد سیلز ٹیکس، قابل تحلیل اسکریپ پر 14 فیصد سیلز ٹیکس، مختلف اقسام کے پلانٹس اور مشینری پر 5 سے 10 فیصد جنرل سیلز ٹیکس، رعایات و چھوٹ واپس لینے کی تجویز سے ایف بی آر کو 30 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔200 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل فونز کی درآمد پر 17 فیصد جی ایس ٹی لاگو کرنے کی تجویز ہے تاہم 30 ڈالر سے 200 ڈالر مالیت تک کے موبائل فونز کی درآمد پر پرانی مقرر شیٹ کے مطابق ہی سیلز ٹیکس لاگو رہے گا جس کے تحت 30 ڈالر تک کے موبائل فون پر 130 روپے جبکہ اسمارٹ فون پر 200 روپے، 30 ڈالر سے 100 ڈالر مالیت تک کے موبائل فون پر 200 روپے، 10 سے 200 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر 1680 روپے جی ایس ٹی وصول کیا جائے گا۔تاہم اس سے زائد مالیت کے موبائل فون پر فکس رقم کے بجائے مالیت پر معمول کی شرح 17 فیصد کے حساب سے جی ایس ٹی لینے کی تجویز ہے جس سے درآمدی موبائل فون مزید مہنگے ہوجائیں گے۔ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 50 ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے، 1001 سے 2000 سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر دو لاکھ روپے، 2001 سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح دو لاکھ روپے سے بڑھا کر چار لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔ اس اقدام سے ایف بی آر کو 50 کروڑ روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔اسی طرح ٹیلی کام کمپنیوں پر قابل ایڈجسٹ ایڈوانس ٹیکس کی شرح بھی 10 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ٹیلی کام سروسز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، ٹیلکوز سے ریونیو کے نقصان پر مارک اپ کی تجویز ہے۔ اس اقدام سے ایف بی آر کو ساڑھے 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے۔بڑی بیکریوں، مٹھائی کی دکانوں، اندرون ملک پروازوں پر فراہم کیے جانے والے کھانے، مقامی سطح پر تیار کردہ ریپ سیڈ، مسٹرڈ سیڈ و کاٹن سیڈ آئل، زرعی شعبے میں استعمال ہونے والے اسپرنکلر، ڈرپ اینڈ اسپرے پمپس سمیت دیگر 11 اقسام کی اشیاء پر جی ایس ٹی کی چھوٹ واپس لینے کی تجویز کی منظوری کی صورت میں ایف بی آڑ کو 9 ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے۔توانائی کے شعبے میں پاور جنریشن اینڈ ٹرانسمشن، سولر، ونڈ اور نیوکلیئر سمیت دیگر متبادل توانائی، مائننگ اور معدنی ذخائر کی تلاش، سنگل سلینڈر انجن کے لیے سی کے ڈی کٹ سمیت 19 اشیاء پر جی ایس ٹی چھوٹ واپس لینے کی تجویز سے ایف بی آر کو 82 ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے۔درآمدی فور بائی فور ڈبل کیبن پک اپ وہیکلز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شترح 25 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد، مقامی سطح پر تیار کردہ فور بائی فور ڈبل کیبن پک اپ وہیکلز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 7.5 فیصد سے بڑھا کر 10 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔علاوہ ازیں کسٹمز ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم کے ذریعے کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکس کی چھوٹ واپس لینے کی تجاویز کی منظوری کی صورت میں ایف بی آر کو مجموعی طور پر 7 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہونے کی متوقع ہے۔ان میں سے زندہ جانوروں اور پولٹری کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکس کی چھوٹ واپس لینے سے 68 کروڑ روپے، گائے، بھینس، بکرے، دنبے و بھیڑ کے گوشت کی درآمد پر ڈیوٹی ٹیکس کی چھوٹ واپس لینے کی تجویز سے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے، درآمدی برانڈ کے چکن پر ڈیوٹی، ٹیکس کی چھوٹ واپس لینے سے 70 لاکھ روپے، درآمدی مچھلی پر ڈیوٹی ٹیکس کی چھوٹ واپس لینے سے دو کروڑ 10 لاکھ روپے، درآمدی برانڈڈ انڈوں پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چھوٹ واپس لینے سے 14 کروڑ روپے جبکہ آلو اور پیاز کے علاوہ دیگر درآمدی سبزیوں پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چھوٹ واپس لینے سے ایف بی آر کو 7 ارب روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے۔
قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ڈیوٹی و ٹیکس واپس لینے کی تجاویز منظور ہونے کی صورت میں ایف بی آر کو مجموعی طور پر 13 ارب 55 کروڑ روپے کا اضافی ریونیو متوقع ہے جن میں سے سولر انرجی کی درآمدی اشیاء سے ایک ارب 75 کروڑ روپے، سولر، ونڈ جیو تھرمل پاور پلانٹس سے متعلقہ قابل تجدید توانائی کی اشیاء سے 10 ارب روپے اور ایل ای ڈیز، انرجی سیور لیمپس، انورٹرز، پی وی ماڈیولز سمیت دیگر انرجی کنزرویشن کی اشیاء سے ایف بی آر کو ایک ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہونے کی توقع ہے۔
مقامی سطح پر تیار ہونے والی اشیا میں ٹیکس چھوٹ کی تجویز
مجوزہ ترمیمی فنانس بل کے ذریعے مقامی صنعت و مینوفیکچررز کو سہولت دینے کیلئے مقامی سطح پرزندہ جانوروں، پولٹری، مقامی سطح پر تیار ہونے والے لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، نوٹ بک، اخبارات، انڈے، پھل، سبزیوں، سمیت 51 اشیاء کی مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دینے کی تجویز دی جس کیلئے سیلز ایکٹ کے چھٹے شیڈول کے ٹیبل ٹو میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی سطح پر زندہ جانوروں، پولٹری، انڈوں، اخبارات، مقامی سطح پر تیار ہونے والے لیپ ٹاپ، کمپیوٹرز، نوٹ بک، پھل، سبزیوں، پودوں، گائے، بھینس، بکرے، دنبے کے گوشت، مچھلی، چاول، گندم اور میسلن فلور کے علاوہ تیار ہونے والے کمپوسٹ(نان کمرشل فرٹیلائزر) کی مقامی سپلائی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ دی جائے۔
ڈیری اشیاء پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز
اسی طرح حکومت نے دودھ ، دہی، مکھن، پنیر، لسی سمیت دیگر اشیاء پر رعایتی سیلز ٹیکس کی سہولت بھی ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے مجوزہ ترمیمی فنانس بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ کے آٹھویں شیڈول میں ترامیم تجویز کی گئی۔ جس میں کہا گیا ہے کہ فلیور دودھ، پلانٹ مشینری، تیل کے بیج، دودھ، دہی، لسی، مکھن، کریم، دیسی گھی، مرغیوں و مویشیوں کے چارے، سیڈنگ و پلانٹنگ آلات، ایری گیشن و ڈریننج آلات، ہارویسٹنگ، اسٹوریج آلات، انٹرنیٹ تک رسائی کیلئے سیٹ ٹاپ باکس، پولٹری کیلئے مشینری، سونا چاندی، زیورات پر رعایتی سیلز ٹیکس کی سہولت واپس لی جائے، علاوہ ازیں بل میں برآمد کردہ غیر ملکی اشیاء کی دوبارہ درآمد پر رعایتی سیلز ٹیکس کی سہولت بھی واپس لینے کی تجویز ہے۔
اسلام آباد میں جدید بیوٹی پالرز، کلینکس، انڈسٹریل مشینری اور روکشاپس پر پانچ فیصد سیلز ٹیکس عائد
حکومت نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں چھتیس لاکھ روپے سالانہ سے زائد کمانے اور ایئر کنڈیشنرز کی سہولیات رکھنے والے بیوٹی پارلرز، کلینکس، باڈی پلاسٹک اینڈ کاسمیٹکس سرجری کلینکس کے علاوہ پیڈی کیور سینٹرز، لانڈری، ڈرائی کلینرز، ہیلتھ کلب، جمز، فیزیکل فٹنس کلب، آٹو ورکشاپس، انڈسٹریل مشینری و دیگر مشینری ورکشاپس، فریٹ فارورڈنگ ایجنٹس، کار ڈیلرزسمیت دیگر سروسز کی فراہمی پر مشروط پانچ فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کردیا، تاہم پراپرٹی ڈیلرز و ریلٹرز، تعمیراتی منصوبوں، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اور حکومت کے احساس پروگرام کی منظور کردہ کم تخمینے والی ہاؤسنگ اسکیموں کو مشروط طور پر صفر سیلز ٹیکس کی سہولت دی ہے۔
ویڈیو: 'سانپ نے 3 مرتبہ کاٹا'، سلمان نے ساری کہانی بتادی
بالی وڈ اسٹار سلمان خان سانپ کے ڈسنے کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آگئے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خان نے واقعے سے متعلق بتایا کہ سانپ جب میرے فارم ہاؤس میں گھسا تو میں اسے دیکھ چکا تھا، میں نے ایک چھڑی کی مدد سے اسے باہر نکالنے کی کوشش کی۔اداکار نے بتایا کہ سانپ کو بھگانے کی کوشش کے دوران وہ میرے ہاتھ پر چڑھ گیا اور اس نے 3 مرتبہ مجھے ڈسا، وہ ایک طرح کا زہریلا سانپ تھا، مجھے 6 گھنٹے اسپتال میں رکھا گیا، اب میں پہلے سے کافی بہتر ہوں۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان ان دنوں 56 ویں سالگرہ منانے کے لیے اپنے فارم ہاؤس میں ہیں جہاں ان کے ہمراہ دوست اور اہلخانہ بھی موجود ہیں۔سلمان خان کو 25 دسمبر بروز ہفتے کی شب سانپ نے ڈسا تھا جس کے بعد انہیں ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا۔بالی وڈ کے دبنگ خان سے عدالتی جنگ لڑنے والے فلمی ناقد اور اداکار کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے اداکار کو سانپ کے ڈسنے کے واقعے پر تبصرہ کیا۔کمال راشد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں واقعے پر طنزیہ گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانپ نے کام تو ٹھیک کیا تھا لیکن بیچارا خود ہی مرگیا کیونکہ سامنے والے میں زہر ہی اتنا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سلمان خان کو ان کے فارم ہاؤس میں سانپ نے ڈس لیا ہے لیکن چونکہ سانپ زیادہ زہریلا نہیں تھا اس لیے اداکار اسپتال سے ابتدائی طبی امداد ملنے کے بعد ڈسچارج کردیے گئے ہیں۔سلمان خان آج اپنی 56ویں سالگرہ دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ پنویل کے فارم ہاؤس میں منارہے ہیں۔
سلمان خان کی 56 ویں سالگرہ پر کترینہ کیف کا پیغام
بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار سلمان خان آج 56 برس کے ہوگئے۔بالی وڈ کے دبنگ خان نے خاندان اور قریبی لوگوں کے ساتھ اپنی سالگرہ فیملی فارم ہاؤس میں منائی جہاں انہیں سانپ نے بھی ڈسا تاہم اب وہ خیریت سے ہیں۔حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ کترینا کیف نے بھی سلمان کو مبارک باد دی اور کہا ’سالگرہ مبارک ، محبت کی روشنی ہمیشہ ساتھ رہے۔‘سلمان خان 27 دسمبر 1965 کو بھارت کے شہر اندور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سلیم خان بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے جبکہ بھائی ارباز خان اور سہیل خان بھی فلموں میں کام کرتے ہیں۔سلمان خان 27 دسمبر 1965 کو بھارت کے شہر اندور میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد سلیم خان بھی فلم انڈسٹری سے وابستہ تھے جبکہ بھائی ارباز خان اور سہیل خان بھی فلموں میں کام کرتے ہیں۔
سلمان خان کی سالگرہ پر سب سے سستا تحفہ کس نے دیا؟
بالی وڈ اداکار سلمان خان نے 27 دسمبر کو اپنی 56 ویں سالگرہ منائی اور ان کے ذاتی فارم ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں قریبی دوستوں اور خاندان کے افراد نے شرکت کی۔سلمان خان کا شمار بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں کیا جاتا ہے اور وہ اپنی سخاوت کے حوالے سے بھی شہرت رکھتے ہیں۔بالی وڈ خان اپنے ساتھ فلموں میں کام کرنے والے اداکاروں اور اداکاراؤں کو مہنگے تحائف دینے کے حوالے سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔انہوں نے سابقہ گرل فرینڈ کترینہ کیف کو ان کی شادی پر مہنگا تحفہ بھی دیا تھا اوراب ان کی سالگرہ پر انہیں ساتھی اداکاروں نے قیمتی تحفے دیے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان نے بیٹے کو 56 ویں سالگرہ پر سب سے مہنگا تحفہ دیا ہے اور وہ تحفہ ممبئی کے پوش ترین علاقے میں اپارٹمنٹ کی صورت دیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سلیم خان نے بیٹے کو جوہو میں 12 سے 13 کروڑ بھارتی روپے کا اپارٹمنٹ تحفے میں دیا۔سلمان خان کے بھائی اور پروڈیوسر ارباز خان نے انہیں 2 سے 3 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی لگژری گاڑی تحفے میں دی۔انیل کپور نے بھی سلمان خان کو سالگرہ پر چمڑے کی جیکٹ تحفے میں دی۔ رپورٹس کے مطابق انیل کپور کی جانب سے دی گئی جیکٹ کی مالیت 27 سے 29 لاکھ بھارتی روپے ہے۔سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان نے بھی سالگرہ پر انہیں بی ایم ڈبلیو ایس 1000 آر آر کا تحفہ دیا اور ان کے تحفے کی مالیت 23 سے 25 لاکھ بھارتی روپے ہے۔شلپا شیٹی بھی سلمان خان کی قریبی دوست سمجھی جاتی ہیں اور وہ حال ہی میں ان کے ساتھ سعودی دارالحکومت ریاض میں بھی پرفارم کرچکی ہیں۔شلپا نے بھی سلمان کو سونے اور ڈائمنڈ کی بریسلٹ تحفے میں دی ہے جو 16 سے 17 لاکھ بھارتی روپے کی ہے۔سلمان خان کی بہن ارپتا نے بھی بھائی کو قیمتی تحفہ دیا۔ انہوں نے بڑے بھائی کو 15 سے 17 لاکھ بھارتی روپے کی رولیکس گھڑی تحفے میں دی۔سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈس بھی سلمان خان کی قریبی دوست ہیں اور وہ کئی سال سے ان کے ساتھ کنسرٹ میں شرکت کرچکی ہیں۔رپورٹس کے مطابق جیکولین نے عالمی شہرت یافتہ جیولری برانڈ کی قیمتی گھڑی تحفے میں دی ہے جس کی مالیت 10 سے 12 لاکھ بھارتی روپے ہے۔سنجے دت بھی اپنے دوست سلمان کو سالگرہ کے موقع پر تحفہ دینے میں پیچھے نہیں ہیں۔ انہوں نے 56 ویں سالگرہ پر سلمان کوڈائمنڈ بریسلٹ تحفے میں دیا اور ان کی قیمت 7 سے 8 لاکھ بھارتی روپے ہے۔بالی وڈ اداکارہ اور حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی کترینہ نے بھی سلمان خان کو سالگرہ پر تحفہ دیا۔رپورٹس کے مطابق کترینہ نے بھی سلو میاں کو سونے کا بریسلٹ گفٹ کیا جس کی قیمت 2 سے 3 لاکھ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔اس فہرست میں سلمان خان کو سب سے کم مالیت کا تحفہ ان کے بہنوئی آیوش شرما نے دیا۔آیوش نے سلمان کو سونے کی چین تحفے میں دی ہے جس کی مالیت 73 سے 75 ہزار بھارتی روپے ہے۔
بھارتی اداکار نصیرالدین شاہ مسلمانوں کیساتھ بدترین سلوک پر مودی سرکار پر پھٹ پڑے
منافرت کے بڑھتے رجحان پر پھٹ پڑے اور کہا کہ مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔بھارتی میڈیا کو دیئےگئے انٹر ویو میں نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار میں مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنایا جا رہا ہے اور یہ ہر شعبے میں ہو رہا ہے۔نریندر مودی کے بھارت میں مسلمان ہونا کیسا لگتا ہے؟کے جواب میں بھارتی اداکار کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو پسماندہ اور بے کار بنایا جا رہا ہے، مسلمانوں کو کچلا جائے گا تو وہ لڑیں گے، مسلمان اپنےگھر، خاندان اور بچوں کا دفاع کر رہے ہیں، مسلمانوں کے خلاف اسی طرح مہم چلتی رہی تو بھارت میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خون خرابے اور نسل کشی پر مکمل خاموشی کے سوال پر نصیر الدین شاہ کا کہنا تھا کہ مودی کو کسی کی کوئی پروا نہیں ہے، مودی نسل کشی کی دھمکیاں دینے والوں کو ٹوئٹر پر فالو کرتے ہیں۔
سلمان خان کو رکشا چلاتے دیکھ کر مداح حیران، ویڈیو وائرل
بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ان دنوں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پنویل میں اپنے فارم ہاؤس میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق انسٹا گرام پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان رات کے وقت پنویل کی سڑک پر رکشا چلارہے ہیں۔سلمان خان کو رکشا چلاتے دیکھ کر وہاں موجود ان کے مداح حیران ہو گئے اور ان کی ویڈیو بنانے لگ گئے۔واضح رہے کہ سلمان خان گزشتہ دنوں اپنی 56 ویں سالگرہ منانے کیلئے قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ اپنے فارم ہاؤس میں موجود تھے کہ انہیں سانپ نے ڈس لیا۔تاہم اداکار کو فوراً ممبئی کے اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں 6 گھنٹے تک طبی امداد دی گئی ۔
راک نے وین ڈیزل پر 'ہیرا پھیری' کا الزام لگایا
ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن 'دی راک' نے سوشل میڈیا پر وین ڈیزل کی جانب سے 'فاسٹ اینڈ دی فیوریس' فرنچائز میں واپسی کی درخواست کو 'ہیرا پھیری'قراردے دیا۔29 دسمبر کو غیر لکی میڈیا میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں اداکار ڈیوائن جانسن نے واضح طور پر کہا کہ مجھے نومبر میں وین ڈیزل کی جانب سے فاسٹ اینڈ فیورس کی اگلی فلم میں کام کرنے کی درخواست میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ڈیوائن نے کہا کہ میں ساتھی ادکار کی جانب سے ان کی پوسٹ پر کافی حیران ہوا لیکن میں اس کو ہیرا پھیری قرار دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ مجھے پسند نہیں آیا کہ وین نے اس پوسٹ میں اپنے بچوں اور پال واکر کی موت کا ذکرکیا۔ڈیوائن نے مزید کہا کہ رواں سال جون میں میری اور وین کی براہ راست اس معاملے پر ملاقات ہوئی تھی، میں نے اس وقت بھی یہی کہا تھا کہ میں فرنچائز میں واپس نہیں آرہا۔ اس کے علاوہ انٹرویو میں اداکار نے فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اگلی تمام فلموں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
معاملہ کیاہے ؟
کچھ ماہ قبل معروف ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن نے 'فاسٹ اینڈ فیوریس 'سیریز کی مزید فلموں میں اداکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وین ڈیزل نے مبینہ طور پر فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں ڈیوائن جانسن کی بہترین کارکردگی کا سہرا بھی اپنے سر باندھنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے ان دونوں کے درمیان مبینہ جھگڑا ہوا جو ڈیوائن جانسن کا اس سیریز کی مزید فلموں میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بنا۔تاہم پال واکر کی موت کے بعد جہاں مداح ایک بار پھر ڈیوائن جانسن کو فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز میں اداکاری کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، وہیں وین ڈیزل نے گزشتہ ماہ نومبر میں انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ میں ڈیوائن جانسن سے فاسٹ اینڈ فیورس فرنچائز میں واپسی کی درخواست کی تھی۔انہوں نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ' میرے چھوٹے بھائی ڈیوائن وقت آ گیا ہے، دنیا فاسٹ 10 کے فائنل کا انتظار کر رہی ہے، جیسا کہ آپ جانتے ہیں، میرے بچے آپ کو میرے گھر میں انکل کے نام سے پکارتے ہیں'۔
سری لنکا سے شکست کھاکر پاکستان ایشیا کپ سے باہر
دبئی: انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگیا۔انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 22 رنز سے ہرادیا۔سری لنکا کی ٹیم انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں49.3 اوورز میں 125 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔شارجہ میں ہونے والے انڈر 19 ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کو 103 رنز سے ہرادیا اور فائنل میں جگہ بنالی۔بھارت اور سری لنکا کے درمیان فائنل جمعے کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
عوام کی سکیورٹی اورحفاظت کیلئے تمام وسائل بروئےکار لائے جائیں گے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عوام کی سکیورٹی اور حفاظت کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 54 ویں کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے قوم کے لیے جان کے نذرانے پیش کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ ہیروز ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کامیاب گریجویٹس کو ڈگریاں اور نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ایوارڈز بھی دیے ۔ اس موقع پر آرمی چیف کو کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی اعزازی فیلو شپ دی گئی ۔
جے یو آئی نظریاتی کے پروگرام کے بعد دھماکا، 4 افراد جاں بحق
کوئٹہ کے علاقے جناح روڈ پر سائنس کالج کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے۔ڈی آئی جی پولیس سید فدا حسن شاہ نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نظریاتی کا پروگرام ختم ہوا تو جناح روڈ کے سائنس کالج کے گیٹ پردھماکاہوا۔ڈی آئی جی نے بتایا کہ ڈھائی کلو دھماکا خیز موادکھمبے کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، پروگرام کےدوران مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیاہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلیٰ نے صوبائی مشیر داخلہ کو شہرکا سکیورٹی پلان مزید مؤثربنانےکی ہدایت بھی کی ہے۔مشیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا مزید تحقیقات کررہے ہیں، دہشت گردوں کا مقصد عوام کو نشانہ بنانا ہے۔ امن کے دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے، دہشت اور وحشت پھیلانے والے باہمت قوم کےحصلے پست نہیں کرسکتے، سال نو پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
حکومت نے پاکستان کی معاشی خود مختاری آئی ایم ایف کے حوالےکردی، شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےکہا ہےکہ بچوں کے دودھ، خشک دودھ، مرغی، دہی، لال مرچ، گھی، ڈبل روٹی اور شیر مال پر 17 فیصد ٹیکس لگانا ظلم اور سفاکی کی انتہا ہے ۔منی بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کا منی بجٹ نہ لانےکا جھوٹ پوری قوم نے دیکھ لیا، ٹیکسوں سے بھرا منی بجٹ قوم کےکپڑے اتار دےگا، دودھ، گھی، ڈبل روٹی اورشیر مال پر 17 فیصد ٹیکس لگانا ظلم کی انتہا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اور پرسنل کمپیوٹر پر ٹیکس لگا کر طلبہ سےزیادتی کی گئی، ادویہ سازی میں استعمال ہونے والی اشیاء پر ٹیکس لگانے سے علاج اورادویات مزید مہنگی ہوں گی، مشینری پر 17 فیصد ٹیکس سےصنعت کا پہیہ جام ہوجائےگا۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو پاکستان سے ہی آزاد کردیا ہے،گورنر اسٹیٹ بینک سےکوئی پوچھنے والا نہیں ہوگا، ایسی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ان کا کہنا تھا کہ منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کی نام نہاد خود مختاری نیازی حکومت کا 'مدر آف آل بامز' اقدام ہے، حکومت نے پاکستان کی معاشی خودمختاری اور معاشی آزادی آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہے، سقوط ڈھاکا کی طرح آج کے دن کو پچھتاوے اور سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائےگا۔وزیر خزانہ کی بات پر اپوزیشن لیڈر نے کہا اگر تمام رقم واپس ہی کرنی ہے تو پھر ٹیکس لگانے کی کیا منطق ہے؟ دوائیں اور علاج پہلے ہی مہنگے ہیں، حکومت کا یہ اقدام پاگل پن کی انتہا ہی کہا جاسکتا ہے۔
دو اہم بلز پیش ہونے کے دن شہباز، بلاول اور زرداری قومی اسمبلی سے غائب
قومی اسمبلی میں آج حکومت کی جانب سے دو اہم بلز پیش کیے گئے جن میں ضمنی فنانس بل 2021 اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ترمیمی 2021ء بل شامل ہیں تاہم اپوزیشن جماعتوں کی اعلیٰ قیادت اجلاس سے غائب رہی۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے ان بلز کو پیش کیے جانے کیخلاف احتجاج اور شور شرابا تو کیا لیکن ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس سے غیر حاضری پر وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔پریس کانفرنس میں فرخ حبیب نے کہا کہ فنانس بل میں ترامیم کے موقع پر شہباز اور بلاول لاپتہ رہے، آج بھی اپوزیشن کا رویہ غیر جمہوری تھا، اپوزیشن ارکان دلیل سے بات کے بجائے طوفان بدتمیزی برپا کرتے رہے، قانون سازی روکنے کے دعوے دار رفو چکر ہوگئے۔
وزیراعظم کابیان دقیانوسی قرار دے کر معافی کا مطالبہ
ویمن ایکشن فورم نے خواتین اور پختون کلچر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے اجلاس میں دیے گئے بیان کو دقیانوسی سوچ کا مظہر قرار دے دیا۔ویمن ایکشن فورم نے وزیراعظم کابیان دقیانوسی قرار دے کر معافی کا مطالبہ کردیاویمن ایکشن فورم نے خواتین اور پختون کلچر سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے اجلاس میں دیے گئے بیان کو دقیانوسی سوچ کا مظہر قرار دے دیا۔ویمن ایکشن فورم نے کہا کہ ایسے بیان سے خواتین پر تشدد بڑھے گا، وزیراعظم بیان واپس لیں۔فورم نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان اور افغانستان کی تمام خواتین اور پختون عوام سے معافی مانگیں اور یہ وضاحت کریں کہ کلچر کی آڑ میں غیرت کے نام پر قتل، کارو کاری اور ونی جیسی دقیانوسی رسمیں غیر قانونی ہیں۔
کاروبار میں کامیابی کا تسلسل کیسے؟
ہفتے میں ایک آدھ چھٹی بھی کرلینی چاہیے
ایک تاجرکے لیے مناسب ہے کہ ہفتہ میں ایک آدھ دن تجارتی سرگرمیوں سے الگ رہ کرگھرپراپنے بیوی بچوں کے ساتھ گزارے۔یہ چھٹی جہاں آپ کی تجارتی پریشانیاں کم کرنے کاباعث بنے گی۔ وہاں آپ کی سوچ کو مثبت رُخ پر بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔اس ایک آدھ چھٹی کی وجہ سے آپ کی کاروباری سرگرمیوں پربھی کوئی منفی اثرنہیں پڑے گا،کیونکہ اگر آپ باقی دنوں میں ٹھیک طرح سے کام کررہے ہیں تو اس ایک دن کی اس
سے تلافی ہوجائے گی۔اگرتلافی نہ بھی ہوتوکم ازکم اس چھٹی کی وجہ سے آپ کی پریشانیاں کم ہوں گی۔آپ ریفریش اورتازہ دم ہوں گے۔یوں آپ باقی ہفتہ بھرپور طریقے سے کام کرنے کے قابل ہوں گے۔نیزچھٹی پررہ کر آپ کوکئی نئی جہتوں سے مارکیٹ کے معاملات پر غور کرنے کا موقع ملے گا۔
6جب شکوک وشبہات کاہجوم ہونے لگے
اگر کبھی شکوک و شبہات اور وساوس و خیالات کا اتنا ہجوم ہو جائے، جس سے آپ کی تجارتی سرگرمیاں یا حساب و کتاب متاثر ہونے لگیں اور آپ کو بالکل سمجھ نہ آئے کہ مجھے کیا کرنا ہے؟ یا رات کو بستر پر جائیں تو نیند نہ آئے۔ ایسی پریشان کن صورتِ حال سے چھٹکارا پانے کا واحد حل یہ ہے کہ آپ کچھ دنوں کے لیے گھر پر رہ کر آرام کریں، تا کہ منتشر خیالات اور الجھی سوچ زائل ہو جائے اور آپ پھر سے تازہ دم ہو کر ایک نئے ولولے اور جذبے سے کام کے قابل ہو جائیں۔
7 خود شناسی پیدا کیجیے
ایک تاجر کے لیے ضروری ہے کہ وہ اصول پسند ہو اور دوسروں سے جلد متاثر ہونے والا نہ ہو۔ ایسا نہ ہو کہ وہ آس پاس کے ماحول سے متاثر ہو کر ہر دوسرے دن فیصلے بدلتا رہے۔ مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اس طرح بہت سی چیزیں رونما ہوتی رہتی ہیں، جس سے انسان متاثر ہو کر اپنی ایک رائے اور فیصلے پر قائم نہیں رہ پاتا اور وقتاً فوقتاً رائے بدلتا رہتا ہے۔ ایسا کرنا ایک کامیاب تجارت کے اصولوں کے منافی اور خسارے کا باعث ہے۔ لہذا تاجر کو وقتی حالات سے متاثر ہو کر اصول پسندی کے دامن کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔ واضح رہے کہ اصول پسندی اور فیصلوں پر پختگی ہی سے ایک تاجر کامیابی اور ترقی سے ہمکنار ہو سکتا ہے۔
8کام کے دوران نئی رائے قائم کرنے سے بچیے
تاجر کے لیے جس طرح یہ بات ضروری ہے کہ وہ ایک تجارتی منصوبہ، ایک لائحہ عمل طے کرے۔ اسی طرح تاجر کے لیے یہ بھی لازم ہے کہ اُس کی منصوبہ بندی نرخوں کے اُتار چڑھاؤ کی بنیاد پر نہ ہو، کیونکہ نرخوں کے اتار چڑھاؤ یا افواہوں کی بنیاد پر بنائے گئے منصوبے آپ کی تجارت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتے ہیں۔ لہذا آپ اپنا کاروبار شروع کرنے اور مارکیٹنگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی ایک بنیادی منصوبہ بنائیں، پھر اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مناسب وقت کا انتظار کریں۔
9 اپنی راحت کاخیال رکھیے
مسلسل کام کرتے رہنے سے طبیعت میں تھکاوٹ، سستی و کاہلی کا پیدا ہونا یقینی بات ہے، جس کی وجہ سے انسان کو راحت و آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک تاجر کو چاہیے کہ وہ کاروباری سرگرمیوں میں منہمک ہو کر اپنے راحت و آرام سے غافل نہ ہو، بالخصوص ہر بڑے سودے کے بعد کچھ دیر کے لیے آرام اور سکون حاصل کیجیے۔ اس سے آپ کو ذہنی اطمینان ملے گا۔ کام کرنے کا ایک نیا ولولہ اور جذبہ پیدا ہو گا۔ یوں آپ آئندہ ہفتے تک بحسن و خوبی اپنے فرائض انجام دینے کے قابل ہوں گے۔
10 دوسروں کی باتوں پرکان مت دھریے
کاروبار کے دوران دسیوں لوگ آپ کومفت مشوروں سے نوازنے کی کوشش کریں گے۔ اگر آپ نے ان کے مشوروں پر عمل در آمد شروع کر دیا تو لمحہ بہ لمحہ رائے بدلنی پڑے گی۔ بسا اوقات تو ایسا ہو گا کہ کسی کی باتوں میں آ کر آپ ایک کاروبار کو چھوڑ کر دوسرے کاروبار میں ہاتھ ڈال لیں گے، مگر بعد میں کفِ افسوس ملتے رہ جائیں گے کہ کاش! اُسی کاروبار کو جاری رکھتا تو آج میں اس کے ثمرات و نتائج سے لطف اندوز ہوتا۔
11 ایک وقت میں متعدد کاروباروں میں ہاتھ مت ڈالیے
تاجر کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو ایک وقت میں متعدد کاروباروں کے اندر نہ الجھائے، کیونکہ بیک وقت کئی کاروبار کرنے کے لیے آپ کو متعدد مارکیٹوں کی معلومات اور اُن تک رسائی کے لیے آپ کو جتن کرنے پڑیں گے، جس کے نتیجے میں آپ کو سخت تھکاوٹ اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ لہذا آپ چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیے۔ اپنی حدودِ کار کو پہچانیے۔ انہی حدود میں رہ کر تجارت کو آگے بڑھاتے رہیے۔ امید ہے آپ کامیابی کے ان آزمودہ نکات سے ضرور مستفید ہوں گے۔
Monday, 27 December 2021
Saturday, 25 December 2021
جس ملک کی بنیاد لاالہ الا اللہ پر رکھی گئی آج تک عملی جامہ نہیں پہنایا گیا:ذیشان علی ہاشمی
لاہور(علی جان سے)قائداعظم کے یوم ولادت کے موقع پر
ذیشان علی ہاشمی مرکزی نائب صدرانجمن تاجران لاہورقائداعظم گروپ چیئرمین ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن وکنوینئرچیمبرآف کامرس لاہورنے کہاکہ حضرت قائداعظم محمد علی جناح رح ایک اسلامی فلاحی ریاست چاہتے تھے. مگر بد قسمتی سے جس ملک کی بنیاد لاالہ الا اللہ پر رکھی گئی ہو اس میں آج تک عظیم قائد کی خواہش کو عملی جامہ نہیں پہنایا گیا.اور اسلامی فلاحی ریاست دعوؤں اور نعروں کی حد تک محدود ہو کر رہ گئی. جب کہ قائد اعظم رح نے فرمایا مجھ سے اکثر پوچھا جاتا ہے.پاکستان کا طرزِ حکومت کیا ہو گا؟میں کون ہوتا ہوں آپ کو آئین دینے والا‘ ہمارا آئین تو ہمیں آج سے تیرہ سو سال پہلے ہی ہمارے عظیم پیغمبر ﷺ نے دے دیا تھا۔ ہمیں تو صرف اس آئین کی پیروی کرتے ہوئے اسے نافذ کرنا ہے اور اس کی بنیاد پر اپنی مملکت میں اسلام کا عظیم نظامِ حکومت قائم کرنا ہے اور یہی پاکستان ہے“۔قائداعظمؒ کے نزدیک دینِ اسلام نہ صرف مسلمانوں کی نجی زندگی کے رہنما اصول فراہم کرتا ہے بلکہ اپنے پیروکاروں سے اپنی سیاسی‘ معاشی ‘ معاشرتی اور پوری اجتماعی زندگی کو بھی اسلامی نہج پر استوار کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ قائداعظمؒ پاکستان کو ایک اسلامی ریاست بنانے کے متمنی تھے نہ کہ ایک سیکولر ریاست جیسا کہ آج کل ہمارے کچھ نام نہاد دانشور اور بزعم خویش مورخ ثابت کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔ بابائے قوم نے اغیار کی پھیلائی ہوئی بدگمانیوں کو دور کرنے کے لیے بارہا اپنی تقاریر میں واضح کیا کہ پاکستان میں اسلام پر نظامِ حکومت کے سوا کسی دوسرے نظریے یا اِزم کی کوئی گنجائش نہ ہوگی۔ آپ حضرت عمر فاروقؓ کے دور کے نظامِ حکومت سے بہت متاثر تھے۔ 21مارچ‘ 1948ءکو فرمایا:-”میری آرزو ہے کہ پاکستان صحیح معنوں میں ایک ایسی مملکت بن جائے کہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے فاروقِ اعظمؓ کے سنہری دور کی تصویر عملی طور پر کھنچ جائے۔ خدا میری اس آرزو کو پورا کرے۔
وہاب ریاض کی ٹیم ایک اور ٹورنامنٹ جیت لی!!
ہمبنٹوٹا میں جافنا کنگز اور گال گلیڈی ایٹرز کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والے لنکا پریمیئر لیگ کے دوسرے سیزن کے فائنل میچ کے دوران، جافنا کنگز نے گالے گلیڈی ایٹرز کو 23 رنز سے شکست دی۔ ایل پی ایل 2020 فائنل کی نقل، کنگز نے اس سیزن میں ان کے خلاف لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد گلیڈی ایٹرز کو شکست دی ہے۔202 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں، گلیڈی ایٹرز نے پاور پلے میں 81/2 کے اسکور پر شاندار آغاز کیا۔ تاہم، اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ بیٹنگ کا بہت ذہین ٹکڑا نہیں تھا کیونکہ انہوں نے وقفے وقفے سے وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے وہ بقیہ 14 اوورز میں 121 رنز نہیں بنا سکے۔کوسل مینڈس (39) اور دانوشکا گوناتھیلاکا (54) کے درمیان 26 گیندوں پر 63 رنز کی ابتدائی شراکت کا زیادہ سے زیادہ فائدہ نہ اٹھانے کے بعد گال نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔یہ سال میں دوسرا موقع تھا کہ وہاب ریاض کی ٹیم نے کوئی فائنل جیتا اور اس نے چھٹا فائنل کھیلا۔
”پاکستان سپر لیگ کے لیے انتہائی بُری خبر اگئ! بڑے کھلاڑی حصہ نہیں ہونگے!“
پاکستان سپر لیگ سیزن 7 اگلے سال جنوری میں پاکستان میں کھیلا جائے گا – ایونٹ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلیر ڈرافٹ بھی منعقد کرلیا ہے – آب ایک منی ڈرافٹ ہونا باقی تھا – البتہ ڈرافٹ میں اچھے اور نامور کھیلاڑی نہ ہونے کی وجہ سے شائقین ناخوش تھے –ابھی پی سی بی کو اچھے کھیلاڑی شامل نہ کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا کے انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا اور اس میں 3 ایسے کھیلاڑی بھی تھے جوکے پی ایس ایل 2022 میں شامل تھے –اب کھلاڑیوں میں لیم لیونگسٹون اور جیسن رائے تھے، یہ دونوں اب تقریباً پی ایس ایل 2022 کے 3 سے 4 میچ نہیں کھیل سکے گے – افغانستان کرکٹ ٹیم کے راشد خان کی شمولیت بھی مشکوک ہے –اس کے شائقین کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو رنگ ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا –
Friday, 24 December 2021
پی ایس ایل میں اعلیٰ معیارکی مسابقتی کرکٹ ہوتی ہے، سمت پٹیل
کراچی: سمت پٹیل لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 7کا فاتح دیکھنے کے خواہاں ہیں جب کہ انگلش آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں کئی اچھے کرکٹرز شامل ہیں۔پاکستان میں کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pk کو سری لنکا سے خصوصی انٹرویو میں سمت پٹیل نے کہا کہ ہم اس بار پی ایس ایل 7کی ٹرافی اٹھانے کے لیے پْر امید ہیں،لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں کئی اچھے کرکٹرز شامل ہیں،صرف ایونٹ میں جان لڑانے کی ضرورت ہے،نئے کپتان شاہین آفریدی اپنے ساتھ نئی سوچ بھی لائیں گے،بولنگ میں اتنے جان ہے کہ فتوحات کی راہ ہموار کرسکے، اگر بیٹنگ بھی فارم میں رہی تو لاہور قلندرز ایک خطرناک قوت ثابت ہوں گے۔ انگلش آل راؤنڈر نے کہا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے جوان رکھنے میں تماشائیوں کا اہم کردار ہے، لاہور میں ہوم کراؤڈ کی توقعات زیادہ اور دباؤ بھی ہوتا ہے،وہاں پر ہمارے شاندار مقابلے ہوئے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں بین ڈنک اور میں نے رنز اسکور کیے،دوسرے میں بھی مجھے وکٹیں حاصل ہوئیں، کراؤڈ کی بھرپور سپورٹ ملی،کراچی میں ہمارا ریکارڈ اچھا نہیں،البتہ تماشائیوں کی رونقیں شاندار ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بگ بیش میں کھیل کر بھی لطف اندوز ہوا مگر پی ایس ایل میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے،یہاں بہترین کرکٹرز ایکشن میں ہوتے ہیں اور اعلیٰ معیار کی مسابقتی کرکٹ نظر آتی ہے، پاکستان کا نیا ٹیلنٹ ہمیشہ ہی متاثر کن ہوتا ہے، سینئرز میں محمد حفیظ، شعیب ملک اور وہاب ریاض فیورٹ کرکٹرز ہیں۔سمت پٹیل نے کہا کہ بائیوببل میں رہنا آسان نہیں، گھومنے پھرنے کی آزادی نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ لاہور قلندرز اور گال گلیڈی ایٹرز دونوں فرنچائزز میں مالکان ثمین رانا اور ندیم عمر سمیت مینجمنٹ کی بھرپور سپورٹ حاصل رہی ہے۔ سمت پٹیل لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر کے بھی بہت خوش اور ٹیم کی فتح کیلیے پْرعزم ہیں۔
بابر اعظم ایک بارپھر دنیا کے نمبرون بلے باز بن گئے
آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے بابر اعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کے نمبرون بلے باز بن گئے، پہلے یہ پوزیشن ڈیوڈ ملان کے پاس تھی، دونوں کے یکساں 805 پوائنٹس تھے، اب اپ ڈیٹ چارٹ میں بابر اعظم ڈیوڈ ملان کی جگہ نمبرون بن گئے ہیں۔2021 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان کو بہترین پرفارمنس کا انعام مل گیا، وہ چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے، فخر زمان دو درجے تنز لی کے بعد 39 ویں پوزیشن پر چلے گٰئے ہیں۔بولرز کی درجہ بندی میں پاکستان کے شاداب خان کا نواں نمبر ہے، شاہین شاہ آفریدی کی بارہویں اور حارث روف کی بائیسویں پوزیشن ہے، سری لنکا کے ہسارنگا ٹی ٹوئنٹی کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہیں۔آل راونڈز کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن افغانستان کے محمد نبی کے پاس ہے، ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کی جگہ آسٹریلیا کے مارنوس لاہوشین پہلے نمبر پر آگئے ہیں، جو روٹ کی دوسری پوزیشن ہے۔بابر اعظم کا نمبر نواں، رضوان کا اٹھارواں،فواد عالم کا 20 واں نمبر ہے۔ بولرز میں پیٹ کمنز پہلے، شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ حسن علی 10 سے گیارہویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔
نواز شریف کی نااہلی ختم کرانے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی ختم کرانے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں، اگر نواز شریف کی سزا ختم کرنی ہے تو ساری جیلیں کھول دینی چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں بیرسٹر سیف نے بلدیاتی الیکشن میں ووٹ حاصل کرنے سے متعلق اعدادوشمار سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ویلیج کونسل کے نتائج میں بہتری کی امید ہے، تحریک انصاف کے پی کے میں ووٹوں کے تناسب سے مقبول اور بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا کے پی الیکشن سے متعلق خوشیاں منانا حیران کن ہے، کے پی میں تحریک انصاف کو ووٹ زیادہ پڑا ہے لہذا اس کو اجاگر کیا جائے، تحریک انصاف کا ووٹر اور عوام ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ذرائع کے مطابق اس دوران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سزا ختم ہونے سے متعلق قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ سزا یافتہ شخص کی سزا ختم ہو جائے، نواز شریف نے عوام کا پیسہ لوٹا اور باہر منتقل کیا، پانامہ میں نواز شریف کا نام آیا اور عدالت نے ڈس کوالیفائی کیا، ایک مجرم کی سزا ختم کر کے کیسے چوتھی بار وزیراعظم بنایا جا سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کی نااہلی ختم کرانے کے لیے راستے نکالے جا رہے ہیں، اگر نواز شریف کی سزا ختم کرنی ہے تو ساری جیلیں کھول دینی چاہئیں، چھوٹے کیسز میں ملوث لوگ جیلوں میں اور بڑے چوروں کے لیے راستے نکالے جانے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
پیغمبراسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکے آزادی اظہار نہیں دل آزاری کا سبب ہیں، روسی صدر
ماسکو: روسی صدر ویلادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے اور فنکارانہ آزادی کا مطلب یہ نہیں کہ پیغمبر اسلام ﷺ سمیت دیگر مذہبی شخصیات کی گستاخی کا لائسنس مل گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ویلادیمیر پوٹن نے سالانہ پریس کانفرنس کے موقع پر مذہبی آزادی میں رکاوٹ کے بغیر فنکارانہ اظہار کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کا فنکارانہ آزادی ضروری ہے تاہم دوسروں کے جذبات اور مقدسات کا احترام رکھنا بھی ضروری ہے۔روسی صدر نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام ﷺ کی گستاخی آزادی اظہار میں شمار نہیں ہوتی۔ ایسا کہنے والے کمزور دلیل دیتے ہیں۔ ہم کو دوسروں کی دل آزاری سے بچنا چاہیئے۔ کسی کی دل آزاری مجرمانہ عمل ہے۔روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ فنکارانہ آزادی کے اپنی حدود ہیں اور اس سے کسی دوسرے کی آزادیوں کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہیے۔ مذہبی شخصیات کی اہانت آمیز تصاویر ان کے چاہنے والوں کو تشدد پر اکسانے کا باعث بنتی ہیں۔اس موقع پر روسی صدر نے چارلی ہیبڈو میگزین کے ادارتی دفتر پر پیغمبر اسلام ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور اس کے نتیجے میں میگزین کے دفتر پر حملے کا حوالہ بھی دیا۔صدر پوٹن نے یہ بھی کہا کہ روس ایک کثیر النسلی اور کثیر الاعتقادی ریاست ہے اس لیے ہمارے ملک میں ایک دوسرے کی روایات کا احترام کیا جاتا ہے تاہم کچھ ممالک میں ایسا نہیں ہوتا۔
بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا
نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ بھارتی اسپینر ہربھجن سنگھ نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق آف اسپینر ہربھجن سنگھ نے اپنے 23 سالہ کرکٹ کیریئر کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کرکٹ کے تمام ہی فارمیٹس میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے ہربھجن سنگھ نے تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ہربھجن نے لکھا کہ تمام اچھی چیزوں کا آخر اختتام آتا ہے۔ آج میں بھی اس کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں جس نے 23 سالہ کیریئر میں مجھے ہر چیز سے نوازا، آپ سب کا شکریہ۔ہربھجن سنگھ نے 1998 میں 17 سال کی عمر میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیل کر انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ 103 ٹیسٹ میچوں میں 417 ، 236 ایک روزہ میچوں میں 269 اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 25 وکٹیں لیں۔یوٹیوب پر اپنے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اسپینر کا غمزدہ لہجے میں کہنا تھا کہ عملی طور پر میں بہت پہلے ہی ریٹائرڈ ہوچکا تھا اب بس ایک طرح کا فارمل اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے اپنا آخری میچ متحدہ عرب امارات کے خلاف 2016 مارچ میں ڈھاکا میں کھیلا تھا جس کے بعد سے آئی پی ایل میں کلکتہ رائیڈرز کی جانب سے کھیلتے رہے تاہم قومی ٹیم میں جگہ نہیں بن پائی تھی۔
نابینا خاتون نجومی بابا وینگا کی 2022 کیلئے اہم پیش گوئیاں
لندن: بلغاریہ کی مشہور خاتون آنجہانی نجومی بابا وینگا کا نام دنیا بھر میں مقبول ہے جنہوں نے بہت سے تباہ کن واقعات کی پیش گوئی کی اور ان کی 80 سے 90 فیصد پیش گوئیاں پوری ہوئی ہیں جبکہ انہوں نے اگلے سال کےلیے اہم پیش گوئیاں کی ہیں۔ ہفنگٹن پوسٹ کے مطابق دیگر اہم واقعات جن کے بارے میں ماننے والوں کے خیال میں بابا وینگا نے پیش گوئی کی تھی ان میں 2004 میں تھائی لینڈ کا سونامی، براک اوباما کا دور صدارت، سوویت یونین کا ٹوٹنا اور مشرقی اور مغربی جرمنی کا دوبارہ اتحاد شامل ہیں۔سال 2022 کے لیے بابا وینگا نے پیشگوئی کی کہ کئی ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا ’سیلاب کے زد ‘ میں آکر سے متاثر ہوں گے۔خیال رہے کہ 2014 میں ایک قدیم وائرس سائبیرین پرما فراسٹ میں 30 ہزار سال تک غیر فعال رہنے کے بعد دوبارہ زندہ ہو گیا تھا۔بابا وینگا کی پیش گوئی میں ایک یہ بھی ہے کہ دنیا بھر کے بہت سے شہر 2022 میں پینے کے پانی کی قلت کا شکار ہوں گے۔ اگرچہ دنیا پہلے ہی قلب آب سے دوچار ہے۔بابا وینگا کے چاہنے والوں کے مطابق انہوں نے بھی پیشگوئی کی کہ 2022 میں لوگ ٹیکنالوجی سے بہت زیادہ مانوس ہوجائیں گے اور موبائل فون کی اسکرینوں سے چپک جائیں گے۔ان کے مطابق زیادہ سے زیادہ اسکرین ٹائم ایسا ماحول اور نفسیاتی خلل پیدا کرے گا کہ لوگ حقیقت اور قوت متخیلہ کے فرق میں تقریق نہیں کرسکیں گے اور جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔علاوہ ازین بابا وینگا نے دعویٰ کیا کہ ایک سیارچہ جسے ’اومواموا‘ کے نام سے جانا جاتا ہے زمین پر زندگی کی تلاش کے لیے ایلین بھیجے گا۔بلغاریہ کی زبان میں ’’بابا‘‘ دادی یا نانی کو کہا جاتا ہے اور یہ خاتون ایک حادثے میں نابینا ہوگئی تھیں۔ بابا وینگا جنوری 1911ء میں بلغاریہ میں پیدا ہوئی تھیں اور وہ ایک مشہور مذہبی پیشوا، جڑی بوٹیوں کی حکیم تھیں۔ ان کے متعلق مشہور تھا کہ وہ غیرمعمولی اور پراسرار صلاحیتوں کی مالک ہیں اور ان کے علاج سے بیمار ٹھیک ہوجاتے تھے۔کہتے ہیں کہ انہوں نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004 میں انڈونیشیائی سونامی، 11 ستمبر کے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیش گوئی کی تھی تاہم ان کی بعض پیش گوئیاں غلط بھی ثابت ہوئی ہیں۔ بابا وینگا کا انتقال 11 اگست 1996 کو ہوا تھا جبکہ انہیں بلقان کی نوسٹراڈیمس بھی کہا جاتا ہے۔
آریان کی ضمانت کے بعد شاہ رخ خان کا فلموں سے متعلق بڑا فیصلہ
ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے منشیات کیس میں بیٹے آریان خان کو ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد زیرِ التوا فلمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ایک بھارتی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان بیٹے آریان خان کو رہائی اور ہفتہ وار حاضری سے استثنیٰ ملنے کے بعد پُرسکون ہوگئے ہیں اور انہوں نے اب دوبارہ فلم نگری کی طرف لوٹنے کا ارادہ کرلیا ہے۔شاہ رخ خان بہت جلد سلمان خان اور کترینہ کیف کی نئی آنے والی فلم ’ٹائیگر 3‘ میں ایک خصوصی سین کی شوٹنگ کے لیے ممبئی کے یاش راج اسٹوڈیو کا دورہ کریں گے۔ اداکار کے لیے 12 روز کا شیڈول طے کیا گیا ہے۔اس کے بعد شاہ رخ خان اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کے لیے اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور دیگر کے ہمراہ بیرون ملک جائیں گے جہاں گانے کے علاوہ فلم کے کچھ خاص لمحات کی شوٹنگ بھی متوقع ہے۔
پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار کیوں کم ہوگئی؟
کراچی: پاکستان سے افریقا جانے والی انٹرنیٹ کیبل کی سروس معطل ہونے سے ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کم ہوگئی۔ٹیلی کام ذرائع کے مطابق سی ایم وی 4 کیبل کٹنے سے ملک میں انٹرنیٹ اسپیڈ میں ایک ٹیرا بائٹ کمی ہوئی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ پاکستان میں رش کے اوقات میں انٹرنیٹ کی رفتار مزید متاثر ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کےمطابق سی ایم وی 4 انٹرنیٹ کیبل کی مرمت کاکام جنوری میں مکمل ہوگا تاہم پی ٹی سی ایل کی جانب سے انٹرنیٹ ٹریفک دیگرکیبلزپر منتقل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
رواں برس بھارت میں پاکستان کی کس ویڈیو نے تہلکہ مچائے رکھا؟
2020 کی طرح 2021 بھی دنیا کے بیشتر ممالک میں کورونا پابندیوں کی نذر رہا اور اس دوران پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممالک کے افراد گھروں میں محصور رہے لیکن اس سب کے باوجود ایک پاکستانی ویڈیو ایسی تھی جس نے پاکستان سمیت بھارت میں بھی سوشل میڈیا صارفین کو اپنے سحر میں جکڑے رکھا۔اس کا اعتراف بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی کیا جاچکا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹس میں 2021 کے دوران وائرل ویڈیوز کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستان کی سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین کی ویڈیو ’پارری ہورہی ہے ‘ کو سرفہرست رکھا گیا ہے ۔دنانیر مبین کی ویڈیو’ پارری ہورہی ہے ‘ نے انھیں راتوں رات سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا تھا، دنانیر کی 'پارری ہو رہی ہے ' ویڈیو اتنی مقبول ہوئی کہ پاکستانی اسٹارز کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت کے شوبز اسٹارز ، کھلاڑی اور دنیا کی مقبول ترین برانڈز نے بھی اس پر ویڈیوز اور اشتہارات بنا ڈالے۔یہی نہیں اس وائرل میم کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ رواں برس بھارت سے تعلق رکھنے والے یوٹیوبر یش راج مکھاٹے نے اس پر گانا تیار کیا تھا جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی تھی۔
https://www.instagram.com/p/CK9JmaXBEtc/?utm_source=ig_embed&ig_rid=11bac118-0d50-4400-92d9-4f11389e75e6